لاہور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا ہے۔ اڑھائی ماہ ہوچکے طالبان سے مذاکرات کا پلان دے رکھا ہے، عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا مجھے ٹاسک دیں میں طالبان سے مذاکرات کرلیتا ہوں۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا مجھے ٹاسک ملا تو کل اخونزادہ کے ساتھ بیٹھا نظر آؤں گا۔ دو سال پہلے میں پہاڑوں پر پھر رہا تھا، آج وزیراعلیٰ ہوں، کل کوئی ویلیو نہیں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے کہا کہ  عمران خان جب تک جیل میں ہیں ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں۔ بحرانوں سے نکالنے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے اور کوئی بھی ڈائیلاگ عمران خان کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ عوام کی حمایت کے بغیر جیتنا ناممکن ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہم آپریشن کی حمایت اس لئے نہیں کر سکتے کیونکہ آپریشنز کا کوئی فائدہ نہیں، عوام کسی بھی آپریشن کے حق میں نہیں۔ جب ہم نے اقتدار سنبھالا خزانے میں صرف پندرہ دنوں کی تنخواہ کے پیسے موجود تھے، ایک سال کے دوران بجٹ میں 169 ارب روپے کا سرپلس دیا۔ ہم نے بغیر کسی نئے ٹیکس کے صوبائی آمدن میں 55 ارب روپے کا اضافہ کیا، گزشتہ حکومت کے 72 ارب کے بقایاجات ادا کئے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہم ترقیاتی پروگرام کا تھرو فارورڈ ساڑھے 13 سال سے کم کرکے ساڑھے چار سال پر لے آئے  ہیں۔ اس ایک سال کے دوران ہم نے ایک روپیہ بھی قرض نہیں لیا بلکہ 50 ارب روپے قرضہ واپس بھی کیا۔ ہم نے خسارے کے حامل اداروں کیلئے انڈومنٹ فنڈز قائم کئے ہیں۔ رواں سال کے آخر تک تمام اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ ہم نے اپنے ٹیکس ریونیو میں 55 فیصد اضافہ کیا اور  یہ سب کچھ بہتر طرز حکمرانی اور بہتر مالی نظم و نسق کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔ خیبر پی کے میں ایک سال کے دوران تمام سکالر شپس، وظائف ڈبل کئے‘ زکوٰۃ کی رقم کو 12 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار‘ جہیز کی رقم کو 25ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ ہم نے آتے ہی ناصرف صحت کارڈ بحال کیا بلکہ اس کے نرخوں میں 30 فیصد کا اضافہ بھی کیا۔ آج صحت کارڈ میں اصلاحات کے ذریعے صوبائی خزانے کو ماہانہ ایک ارب روپے کی بچت ہو رہی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا ہم نے اس سال گندم کی خریداری میں 10 ارب روپے کی بچت کی۔ آئی ایم ایف نے خیبر پی کے حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔  ہماری ایک سالہ کارکردگی حقائق پر مبنی ہے۔  موجودہ ملکی حالات کو سدھارنے اور سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے میڈیا اپنا اہم کردار ادا کرے۔ ہم سب کو اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر وسیع تر ملکی مفاد کے لئے متحد ہونا ہوگا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خیبر پی کے ارب روپے ایک سال نے کہا سال کے

پڑھیں:

عمران خان کو رہا کیے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور:
وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ الزام ہے کہ ہمارے صوبے میں کرپشن ہورہی ہے اگر کرپشن ہورہی ہوتی تو صوبہ سرپلس ہوتا؟ ایسی کرپشن تو پھر تمام صوبوں میں ہونی چاہیے۔

افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت کو درپیش مالی مشکلات سے نکال دیا ہے، خیبرپختونخواہ صوبہ اس وقت 159 ارب روپے سرپلس ہے، صوبہ پنجاب 148 ارب روپے خسارے میں ہے، صوبہ میں شفافیت لائے ہیں، کہا جاتا ہے ہمارے صوبے میں کرپشن ہورہی ہے اگر کرپشن ہورہی ہوتی تو صوبہ سرپلس ہوتا؟ ایسی کرپشن تو پھر تمام صوبوں میں ہونی چاہیے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملکی سیاسی استحکام کے لیے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے ہی ملکی سیاسی استحکام آئے گا، پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے سے پہلے حالات نارمل تھے مگر اب دہشت گردی و بدامنی بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے مذاکرات کیے جائیں، افغانستان سے ہزاروں کلومیٹر کی سرحد ہے بات چیت کی بات کرتا ہوں تو مخالفت کی جاتی ہے، پی ڈی ایم حکومت میں بھی طالبان سے بات کرنے کا فیصلہ ہوا، ملک میں بہتری کےلیے قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کئے بغیر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے، عوام کے بغیر کوئی لڑائی نہیں جیتی جاسکتی، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے عوامی اعتماد ضروری ہے، عوامی رائے کے ساتھ چلنا پڑے گا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کا بڑا دعویٰ طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کا مطالبہ
  • عمران خان کو رہا کئے بغیر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے ، وزیر اعلیٰ
  • طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں میں انہیں ٹیبل پر لائوں گا:علی امین گنڈاپور
  • مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا، طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں، علی امین گنڈاپور
  • عمران خان کے بغیر کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے، ہم سب کو ذاتی انا سے نکل کر متحد ہونا پڑےگا، علی امین گنڈاپور
  • عمران خان کو رہا کیے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • عمران خان کو رہا کیے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں، وزیراعلیٰ کے پی
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
  • کے پی کے میں گڈ طالبان اب بھی موجود ہیں، جو ناکے لگاتے ہیں، بھتہ لیتے ہیں، علی امین گنڈاپور