ریپبلکن پیپلز پارٹی کی احتجاجی کال غیر ذمے دارانہ ہے، رجب طیب اردگان
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اپنے ایک جاری بیان میں تُرک صدر کا کہنا تھا کہ مشتعل افراد جان لیں کہ ہم چوروں کو افراتفری نہیں پھیلانے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ میں احتجاجی مظاہروں میں شدت کے بعد صدر "رجب طیب اردگان" نے کہا کہ ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ "اوزگور اوزل" کی جانب سے عدالت میں جانے کی بجائے لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کی دعوت دینا غلط اور غیر ذمے دارانہ طرز عمل ہے۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ مظاہرین وہ لوگ ہیں جو کرپشن میں ملوث شخصیت (اکرم امام اوغلو) کے احتساب پر اثر انداز ہونے کے لئے سڑکوں پر فساد اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشتعل افراد جان لیں کہ ہم چوروں کو افراتفری نہیں پھیلانے دیں گے۔ دوسری جانب تُرک وزیر داخلہ "علی یرلی کایا" نے گزشتہ روز کے احتجاج میں 53 مظاہرین کی گرفتاری اور 16 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اعلان کیا۔
تُرک وزیر داخلہ نے حزب اختلاف کی کال پر ہونے والے مظاہروں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے اوزگور اوزل کے اس بیان کو غیر ذمے دارانہ قرار دیا جس میں انہوں نے لوگوں کو مظاہروں میں شرکت کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ ترکیہ کے اپوزیشن رہنماء اکرم امام اوغلو درجہ اول کی اپوزیشن قیادت اور موجودہ صدر "رجب طیب اردگان" کے اہم سیاسی حریف شمار کئے جاتے ہیں۔ انہیں 19 مارچ کو دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ جس پر اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ "اوزگور اوزل" نے اس گرفتاری کو سیاسی بغاوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کو خراب کرنے والوں نے اس کارروائی کے ذریعے سیکورٹی فورسز اور عدالت کا غلط استعمال کیا۔ اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ترکیہ بھر میں شدید مظاہرے پھوٹ پڑے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق
خیبر پختونخوا میں رستم کے علاقے میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق رستم کے علاقے ملندری روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں سابق ناظم ایوب خان آف ملندری جاں بحق ہو گئے۔
نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول سابق ناظم ایوب خان کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔
Post Views: 1