انگلش کرکٹر کا پاکستانی فاسٹ بولرز کو بہترین ماننے سے صاف انکار
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
انگلش کرکٹر و آل راؤنڈر معین علی نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں موجودہ پاکستان پیسرز کی کارکرگی کو دیکھتے ہوئے انہیں "بہترین" ماننے سے صاف انکار کردیا۔
انگلش کرکٹر عادل راشد کیساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انگلش کرکٹر معین علی نے کہا کہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس "بہترین سیمرز" موجود ہیں تاہم مجھے ایسا نہیں لگتا۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ، شاہن آفریدی اور حارث رؤف اچھے بالرز ہیں لیکن بہترین نہیں، مجھے غلط نہ سمجھیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ وہ بْرے ہیں البتہ انکی صلاحیت وہ نہیں جو انہیں "بہترین" بناسکے۔
مزید پڑھیں: 'تینوں فاسٹ بولرز کو "خدا حافظ" کہنے کا وقت آگیا ہے'
معین علی جانب سے تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تینوں فاسٹ بولرز کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی میں نہایتی ناقص پرفامنس کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ سابق کرکٹرز کی جانب سے بولرز پر تنقید کی نشتر چلائے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار کون؟ سابق ہیڈکوچ نے بتادیا
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دونوں میچز میں شاہین آفریدی محض 2 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ 8 کی اوسط سے 18 اوورز میں 140 رنز لٹائے تھے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بھی بڑا دھچکا لگنےکا امکان
نسیم شاہ نے دونوں میچز میں 18 اوورز کروائے اور محض 2 وکٹیں حاصل کرسکے جبکہ انہوں نے 104 رنز دیے، اسی طرح حارث رؤف پاکستان کے سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے تھے جنہوں نے 17 اوورز میں محض 2 وکٹیں لی تھی جبکہ 9 کے اکانومی ریٹ کیساتھ 135 رنز کے انبار لگوائے تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی انگلش کرکٹر
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر منشیات اسمگلنگ ملوث نکلے، مجرم قرار
سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا "مجرم" قرار دیدیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں 8 روز سے جاری منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں جمعرات کو فیصلہ سنایا گیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ سابق انٹرنیشنل آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو انکے بہنوئی اور ڈیلر کے درمیان کوکین کے سودے میں ملوث ہونے کا قصور وار پایا گیا ہے تاہم کرکٹر کو ممنوعہ ادویات کی فراہم کرنے سے متعلق الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: آر جے مہوش کی چہل کیساتھ ڈیٹنگ؛ اداکارہ کا ردعمل آگیا
مقدمے کی سماعت کے دوران، عدالت کو بتایا گیا کہ میک گل نے اپریل 2021 میں اپنے بہنوئی مارینو سوتیروپولوس اور ایک ڈیلر کیساتھ ملکر نیوٹرل بے ریسٹورنٹ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا تھا اور شرکت کی تھی۔
اس ڈیل میں ایک کلو گرام کوکین کے بدلے $330,000 دینے پر اتفاق ہوا تاہم کرکٹر کو کبھی منشیات کیساتھ نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی انکے پاس سے پیسے برآمد ہوئے ہیں لیکن سہولت کاری کے مرتکب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: چہل نے دھنا شری سے طلاق کے بعد نئی لڑکی ڈھونڈھ لی، ہے کون؟
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کو رواں برس کے آخر میں سزا سنائے جانے کے عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسٹیورٹ میک گل کا بین الاقوامی کیریئر سابق لیجنڈری اسپنر شین وارن کیساتھ شروع کیا، انہوں نے 1998 سے 2008 کے درمیان 44 ٹیسٹ کھیلے، انہیں زیادہ تر مواقع وارن کی عدم موجودگی میں ملے، سابق کرکٹر نے 29.02 کی اوسط اور 54.02 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 208 وکٹیں لے کر اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ غیر منصفانہ فائدہ! گواسکر تاویلیں پیش کرنے لگے
54 سالہ اسپنر آسٹریلیا کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پانچویں اسپنر ہیں۔