سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ لگتا ہے کہ وفاق کسی کا بھی سگا نہیں، یہ سندھ کے لوگوں، زراعت اور معیشت کے خلاف سازش ہے، وفاق ایسی سازشیں نہ کرے، ان کا اعتبار ختم ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی رہنما ماروی فصیح نے کہا ہے کہ کینالز کا منصوبہ کالاباغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی اور پی پی رہنما سیدہ ماروی فصیح نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف کئی قراردادوں کو رد کیا گیا، کالا باغ ڈیم نہیں بنا اس کی وجہ ہماری مزاحمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کینالز بننے سے سندھ تباہ ہو جائے گا، لگتا ہے کہ وفاق کسی کا بھی سگا نہیں، یہ سندھ کے لوگوں، زراعت اور معیشت کے خلاف سازش ہے، وفاق ایسی سازشیں نہ کرے، ان کا اعتبار ختم ہو جائے گا۔ ماروی فصیح نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ کی پراپرٹیز کی ڈیجٹل میپنگ کرنا ہوگی جس سے ریونیو بڑھے گا، پرائمری اسکولز میں کھیلوں کو لازمی قرار دیا جائے، شطرنج کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ماروی فصیح کہا ہے کہ

پڑھیں:

حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز کے قواعد جاری کردیئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)حکومت نے بہتر معاشی دستاویزات، شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل پرائز بانڈز کے قواعد جاری کردئیے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نئے قوانین کے مطابق بانڈز میں سرمایہ کاری کی کوئی زیادہ سے زیادہ حد نہیں ہوگی،انعامی رقم ٹیکس سے مشروط ہوگی لیکن اسے زکو ة سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا، اس پیپر لیس سرمایہ کاری نقطہ نظر سے پرنٹنگ اور لاجسٹک اخراجات میں کمی کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ڈیجیٹل بانڈز خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گے لہٰذادھوکہ دہی کا خطرہ کم سے کم ہوگا۔مزید برآں، انعامات کی خرید، فروخت اور واپسی کے عمل کو زیادہ موثر بنانے کے لئے ہموار کیا جائے گا۔انعامی رقم براہ راست سرمایہ کار کے منسلک اکائونٹ میں جمع کی جائے گی ،سہ ماہی قرعہ اندازی ہوگی، قرعہ اندازی کا شیڈول ہر کیلنڈر سال کے آغاز پر شیئر کیا جائے گا، سرمایہ کاروں کے پاس بانڈز خریدتے وقت فائدہ اٹھانے والوں کو نامزد کرنے کا اختیار ہوگا جس میں خواہش کے مطابق نامزدگیوں میں ترمیم یا منسوخ کرنے کی اجازت ہوگی۔قواعد میں دیگرشرائط بھی بتائی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فاروق ایچ نائیک کا کینالز منصوبے کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ
  • کینالز کے معاملے پر احتجاج کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں: غلام قادر چانڈیو
  • چولستان منصوبہ:فوائداورخدشات
  • محکمۂ بلدیات میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کروائی جائیں: راشد خان کا اسمبلی میں مطالبہ
  • سندھ بلڈنگ، کھوڑو سسٹم میں ضیاء کالا کی پوزیشن برقرار
  • 31 مارچ کے بعد 8 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا منصوبہ تیار
  • حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز کے قواعد جاری کردیئے
  • اکتیس مارچ کے بعد 8 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا منصوبہ تیار