اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) ترکی کی سیکولر پیپلز ریپبلکن پارٹی سی ایچ پی کے ایک ترجمان نے پیر 24 مارچ کو اتوار کے پرائمری انتخابات کے انعقاد کے بعد اعلان کیا کہ استنبول کے مقید میئر اکرم امامولو 2028 ء کے صدارتی الیکشن میں ان کی پارٹی کی طرف سے امیدوار کے طور پر انتخاب کے لیے نامزد ہو گئے ہیں۔

ترکی کی ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) ملک کی ایک اہم اپوزیشن جماعت اور پارلیمنٹ کی دوسری بڑی جماعت ہے۔

اس نے اتوار کو ایک پرائمری الیکشن کا انعقاد کیا، جس میں صدر رجب طیب ایردوآن کے اہم سیاسی حریف اکرم امامولو واحد امیدوار تھے۔ امامولو کو کرپشن اور دہشت گردی کی تحقیقات کے بعد ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں گرفتار کیا گیا، ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی ان کی میئر شپ چھین لی گئی جسے حزب اختلاف نے سیاسی ''بغاوت‘‘ قرار دیا ہے۔

استنبول کے میئر کی گرفتاری پر عوامی احتجاج میں شدت

استنبول میں گرفتاریاں

دریں اثناء پیر چوبیس مارچ کو استنبول سے موصولہ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق پولیس نے 19 مارچ کو استنبول کے مقبول میئر اکرم امامولو کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی بدامنی کے تناظر میں 1,100 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پیر کو اس بارے میں ترکی کے وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا،'' 19 مارچ سے 23 مارچ کے درمیان کی غیر قانونی سرگرمیوں میں 1,133 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان میں 12 ’’مختلف دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ افراد‘‘ شامل ہیں۔

ترکی: حکومت مخالف سوشل میڈیا پوس‍ٹوں پر درجنوں افراد گرفتار

صحافی بھی زیر حراست

ترکی میں صدر ایردوآن کے اہم حریف کو جیل میں ڈالے جانے پر احتجاج کی لہر دوڑ گئی جس دوران متعدد صحافیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

میڈیا ورکرز کی ایک یونین نے پیر کو رپورٹ کیا کہ استنبول کے میئر کی گرفتاری کے بعد سے بڑھتے ہوئے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اتوار کو استنبول کے میئر اکرم امام اولو کو ایک عدالت نے باضابطہ طور گرفتار کر کے کرپشن کے الزامات کے تحت انہیں جیل بھیج دیا تھا۔ ان کی گرفتاری ترکی میں گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں ہونے والے سب سے بڑے مظاہروں کا باعث بنی۔

اکرم امام اولو کو مجرمانہ تنظیم چلانے، رشوت لینے، بھتا خوری اور غیر قانونی طور پر ذاتی ڈیٹا ریکارڈ کرنے کے شبے میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ وہ ان الزامات کی تردید کر چُکے ہیں۔ ان کے خلاف دہشت گردی سے متعلق الزامات میں قید کی سزا سنانے کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی تب بھی انہیں پراسیکیوشن کا سامنا ہے۔

استنبول کے میئر کو سزا سنائے جانے کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

ترک سیاستدان اکرم امام اولو کو استنبول کے مغرب میں واقع سلیوری جیل لے جایا گیا۔

جبکہ ان کی اپوزیشن پارٹی کے 1.

7 ملین سے زیادہ اراکین نے پرائمری الیکشن کے ذریعے انہیں اپنے صدارتی امیدوار کے طور پر چنا۔ پارٹی نے مزید کہا کہ لاکھوں غیرممبران نے بھی ''یکجہتی بیلٹ‘‘ کے طور پر اکرم امام اولو کے حق میں ووٹ ڈالے۔

ک م/ ع ت(اے پی، اے ایف پی)

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے استنبول کے میئر میئر اکرم امام اکرم امامولو کی گرفتاری کو استنبول

پڑھیں:

کراچی: بجے سے بدفعلی کا مقدمہ، نامزد ملزم کی ضمانت منظور

سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے بچے سے بدفعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم علی اکبر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

عدالت میں بدفعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم علی اکبر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے بھتہ خوری کے مقدمے میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت درخواست خارج

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بچے کو اغواء کر کے بدفعلی کی۔

عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔

یاد رہے کہ سیشن عدالت نے ملزم علی اکبر کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں احتجاج کرنے پر پابندی میں یکم اپریل تک توسیع
  • ترکی میں 55 سے زائد صوبوں میں مظاہرے، استنبول اور انقرہ میں کشیدگی، 1,100 افراد گرفتار
  • کراچی: بجے سے بدفعلی کا مقدمہ، نامزد ملزم کی ضمانت منظور
  • ترکی: استنبول میں عوامی احتجاج جاری‘ حالات میں کشیدگی برقرار
  • علامتی پرائمری ووٹنگ، استنبول کے معزول میئر کو ڈیڑھ کروڑ ووٹ پڑ گئے
  • استنبول کے میئر اکرام امام اوغلو کو جیل بھیج دیا گیا
  • میں ہار تسلیم نہیں کروں گا، اکرم امام اوغلو کا سزا سنائے جانے کیبعد بیان
  • عدالت نے میئر استنبول کریم اوغلو بدکو عنوانی کے زیر التوا مقدمے میں باضابطہ طور پر گرفتار قرار دیدیا
  • استنبول کے میئر کی گرفتاری پر عوامی احتجاج میں شدت