ابھی بھی وقت ہے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے،سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اب بھی وقت ہے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی بند کمرےمیں میٹنگ کا فیصلہ اچانک کیا گیا، ہمارے پاس کسی سےبھی مشاورت کرنےکا موقع نہیں تھا، اپوزیشن نےمشاورت کےبعد اجلاس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا۔
ان کاکہناتھاکہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ درست تھا، بانی پی ٹی آئی نےسلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کی تائید کی، ہم شرکت کرلیتےتوبھی حکومت اپنی مرضی کےفیصلےکرتی، ملٹری آپریشن کی ضرورت محدود سطح پرہوسکتی ہے۔
سیکرٹری تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں ہرمعاملےکی مکمل آگاہی ہوتی ہے، عمران خان کی بہنیں جیل میں بانی کوتمام معلومات دیتی ہیں، اگلےچند دنوں میں بہت بڑا اپوزیشن اتحاد بننےجارہا ہے، پنجاب اسمبلی تحلیل کرنےکا فیصلہ بالکل درست تھا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں متنازع شقیں نکالنےمیں مولانا کا کردارشامل تھا، مولانا فضل الرحمان کی جانب سےبڑے ملٹری آپریشن کی مخالفت درست قدم ہے، قومی سیاست پرڈی آئی خان کی سیاست حاوی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان سےقومی سلامتی کمیٹی اجلاس سےمتعلق مشاورت نہیں کرنے دی گئی، اے پی سی کے بجائےبند کمرہ اجلاس اصولی طورپرغلط بات تھی، اے پی سی بلائی جائے اور تمام جماعتوں کوشامل کیا جائے، اب بھی وقت ہے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیل کی سیاست نےہمیشہ پاکستان کونقصان پہنچایا، ڈیل کےعمل نےسیاسی سپیس کوختم کیا ہے، ہم جمہوری عمل کےذریعے سیاسی سپیس کو واپس لیں گے، بانی پی ٹی آئی اصولی سیاست کر رہے ہیں، اصولی سیاست کی وجہ سے ہی عمران خان کوعوام میں پذیرائی مل رہی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئی سمجھتا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے، سلمان اکرم راجا
کوئی سمجھتا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی بھی قسم کی معافی کو ناممکن قرار دیدیا ہے۔
اسلام آبادہائی کورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا عمران خان سے ملاقات کا معاملہ باہمی رضا مندی سے آج طے ہو گیا، طے پایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے جو حقوق ہیں ان کو دیے جائیں گے، شرط یہ لگی ہے ملاقات کرنے والے جیل سے باہر آکر گفتگو نہیں کریں گے۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہا گیا کہ باہر آکر سیاسی گفتگو نہیں کریں گے تو ہم نے کہا ٹھیک ہے، انہوں نے کہا گفتگو سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، گفتگو پر قدغن تو کسی انسان پر نہیں لگ سکتی، ارکان پارلیمنٹ ہیں جہاں انہوں نے اپنا نکتہ نظر پیش کرنا ہوگا وہ کر دیں گے، گفتگو کرنے پر پابندی صرف رفقا کے حوالے سے لگی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا عمران خان کے معافی مانگنے پر سوال ہی نہیں بنتا، یہ ناممکن ہے، بانی پی ٹی آئی کوئی معافی نہیں مانگیں گے، کوئی سمجھتا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں سے گفتگو اچھی چل رہی ہے، سب کے ساتھ مشاورت سے چلیں گے، جے یو آئی اور سندھ کی جماعتوں سمیت ہر جگہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا 23مارچ خوشی کا دن تھا، گھروں پر چھاپے مارے گئے، 23 مارچ کو لاہور میں تو کیک تک نہیں کاٹنے دیا گیا، میں تقریب میں موجود تھا وہاں پولیس آئی، سانڈ سسٹم بند کر دیا، یہ صرف آئین کی پامالی نہیں بلکہ شرافت کی بھی پامالی ہے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اس وقت مستفید ہو رہی ہیں، مستفید جماعتوں کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنا ہو گی پھر بات ہو گی جس کا امکان نہیں ہے۔