2025-01-19@05:08:28 GMT
تلاش کی گنتی: 710

«اکنامک زون»:

(نئی خبر)
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ایڈوکیٹ شیر افضل مروت نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکراتی عمل میں تحمل اور سنجیدگی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی تیسری نشست تک فریقین کو ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔شیرافضل مروت نے کہا کہ "چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور بیانات دینا مذاکرات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ خان صاحب نے بہت لچک دکھائی ہے اور کہا ہے کہ اگر مذاکراتی ٹیم کو ملاقات کا موقع نہ بھی دیا جائے، تو تیسرے اور چوتھے سیشن کے لیے بات چیت کا عمل جاری رکھنا چاہیے۔"تحریک انصاف کے رہنما نے یہ بھی واضح کیا کہ تحریری...
     پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین سے کرکٹ مداح نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا صارف نے علی ترین سے کہا کہ ’آپ ملتان سلطانز کی ٹیم کی جرسی کا ڈیزائن تبدیل کریں، اور اپنی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی شامل کریں۔ توصیف نامی شخص نے مزید لکھا کہ ’برائے کرم ان کا کیریئر بچائیں، مداح کی آپ سے درخواست ہے۔ علی جہانگیر ترین نے بھی فوری طور پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’معاف کرنا بھائی، دونوں درخواست پر میرا جواب نہیں ہے‘۔
    راولپنڈی: عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے معاملے میں صورت حال عجیب ہو گئی۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنےو الی پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کے ارکان کی اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات کا معاملہ عجیب کشمکش کا شکار ہوگیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور جیل حکام کی جانب سے مختلف باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں دونوں جانب سے اپنا اپنا مؤقف پیش کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ جیل والے بلائیں گے تو ہم جیل آئیں گے۔ دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک کوئی ملاقات کے لیے جیل نہیں آتا،...
    شیر افضل مروت— فائل فوٹو تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا سے گریز کرتے ہوئے بیانات نہیں دینے چاہئیں، بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہو گا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بہت لچک دکھائی ہے، ان سے مذاکراتی ٹیم کو ملنے نہیں بھی دیا جا رہا تو مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہیے۔ نہ صرف جانوروں کا بلکہ سیاسی جماعتوں کی بیماریوں کا بھی اچھا علاج کرینگے: مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہ صرف جانوروں کی بیماریوں...
    فائل فوٹو ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہر ا بھی پڑ سکتا ہے۔دوپہر میں ملک کے بیشتر جنوبی اور وسطیٰ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
    حامد رضا : فوٹو فائل سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آج تحریری مطالبات دینے کی اجازت دی، بانی پی ٹی آئی کا آج پیغام نہ ملتا تو کمیٹی خود ہی مشاورت کرکے مذاکرات ختم کر دیتی۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہونی ہے اس میں فیصلہ کریں گے، حکومت چاہتی ہے تو رابطہ کرلے اسپیکر ایاز صادق سے، ہمارا رابطہ حکومت کے ساتھ نہیں اسپیکر ایاز صادق کے ساتھ ہے۔حامد رضا نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا طاقتور حلقوں کو آن بورڈ کرکے ہی مذاکرات...
    کرک میں شہید 3 جوانوں کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 6 اور 7 جنوری کو ضلع کرک میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف دوران آپریشن شدید فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے لانس حوالدار عباس علی شہید (عمر 38 سال، ساکن ضلع غذر)، نائیک محمد نذیر شہید (عمر 37 سال، ساکن ضلع اسکردو) اور نائیک محمد عثمان شہید (عمر 37، ساکن ضلع اٹک) کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا: مختلف کارروائیوں کے دوران 19 خوارج ہلاک، 3 جوان شہیدپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضلع کرم کےلیے امدادی اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کردیا گیا۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن پہنچ چکا ہے، 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ عنقریب پاراچنار اور اپر کرم پہنچ جائے گا۔ کُرم میں کشیدگی کے باعث 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام رُک گیاخیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات گئے تک مقامی مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد قافلہ روانہ کیا گیا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ مذاکرات میں گرینڈ جرگہ،...
    بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے مسائل اور حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی پر مذاکرات کی حامی بھری، کمیٹی کی بانی سے ملاقات نہ کروانا مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کیلئے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے، قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی، پارٹی کو مسنگ پرسن معاملہ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فیصل چوہدری...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کے سیاسی فوائد کی بات کی اور انہیں زہر دینے کی بھی بات کی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جس جماعت کے اندر کے لوگ اس طرح کی سازش کریں اس سے کیا توقع کی جائے، بانی پی ٹی آئی سے منسلک لوگ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں حاصل ہیں، جان بوجھ کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ آج مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کے باہر آنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثناء اللّٰہرانا...