اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کے معاملے میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 4 مقدمات میں سلمان اکرم راجا کی گرفتاری روک دی۔
روز نامہ امت کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سلمان اکرم راجہ کی 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے 4 مقدمات میں سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، سلمان اکرم راجہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرتے ہوئے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب اے ٹی سی اسلام آباد کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف 26 نومبراحتجاج کے معاملے پر شہریار آفریدی، شیرافضل، عبدالقیوم نیازی، رﺅف حسن عدالت میں پیش ہوئے۔
جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چاروں رہنماﺅں کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

گورنر پنجاب نے منظور شدہ متعدد بلوں کی توثیق کر دی

پی ٹی آئی رہنماﺅں پر تھانہ ترنول، سیکرٹریٹ ، کوہسار سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ کی مقدمات میں پی ٹی آئی عدالت نے

پڑھیں:

آڈیو لیکس کیس میں علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ 2025ء ) عدالت نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا، عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔

بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے اور اس کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کی جانب سے ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں موجود تھے اور انہوں نے حاضری لگائی، جس کے بعد عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 18 اپریل کو مقرر کردی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ارباب وسیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، نو مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد نے کی، عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 9 ملزمان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے اگلی پیشی پرپیش کرنے کا حکم دیا، عدالت نے کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ’ایم پی اے ارباب وسیم اور سابق ایم پی اے ملک واجد سمیت 9 ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے، ملزمان 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس میں نامزد ہیں، ملزمان نے دیگر ساتھیوں سے ملکر احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان عمارت کو نذر آتش کیا تھا، واقعے کے بعد تھانہ شرقی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ٹرائل شروع ہوا لیکن ٹرائل کے دوران 9 ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے‘۔

متعلقہ مضامین

  • آڈیو لیکس کیس، علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • آڈیو لیکس کیس‘ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • آڈیو لیکس کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • آڈیو لیکس کیس میں علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • آڈیو لیکس کیس؛ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • راجہ بشارت اور عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی 
  • ڈی چوک احتجاج کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
  • 26 نومبر احتجاج،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءسلمان اکرم راجا کوگرفتار کرنے سے روک دیا