اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مارچ 2025)انسداد دہشتگردی عدالت نے 26نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماءکی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،اے ٹی سی عدالت کے جج ابو الحسنات نے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

سلمان اکرم راجا کے وکیل کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرتے ہوئے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، زرتاج گل، سلمان اکرم راجا،عالیہ حمزہ اور دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی تھی۔

(جاری ہے)

عدالت نے تمام ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت5 مئی تک ملتوی کردی تھی۔اے ٹی سی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران زرتاج گل، سابق وزیر اعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی، شعیب شاہین علی بخاری، نادیہ خٹک و دیگر عدالت پیش ہوئے تھے۔ بشریٰ بی بی، سلمان اکرم ، عالیہ حمزہ، شیر افضل مروت، عمر ایوب کی جانب سے حاضری استثنیٰ کی درخواستیں دی گئیں تھیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی تھی ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض راجہ بشارت کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اگلی سماعت سے پہلے شامل تفتیش ہو جائیں۔ عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 5 مئی تک کیلئے ملتوی کردی تھی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انسداد دہشتگردی عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی عبوری ضمانت میں سلمان اکرم راجا عدالت کے جج پی ٹی آئی عدالت نے مئی تک

پڑھیں:

آڈیو لیکس کیس، علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق نے ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری لگائی دوران سماعت عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی بار بار عدم پیشی قانونی تقاضوں کے برعکس ہے اور انہیں ہر صورت عدالت میں پیش ہونا چاہیے واضح رہے کہ عدالت نے اس سے قبل بھی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے تاہم ان کی مسلسل غیر حاضری کے باعث انہیں برقرار رکھا گیا ہے عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے چارج سنبھالنے کے بعد کیس کی مزید کارروائی بغیر کسی پیش رفت کے ملتوی کر دی سماعت ملتوی کرنے کی ایک اور وجہ متعلقہ کورٹ میں کسی دوسرے جج کی عدم تعیناتی بھی بنی عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 18 اپریل کو مقرر کر دی ہے جس میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی یہ بھی واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق کے خلاف آڈیو لیکس کیس میں مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کیا گیا تھا اس مقدمے میں علی امین گنڈا پور پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک لیک ہونے والی آڈیو میں بعض متنازعہ گفتگو کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا اس کیس میں شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہو رہے ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری ان کے خلاف قانونی پیچیدگیاں بڑھا رہی ہے ذرائع کے مطابق اگر علی امین گنڈا پور آئندہ سماعت پر بھی عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو عدالت ان کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھا سکتی ہے جن میں اشتہاری قرار دینا اور جائیداد قرق کرنے جیسے فیصلے بھی شامل ہو سکتے ہیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ آئندہ سماعت پر عدالت کی کارروائی کے بعد ہی سامنے آئے گا

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں بابر اعوان کا نام شامل کرنے پر سلمان اکرم راجا کا اعتراض
  • آڈیو لیکس کیس، علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • راجہ بشارت اور عالیہ حمزہ کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 10 اپریل تک ملتوی 
  • عدالت نے 4 مقدمات میں سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری سے روک دیا
  • بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • ڈی چوک احتجاج کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
  • بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع