مظفرآباد(نامہ نگار)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کیلئے نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے، قیام پاکستان کیلئے اسلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔قاعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال سمیت ان ہیروز کو آج کے موقع پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی شبانہ روز کوششوں کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت ملی ہے، ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے مملکت خداداد پاکستان کی خوشحالی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز کوہالہ میں نئی تعمیر ہونے والی یادگار پاکستان کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے بنیادی حق ، حق خودارادیت میں رکاوٹ نہ بنیں بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تا کہ مسئلہ کشمیر کا ٹھوس حل ممکن ہو۔انہوں نے کہاکہ موجودہ عالمی حالات اور خطے میں پڑنے والے ممکنہ اثرات کے پیش نظر اس دن کی اہمیت اب پہلے سے بھی زیادہ ہے ۔پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور کشمیری عوام کی امیدوں اور امنگوں کا محور و مرکز اور آخری پناہ گا ہ ہے موجودہ بین الاقوامی حالات میں تبدیلی کے بعد نہ صرف خطے میں بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر پاکستان کی تمام جماعتوں اور کشمیر ی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی مضبوطی استحکام اور سلامتی کے لیے متحد ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات طے شدہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کا ایسا مذاکراتی حل جو کشمیریوں کی خواہشات کا عکاس ہو، پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کیلئے قابل قبول ہو، نہ صرف پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتا ہے بلکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی کا مستحکم ذریعہ بھی ثابت ہو گا۔   

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا پاکستان کی نے کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ میں یوم پاکستان کی تقریب، یادگاری دیوار کا افتتاح

یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر پرچم کشائی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر پروقار تقریب ہوئی۔ یوم پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر کے داخلی دروازے کوہالہ پر پرچم کشائی اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیروز کی یاد میں یادگاری دیوار کا افتتاح کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان اور پاک فوج کے مقامی کمانڈر نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے آزاد کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانوں کی دھن پر پرچموں کی سلامی پیش کی۔

کوہالہ میں کشمیری ہیروز سید علی گیلانی، سردار ابراہیم اور سردار عبد القیوم خان کی تصاویر سے مزین یادگاری دیوار کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دوسری جانب آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ کے مقام پر آزاد کشمیر اور صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی اور محبت کی علامت انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی، تقریب میں شریک عوام نے پاکستان زندہ آباد، کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • جموں و کشمیر متنازع علاقہ ہے ، بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ،پاکستانی مندوب
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے ذریعے خوف کا ماحول قائم کر رکھا ہے
  • سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کے لیے اکٹھا ہونا پڑے گا،بلاول بھٹو
  • کشمیریوں کو ریاستی دہشتگردی کا سامنا، پاکستان ان کی مدد کیلئے پرعزم: اسحاق ڈار 
  • آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ میں یوم پاکستان کی تقریب، یادگاری دیوار کا افتتاح
  • تنازعہ کشمیر کے حل کیلیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ناگزیر ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
  • دفعہ 370 کا خاتمہ کرکے کشمیریوں کے حقوق پر شب خون مارا گیا، کشمیری رہنما غلام نبی پروانہ کا خصوصی انٹرویو
  • ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے، بیرسٹر سلطان
  • مریم نواز کا پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد