2025-02-27@13:41:02 GMT
تلاش کی گنتی: 1316
«اکاؤنٹ پر»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: اے این ایف حکام نے اندرون اور بیرون ملک اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران 4 کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 27.970 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ دیگر کارروائیاں لاہور میں کوریئر آفس کے...
ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا جھنگی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا، راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ جھنگی چیک پوسٹ تونسہ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔
کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ اپنے بولڈلباس اور ڈانس ویڈیوز کی وجہ سےخبروں کی زینت بنی رہتی ہیں،سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے ،تاہم اداکارہ ٹرولرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کیلئے ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر اپنے بیلی ڈانس ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کا شمار ملک کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے،اداکارہ نے بہت کم وقت میں ڈرامہ انڈسٹری اور سوشل میڈیا پرخوب نام کمایا،نجی ٹی وی کے ڈرامہ ’عہد وفا‘میں شاندار اداکاری پر علیزے شاہ نے خوب نام کمایا،اس کے بعد ان کے متعدد ڈرامے...
ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ وہواکی جھنگی چیک پوسٹ پر 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔ تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈی...
عظمت بزدار: ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا جھنگی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا، راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا جھنگی چیک پوسٹ تونسہ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے آکسفورڈ یونین میں ہونے والے ایک تاریخی مکالمے میں شاندار فتح حاصل کی، جہاں انہوں نے 180 کے مقابلے میں 145 ووٹوں سے لبرل جمہوریت کے عالمی جنوب میں ناکامی کے خلاف اپنا مؤقف کامیابی سے منوایا۔ اس اہم عالمی فورم پر، جسے علمی اور فکری مباحث کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل ہے، وزیر منصوبہ بندی نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور عالمی انصاف کے لیے ایک مضبوط اور مدلل مقدمہ پیش کیا۔ وزیر منصوبہ بندی کو آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار کاکڑ کی دعوت پر اس مکالمے میں شرکت کا موقع ملا، جہاں انہوں نے اپنی پْراثر...
لاہور: پنجاب کی سرحد پر قائم جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر حملے کی کوشش کی، جس کو پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا اور دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ خوارجی دہشت گردوں نے ایک بار پھر تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم جھنگی چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے حملہ کیا، دہشت گردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ...
بھارتی مزاحیہ اداکار سدیش لہری نے اپنی زندگی کی مشکلات اور کامیابی کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ناخواندہ ہیں اور ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ جوتے بناتے اور سبزیاں بیچتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے باعث انہیں کئی طرح کے کام کرنے پڑے، لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔ سدیش لہری نے انکشاف کیا ’’میں نے بچپن میں بہت محنت کی۔ چائے بنائی، فیکٹریوں میں کام کیا، جوتے بنائے اور سبزیاں بیچیں۔ امیر لوگ جھوٹ نہیں بولتے، مگر غریبوں کو قرض خواہوں سے بچنے کے لیے جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔ یہ سب میرے لیے ایک اداکاری کی ٹریننگ جیسا تھا،" سدیش نے ایک ایسا واقعہ شیئر کیا جس نے ان...
مشہور تمل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ ریجینا کاسندرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ کے بدلتے رویے پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ساؤتھ انڈین اداکاروں کو بالی وڈ میں قبولیت نہیں ملتی تھی، مگر اب بالی وڈ کے پاس ان کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ریجینا نے انٹرویو میں کہا، "پہلے بالی وڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کے درمیان واضح فرق تھا، لیکن اب یہ حدیں ختم ہو رہی ہیں۔" بڑے بجٹ کی پین انڈیا فلموں جیسے "باہوبلی"، "RRR"، "KGF"، اور "کانتارا" نے نہ صرف عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی بلکہ یَش، این ٹی آر جونیئر، پربھاس جیسے ساؤتھ اداکاروں کو بھی ہندی فلم انڈسٹری میں بڑا...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے شادی شدہ افراد کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔نادیہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مہنگائی کے دور میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خوشی کا تعلق پیسوں سے نہیں بلکہ انسان کی حکمت، نظریے اور ذہنی کیفیت پر منحصر ہے۔اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں ہی اچھا وقت گزار کر خوشی مل جاتی ہے لیکن کچھ لوگ چھٹیاں منانے بیرون ملک کہیں خوبصورت مقام پر بھی چلے جائیں تو وہاں جا کر بھی آپس میں لڑ رہے ہوتے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) ضلع کرم میں تقریبا گزشتہ تین ماہ سے جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششیں بدستور ناکامی سے دوچار ہیں۔ اس تناظر میں جرگے اور امن معاہدے بھی کارگر ثابت نہیں ہو سکے ہیں۔ اس کشیدکی گی وجہ سے کم از کم سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اندازوں کے مطابق بدامنی کے نتیجے میں اس ضلع میں کم ازکم چھ سو ملین روپے کا مالی نقصان بھی ہو چکا ہے۔ سبھی کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور مقامی آبادی کا مطالبہ شدید ہوتا جا رہا ہے کہ علاقے میں فعال شر پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ تاہم...
راکھی ساونت دل شکستہ ہیں کیونکہ پاکستانی اداکار اور بزنس مین دودی خان نے ان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کی رات، دودی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے۔ اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راکھی نے کمنٹس میں آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دل والے ایموجیز چھوڑے۔ دودی خان نے اپنی ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر آپ نے میری ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں میں نے راکھی ساونت کو پرپوز کیا تھا۔ میں نے انہیں پرپوز کیا کیونکہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔ جب...
کراچی(شوبز ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حریم سہیل نے نکاح کرلیا، نکاح کی تقریب میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ حریم سہیل کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر متعدد شوبز شخصیات نے شیئر کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistani showbiz star's???? (@pakistani_showbiz_stars07) اداکارہ کے نکاح کی وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر حریم سہیل اور ان کے شریک حیات کو روایتی عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ متعدد شوبز شخصیات نے ان کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔ حریم سہیل کی شادی کی تقریبات گزشتہ چند دن سے جاری تھیں، انہوں نے...
پاکستانی اداکار اور بزنس مین دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب راکھی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پاکستان سے شادی کی پیشکش ہوئی ہے، اور انہوں نے دودی خان کا نام لیا تھا۔ چند روز قبل راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں پاکستان سے بہت سے رشتے آئے ہیں، لیکن انہوں نے دودی خان کو چنا ہے کیونکہ وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس افسر بھی ہیں۔ تاہم، اب دودی خان نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ راکھی سے شادی نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا، "میں نے راکھی کو اس لیے...

راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا،دودی خان نے بھارتی اداکارہ سے شادی سے انکار کردیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری 2025)پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وعدہ کرتا ہوں کہ بھارتی اداکارہ کو پاکستان کی بہو بنائیں گے،راکھی ساونت میری دلہن تو نہ بن سکیں لیکن میں راکھی ساونت کی شادی کسی پاکستانی لڑکے سے کرا کر رہیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دودی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے۔ اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راکھی نے کمنٹس میں آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دل والے ایموجیز چھوڑے۔پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ...
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پہلی بار مشہور فلم ساز ایس ایس راجامولی کے ساتھ ان کی آنے والی فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں مہیش بابو مرکزی کردار ادا کریں گے اور اسے ایک عالمی سطح کی ایڈونچر فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے اس بڑے پروجیکٹ کے لیے تقریباً 30 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا ہے، جس سے وہ راجامولی کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئی ہیں۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے سامنے آنے والی اس خبر کی فلم سے منسلک کسی بھی ذرائع نے باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ رپورٹس...
پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے لوگوں کی تنقید کے بعد بھارتی ادکارہ راکھی ساونت سے شادی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اداکارہ کی شادی کسی اور پاکستانی لڑکے سے کروانے کے عزم کا اظہار کردیا۔ دودی خان نے چند دن قبل انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی۔ انہوں نے راکھی ساونت کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار محبت بھی کیا تھا۔ اب انہوں نے نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کرنے پر شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ دودی خان اور راکھی ساونت نے ایک ہی ویڈیو شیئر...
اپنے ایک بیان میں محمد الہندی کا کہنا تھا کہ مقاومت نے قابض صیہونی رژیم کو مذاکرات کرنے پر مجبور کیا۔ قیدیوں کے تبادلے کا منظر نتین یاہو کی شکست کی مانند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "محمد الہندی" نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کی مقاومت کو بلیک میل کرنے کی کوششیں کوئی رنگ نہیں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ "حماس" کے صف اول کے قائدین کی شہادت کا مطلب مقاومت کا خاتمہ نہیں۔ محمد الهندی نے کہا کہ حماس آخری دن حتیٰ میدان جنگ میں اپنے مرکزی کمانڈروں کی شہادت کے بعد بھی لڑتی رہی۔ مقاومت نے قابض صیہونی رژیم کو مذاکرات کرنے پر مجبور کیا۔ قیدیوں کے تبادلے...
پاکستانی اداکار دودی خان نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار دودی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ راکھی ساونت سے شادی نہیں کریں گے۔ دودی خان نے صارفین سے کہا کہ چند دن قبل سوشل میڈیا پر انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے راکھی ساونت کو پروپوز کیا تھا کیونکہ وہ انہیں اچھی طرح جانتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے والی ہیں؟ اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں راکھی ساونت کے اندر محبت کرنے والا انسان نظرآیا۔ انہوں نے زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ...
معروف برطانوی پاپ گلوکارہ اور نغمہ نگار ماریان فیتھ فل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماریان فیتھ فل کی موسیقی کی تشہیری کمپنی ’ریپبلک میڈیا‘ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ’انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ گلوکارہ، نغمہ نگار اور اداکارہ ماریان فیتھ فل اس دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں‘۔ ماریان فیتھ فل کا میوزک کیریئر اس وقت شروع ہوا جب وہ ایک پارٹی میں رولنگ سٹونز کے مینیجر سے ملیں اور 1964 میں محض 17 سال کی عمر میں ’ایز ٹیئرز گو بائی‘ گانے کو ریکارڈ کیا۔ یہ گانا برطانیہ اور امریکہ میں مقبول ہوا اور اس کے بعد ان...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی ایسے پروجیکٹس کو ٹھکرایا جن کی کامیابی نے ان کے کیریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ایشا نے خود اعتراف کیا کہ انہوں نے ‘اومکارا’ میں بپاشا باسو کے کردار اور روہت شیٹھی کی کامیاب فلم ‘گول مال’ کو بھی انکار کیا تھا، جو ان کے کیریئر میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتے تھے۔ ایشا دیول، جو بالی ووڈ کے لیجنڈز دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ہیں، نے 2002 میں فلم “کوئی میرے دل سے پوچھے” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، لیکن وہ کبھی بھی بلاک بسٹر کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔ ایشا نے کہا...
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی راکھی بہن اور اداکار پلکت سمرت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ شویتا ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات بتائیں ہیں جس پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ شویتا کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کی ٹانگ پر پلستر، بازو پر پٹی اور ہونٹوں پر زخم نمایاں ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل...
برطانوی گلوکارہ اور اداکارہ میریان فیتھ فل 78 سال کی عمر میں چل بسیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق میریان فیتھ فل نے اپنے کیریئر کے دوران کئی مشہور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ان کے ترجمان کے مطابق میریان فیتھ فل کی موت لندن میں ان کے اہلِ خانہ کی موجودگی میں ہوئی۔ اس سے قبل انہیں متعدد صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ چھاتی کے کینسر میں بھی مبتلا ہوئی تھیں۔ میریان فیتھ فل کو 2020ء میں کورونا بھی ہوا تھا جس کے باعث وہ 22 دن اسپتال میں رہی تھیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا جن کی گزشتہ دنوں ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اب اپنی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ میرے بارے میں جو مرضی کہتے رہیں مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا‘۔ وائرل ویڈیو میں اداکار معمر رانا کا مزید کہنا تھا کہ ’میں خوش ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے سے خوش ہیں‘۔ View this post on Instagram A post shared by Anokhay (@anokhay.official) واضح رہے کہ معمر رانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ وائرل ویڈیو میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)سینیئر اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ کی اداکاری پر اظہار مایوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے اس کی اداکاری سمجھ نہیں آرہی۔سعدیہ امام ’24 نیوز‘ کے ایک شو ’کیا ڈراما ہے‘ میں بطور نقاد نظر آرہی ہیں،جہاں وہ مختلف ڈراموں کے کانٹینٹ، اداکاری اور ہدایت کاری وغیرہ پر تبصرہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ’اے عشق جنوں‘ ڈرامے میں اشنا شاہ کی اداکاری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔اداکارہ اس ڈرامے میں پہلی مرتبہ شہریار منور ’راحم‘ کے ساتھ ’ایمن‘ کے مرکزی کردار میں نظر آرہی ہیں۔ تاہم، سعدیہ امام کا اُن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے ڈرامے میں ان کی اداکاری سمجھ نہیں آرہی، وہ...
سابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بار پھر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ملک میں ترسیلات زر نہ بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کردیا عمران خان کی جانب سے ایکس پیغام میں کہا گیا ہے کہ’اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں کیوں کہ اس حکومت نے سوائے جمہوری اقدار کی پامالی کے کچھ نہیں کیا لہٰذا ان کو ترسیلات زر بھیجنا ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے‘۔ واضح رہے کہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کا پیسہ...
اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسنگ پرسنز کی بازیابی کے کیسز کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی، عدالت نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو آئندہ سماعت پر معاونتکیلیے طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ریاست لاپتا افراد کی بازیابی میں ناکام ہوگئی ہم جہاں سے چلے ہیں وہیں کھڑے ہیں، یہ کیس تب ختم ہوگا جب تمام بندے بازیاب ہوجائیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر لارجر بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ میں شامل...
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری سے سب کو حیران کرنے والے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عامر خان کو ایک غاروں کے دور کے انسان (Caveman) کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان پروستھیٹکس، نقلی داڑھی اور مخصوص میک اپ کے ذریعے مکمل طور پر ایک نئے انداز میں ڈھل رہے ہیں۔ ان کے پرانے اور بوسیدہ کپڑوں نے ان کے اس روپ کو مزید حقیقت کے قریب بنا دیا ہے۔ A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani) ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ...
غلبۂ اسلام کی بشارتوں میں اس بشارت کا اضافہ بھی حقائق و واقعات نے کردیا ہے کہ مغرب جس کی تہذیب نے کئی صدیاں دنیا کی قیادت کی ہے لیکن اس قیادت کا حق ادا نہیں کیا۔ یہ روحانی اور اخلاقی طور پر دیوالیہ ہوچکا ہے۔ اس نے بڑے بڑے بین الاقوامی مسائل پر دوہرے معیارات اپنا رکھے ہیں۔ قرآن کی زبان میں ایک چیز کو ایک سال حلال ٹھہراتے ہیں اور دوسرے سال حرام قرار دے لیتے ہیں۔ (التوبہ۹:۷۳) اس نے دنیا میں الحاد کا رجحان عام کیا ہے جس کے نزدیک کائنات کا کوئی معبود نہیں اور انسان کے اندر کوئی روح نہیں، دنیا کے بعد کوئی آخرت نہیں۔ اسی طرح اس نے اباحیت کو رواج دیا ہے...
کراچی:کراچی کے بغدادی علاقے میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی میں گینگ وار کے کارندے فرحان عرف خلیفہ کو بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزم لیاری کے جھینگو گروپ سے وابستہ ہے اور بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کر رہا تھا۔ پولیس نے وضاحت کی کہ فرحان عرف خلیفہ اپنے ساتھ اسلحہ اور گولیاں رکھتے ہوئے ایک بیکری کے مالک سے بھتہ طلب کر رہا تھا، جب اسی دوران گشت پر مامور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق، فرحان عرف خلیفہ کا ماضی میں بھی...
بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے فوٹوگرافرز اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بچوں تیمور علی خان اور جہانگیر (جے) علی خان کی تصاویر نہ لیں اور نہ ہی ان کے گھر کے باہر موجود رہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ درخواست 16 جنوری کو سیف علی خان کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی اور حملے کے بعد کی گئی ہے، جس میں اداکار شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد جوڑے نے اپنی اور بچوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ جوڑے کے منیجر نے میڈیا سے گزارش کی کہ:”چاہے گارڈن ہو، کوئی تقریب یا کھیل کی سرگرمی – براہ کرم بچوں کی تصاویر...
بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کیارا اڈوانی نے ایک بار پھر اپنی شاندار فیشن حس سے سب کی نظریں اپنی طرف کھینچ لیں۔ حال ہی میں کیارا کو ایک والینٹینو (Valentino) کے مہنگے ترین لباس میں دیکھا گیا، جس کی قیمت تقریباً 7 لاکھ روپے (8,106 امریکی ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔ کیارا نے سفید کریپ کوچر (Crepe Couture) قیمتی ایمبرائیڈری والا ڈریس پہنا، جو اپنی خوبصورتی، نفاست اور جدیدیت کے باعث بےحد منفرد نظر آ رہا تھا۔ کیارا نے گولڈن جیولری، ایک منفرد ہینڈ بیگ، اور قدرتی نکھار والا میک اپ چُنا، جس نے ان کے انداز کو مزید پرکشش اور شاندار بنا دیا۔ ان کے ہلکے براؤن لپ اسٹک شیڈ، نرم شمر آئی میک اپ اور گھنگھریالے بالوں...
وائس چیئرمین ڈی پی ورلڈ پاک، پائلٹ، پرفارمنگ آرٹسٹ، ایوارڈ یافتہ اداکار، ٹی وی ہوسٹ اور اینکر پرسن فخرِ عالم کے گھر ڈکیتی کی وارداد ہوئی جس پر اداکار و ٹی وی ہوسٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ مجرموں کو پکڑ لیا جائے گا۔ My home in Karachi has been robbed. Police are on the scene and an investigation is underway. It is unsettling and deeply upsetting. I am hoping that culprits are apprehended. Things don’t matter to me but peace of mind is priceless. That is the real loss here. For everyone else… — Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) January 29, 2025 جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں فخر عالم...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں اُشنا شاہ کی اداکاری پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ مشہور ڈرامہ "اے عشقِ جنون" میں اُشنا شاہ کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام نے کہا کہ "یہ سین زیادہ بہتر طریقے سے کیا جا سکتا تھا۔" ٹاک شو "کیا ڈرامہ ہے" میں میزبان مکرم کلیم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ امام نے کہا: "مجھے اُشنا شاہ کا یہ سین پسند نہیں آیا، اسے زیادہ بہتر اور نرمی سے کیا جا سکتا تھا۔ اور ہاں، وہ اتنے سارے کپڑے کہاں سے لے کر آ رہی ہیں؟ کچھ چیزیں سمجھ نہیں آ رہیں! میں نے انہیں ایک ڈرامے میں شاندار اداکاری کرتے...
لاہور: نوجوان پاکستانی اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر شوبز شخصیات مختلف قسم کے نشے کر کے آتی ہیں۔ محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں نشے کے کلچر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیٹ پر چرس، شراب یا کسی بھی قسم کا نشہ کر کے آنے والے تمام اداکاروں پر پابندی ہونی چاہیے۔ محسن عباس کے حالیہ بیان کے بعد ایک بار پھر انڈسٹری میں نشے کے کلچر کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی ہے۔ یہ معاملے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب چند روز قبل نامور پاکستانی...
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمغۂ امتیاز یافتہ میزبان نے اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی ہے۔ فخر عالم نے لکھا ہے کہ کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ سب انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ گلوکار کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون...
ریاست لاپتا افراد کی بازیابی میں ناکام ہوگئی ہم جہاں سے چلے ہیں وہیں کھڑے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ریاست لاپتا افراد کی بازیابی میں ناکام ہوگئی ہم جہاں سے چلے ہیں وہیں کھڑے ہیں، یہ کیس تب ختم ہوگا جب تمام بندے بازیاب ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر لارجر بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ میں شامل ہیں۔ وکیل درخواست گزار ایمان...
پاکستان شوبز کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فخر عام نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اطلاع دی کہ چور ان کے گھر کا صفایا کرگئے ہیں۔ فخر عالم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان کے کراچی میں موجود گھر کو لوٹ لیا گیا ہے جبکہ پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فخرعالم کے گھرپرتعینات معمر چوکیدار کوکسی نامعلوم شخص نے آگرنشہ اور کھانا دیا ہے اور کھانا کھانے کے بعد معمر چوکیدار بےہوش ہوگیا جس کے بعد 3 سے 4 ملزمان فخرعالم کے گھرمیں داخل ہوئے ہیں...
بالی ووڈ کے اسپر اسٹار شاہ رخ خان کی دبئی میں ایک پاکستانی خاتون مداح سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ حال ہی میں شاہ رُخ نے ’گلوبل ولیج‘ کلچرل سینٹر میں ہونے والے ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنے مشہور گانوں پر شاندار پرفارمنس بھی پیش کی تھی۔ اس موقع پر اداکار نے اپنے کئی مداحوں سے ملاقات کی جن میں پاکستانی خاتون بھی شامل تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Global Village القرية العالمية (@globalvillageuae) پاکستانی مداح خاتون نے اسٹیج پر آکر شاہ رخ خان سے ملاقات کی...
بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج اور بالی ووڈ اداکارہ ماہرہ شرما کے درمیان ڈیٹ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ اور سراج کے درمیان بڑھتی قربتوں کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے وائرل ہیں، فاسٹ بولر کو سوشل میڈیا پرماہرہ کی تصاویر لائک کرتے دیکھا گیا تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو بھی کیا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے قریبی تعلقات ہیں لیکن دونوں نے اپنے تعلقات کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا اور وہ فی الحال اپنے رشتے کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: محمد سراج نے لنکا ڈھا دی، کیا میچ فکس تھا؟ اداکارہ ماہرہ شرما کی والدہ ثانیہ شرما نے ان تعلقات...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھی ججوں کا موقف ہے کہ وفاقی کابینہ خفیہ ایجنسیز کو بلا کر خود پوچھے کہ لاپتا افراد کہاں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں پر لارجر بینچ کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ سماعت کررہا ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ میں شامل ہیں۔ وکیل درخواست گزار ایمان مزاری اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن کیانی نے کہا کہ میرا موقف تھا کہ خفیہ ایجنسیز کی کمیٹی ممبران کو اِن کیمرا بریفنگ کیلئے طلب کیا جائے، میرے...
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوروں نے ہاتھ صاف کردیا۔اداکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر یہ افسوسناک خبر دی اور بتایا کہ ‘کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں’۔ فخر عالم نے لکھا ‘یہ انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ ہی ضروری ہے’۔ البتہ فخر عالم کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ لوٹ مار کی واردات کے دوران وہ گھر میں موجود تھے یا...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان امبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ طلاق ہونے کے بعد عدت کرنے کے بجائے اگلے ہی روز اپنا مارننگ شو کرنے پہنچ گئی تھیں۔نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران امبر خان نے اپنی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں پچھتاوے رہیں گے ہمیں انہیں نکالنا ہے، ہمیں اپنی کاؤنسلنگ کرنی چاہیے جو ہم نہیں کرتے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری جب طلاق ہوئی تو اگلے روز میرا مارننگ شو تھا، میں چاہتی تو نہ جاتی لیکن میں بہت ذمہ دار ہوں کہ اس ٹراما سے گزرنے کے باوجود شو کرنے پہنچی۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے امبر خان نے کہا کہ ہر کسی کی اپنی...
پورٹ قاسم اتھارٹی پی آئی بی ٹرمینل سے ریلوے لائن بچھانے میں ناکام ہو گئی، ملک کے دیگر شہروں میں کوئلے میں ٹرانسپورٹ کے ذریعے منتقلی سے ماحولیاتی آلودگی پھیل گئی۔ جرأت کے رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے درمیان 6؍نومبر 2010کو عملدرآمد معاہدہ ہوا، معاہدے کے تحت پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل سے مین ریلوے لائن تک ریلوے کی پٹری بچھائی جائے گی تاکہ ویگنس میں کوئلہ بھرنے اور خالی کرنے کے لئے محفوظ طریقہ اپنایا جائے ۔ ستمبر 2014کی ایک ماہانہ پیش رفت رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان ریلوے کے افسران میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں طے ہوا کہ پی آئی بی...
شوبز انڈسٹری میں کرکٹرز اور اداکاراؤں کے معاشقے کوئی نئی بات نہیں۔ ماضی میں بھی کئی کھلاڑیوں کے بالی ووڈ حسیناؤں کے ساتھ تعلقات رہے ہیں، جن میں سے کچھ تو شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور کچھ محض افواہوں تک محدود رہے۔ کرکٹ کی دیوانگی اور بالی ووڈ کی چمک دمک ایک دوسرے کو کشش کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی مشہور اداکارائیں پاکستانی کرکٹرز کے سحر میں بھی مبتلا رہیں۔ رینا رائے اور محسن خان کی محبت کی داستان بھی ایسی ہی ایک مثال ہے، اگرچہ ان کا رشتہ زیادہ دیر نہ چل سکا۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، دو مختلف کھیلوں کے ستارے، ایک بندھن میں بندھے، لیکن ان کی کامیاب جوڑی بھی آخرکار ٹوٹ...
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ وہ اس وقت پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہیں۔ وائرل ویڈیو میں اداکارہ راکھی ساونت ہانیہ عامر کی کال سنتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ کہاں ہیں؟ میں 2 گھنٹے ایئر پورٹ پر کھڑی رہی۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت پی سی ہوٹل لاہور کے باہر کھڑی ہیں اور ہانیہ عامر سے پوچھا کہ کیا وہ انہیں لینے آ رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کا پاکستان آنے کا اعلان، بھارتی اداکارہ نے اپنے مقاصد بھی بتادیے اداکارہ فون پر بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر سے کہتی ہیں کہ وسیم اکرم کو...

مسئلہ پاراچنار کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کو مقامی عمائدین نے ناکام بنا دیا، علامہ احمد اقبال رضوی
ایم ڈبلیو ایم کے وائس چئیرمین کا کہنا تھا کہ اگر ہم سب مل کر ایک آواز بنے تو کشمیر بھی آزاد کرایا جا سکتا ہے، مگر کشمیر کی آزادی میں دشمن کی بجائے مسلمان نام نہاد حکمران رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکریٹریٹ میں اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاراچنار کا مسئلہ کوئی شیعہ و سنی مسئلہ نہیں بلکہ یہ یک طرفہ دہشت گردی ہے، اگر امن معاہدے پر عملدرآمد ہو جاتا تو یہ واقعات رونما نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتوں نے اسے فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کی، جبکہ مقامی شیعہ...
کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔نجی چینل کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں دھماکا بوائلر کی لائن پھٹنے سے ہوا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ بوائلر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کراچی انٹر بورڈ کے سالانہ امتحانات میں فیل طلبہ کو ریلیف ملنے کا امکان
پاکستانی اداکار شہود علوی کی بیٹی اریجہ علوی کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 51 سالہ شہود علوی پاکستانی ٹی وی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں، سینئر اداکار 1994 سے پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹی وی انڈسٹری میں ساؤنڈ مکسر کے معاون کے طور پر کام کرنا شروع کیا تھا۔ ڈراما ‘بول میری مچھلی’ ، ‘ خوشی ایک روگ’ ، ‘ڈنگ’ ، ‘ مجھے پیار ہوا تھا’ اور ‘کیسی تیری خودغرضی’ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے شہود علوی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو زیادہ توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا کی چکا چوند سے دور رہتے ہیں۔...
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ساؤتھ انڈین فلموں کے مشہور اداکاروں سے ایک انوکھی فرمائش کی ہے۔ شاہ رخ خان نے حال ہی میں دبئی کے گلوبل ولیج میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے اس تقریب کے دوران اپنے مداحوں سے ساؤتھ انڈین اداکاروں کے بارے میں بات کی۔ اداکار نے کہا کہ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں میرے بہت سارے دوست ہیں، الو ارجن، پربھاس، رام چرن، یش، مہیش بابو، وجے تلاپتھی، رجنی کانت سر، کمل ہاسن سر اور میری ان سے ایک درخواست ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ انہیں اتنا تیز ڈانس نہیں کرنا چاہیے کیونکہ...
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی شاندار اداکاری اور جرات مندانہ انتخاب کے لیے مشہور ہیں۔ لیکن ان کے گزشتہ دس سال کے باکس آفس کے نتائج ایک الگ کہانی بیان کرتے ہیں۔ جہاں کنگنا نے "کوئین” اور "تنو ویڈز منو” جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں، وہیں ان کی حالیہ فلمیں باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ کنگنا کی کل 31 فلموں میں سے 22 فلاپ قرار دی گئی ہیں۔ ان کی حالیہ ریلیز "ایمرجنسی” چھٹی مسلسل ناکام فلم ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں، ان کی 11 میں سے 10 فلمیں فلاپ ہوئیں، صرف "مانیکرنیکا – دی کوئین آف جھانسی” (2019) اوسط درجے کی کامیابی حاصل کر سکی۔ فلمی تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)برطانیہ سے 6700 غیر ملکی موبائل فون سمز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ امیگریشن حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر محمد زوہیب دوحہ سے پرواز نمبر کیو آر 618 سے ملتان پہنچا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مشکوک مسافر کو روکا گیا جو برطانیہ سے پاکستان کا سفر کر رہا تھا، اسکے سامان کی تلاشی پر 6 ہزار 700 غیر ملکی سمز برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق مسافر کو برآمد شدہ سمز کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پی ای سی اے 2016 کے تحت کارروائی کا...
پشاور(صباح نیوز)مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی اور رانا ثنا اللہ کے بیانات سے حکومت کی غیرسنجیدگی واضح تھی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے حقیقت سامنے آجائے گی۔
یوکرین کے علاقے اوڈیسا پر روسی فوج کے حملے میں گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ڈرون کی مدد سے ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے تاہم فضائیہ نے بروقت کارروائی کرکے کوشش ناکام بنادی۔ روسی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کا ہدف روس کے مغربی شہر میں واقع نیوکلیئر پاور پلانٹ تھا۔ گورنر وسیلے اینوکھین نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں کئی سویلین تنصیبات یوکرینی ڈرون حملوں کی زد میں آئی ہیں ۔ دوسری جانب سوئیڈن کے دارالحکومت میں روس کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا ۔ 45 سالہ حملہ آور نے گاڑی سفارت خانے کے آہنی دروازے سے ٹکر ا نے کے بعد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2025ء) ایف بی آر ایک مرتبہ پھر ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کے دہانے پر، نئے سال کے پہلے ماہ جنوری 2025 میں بھی ایف بی آر کو ٹیکس ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان، کھربوں روپے کا شارٹ فال ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بے تحاشہ ٹیکس لگانے اور ٹیکسوں کی شرح میں ہوشربا اضافہ کیے جانے کے باوجود ایف بی آر کو ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری ریونیو شارٹ فال 435 ارب روپے سے تجاوز کر سکتا ہے، ابھی تک ایف بی آر 700...
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے 14 نکات کے مطابق عملی اقدامات کیے جاریے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں مزید 6 بنکرز دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیے گئے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کے تحت بنکروں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے اور لوئر کرم میں فریقین کے مزید 6 بنکرز مسمار کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خار کلی اور بالش خیل میں فریقین کے تین تین بنکرز دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیے گئے ہیں جبکہ امن معاہدے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 16 بنکر مسمار کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے 14 نکات کے مطابق عملی اقدامات کیے جاریے ہیں۔
مشہور آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی، خوشی کپور کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں ہے اور پلاسٹک پلاسٹک کہنا کسی کی بےعزتی کرنے کے مترادف ہے۔ حال ہی میں خوشی کپور نے ایک انٹرویو کے دوران کاسمیٹک پروسیجرز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ خوشی نے یہ بھی کہا کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ہی لوگ ان کے بارے میں منفی خیالات رکھتے تھے، اداکارہ کے مطابق ’لوگوں نے میرے بارے میں پہلے سے ہی رائے قائم کر رکھی تھی، زیادہ تر منفی۔‘ A post common by Curly Tales | A Fork Media Group Co. (@curly.tales) خوشی کپور...
برطانیہ سے 6700 غیر ملکی موبائل فون سمز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ امیگریشن حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر محمد زوہیب دوحہ سے پرواز نمبر کیو آر 618 سے ملتان پہنچا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مشکوک مسافر کو روکا گیا جو برطانیہ سے پاکستان کا سفر کر رہا تھا، اسکے سامان کی تلاشی پر 6 ہزار 700 غیر ملکی سمز برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق مسافر کو برآمد شدہ سمز کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کےحوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پی ای سی اے 2016 کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں علی خورشیدی نے کہا کہ اپویشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ گھروں میں گھس کر شہریوں کا قتل قانون کی ناکامی ہے، پیپلز پارٹی اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے متاثرین کو انصاف فراہم نہیں کر رہی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپویشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سانگھڑ میں شہریوں پر حملہ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں علی خورشیدی نے کہا کہ گھروں میں گھس کر شہریوں کا قتل قانون کی ناکامی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی، پیپلز پارٹی اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے متاثرین کو انصاف فراہم نہیں کر رہی۔
بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں الو ارجن، پربھاس، رام چرن، یش، مہیش بابو اور وجے تھلاپاتھی جیسے مشہور ساؤتھ انڈین اداکاروں کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی اور ان سے ایک انوکھی فرمائش کر ڈالی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے تقریب میں ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب میرے بہترین دوست ہیں، لیکن انہوں نے ایک دلچسپ فرمائش کرتے ہوئے کہا: "انہیں اتنی تیزی سے ناچنا بند کرنے کی ضرورت ہے، میرے لیے ان کے ساتھ چلنا مشکل ہو جاتا ہے!" شاہ رخ خان کے اس مزاحیہ بیان پر تقریب میں موجود لوگ خوب محظوظ ہوئے اور ان کی حسِ مزاح...
لاہور: صدر بازار کینٹ کے قریب چمن آئس کریم کے علاقے میں واقع دکان میں سلنڈر دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگی۔ ریسکیو1122 کے مطابق سلنڈر دھماکا چمن آئس کریم میں دکان میں ہوا، ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور آ گ بجانے میں مصروف ہیں۔
امریکا سے ہنگامی بنیادوں پر تارکینِ وطنوں کی جبری بیدخلی، گرفتاریوں اور چھاپوں پر روتے ہوئے ویڈیو بیان ریکارڈ کروانے والی اداکارہ سلینا گومز کو ٹرمپ حکومت کا جواب سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن کے مشیر نے سلینا گومز کی ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جذباتی ویڈیوز سے حقیقت کو نہیں بدلا جا سکتا۔ ٹرمپ کے مشیر نے مزید کہا کہ اس امیگریشن پالیسی پر کسی کو معافی نہیں مل سکتی۔ سب کے ساتھ ایک سا سلوک ہوگا۔ مشیر برائے امیگریشن نے کہا کہ یہ کارروائیاں امریکا کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی پر سلینا گومز پھوٹ پھوٹ...
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی جی کے پی کو اس لیے عہدے سے ہٹایا گیا کہ وہ کافی عرصے سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ناکام ثابت ہو رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی جی کے پی کو اس لیے عہدے سے ہٹایا گیا کہ وہ کافی عرصے سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ناکام ثابت ہو رہے تھے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبر...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر شدید علالت کے بعد اسپتال منتقل ہو گئیں۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی بیماری سے متعلق آگاہ کیا۔ صبا قمر نے کہا کہ بہت سے لوگ ان کے بارے میں کافی پریشان ہو رہے تھے اس لیے وہ مداحوں کو آگاہ کرنا چاہتی ہیں کہ وہ شدید ڈائریا کا شکار ہوگئی تھیں لیکن اب وہ کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں اور صحتیاب ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ سب کی دعائیں اور محبت ان کے لیے بہت اہم ہے اور وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ بہت جلد واپس آئیں گی۔ انہوں نے اپنے مداحوں...
بولڈ بولی وڈ اداکارہ ممتا کلکرنی نے شوبز سے 20 سال کی کنارہ کشی کے بعد بالآخر ہندو مذہبی خاتون کے طور پر باقاعدہ ’سنیاس‘ لے لیا ہے اور خواجہ سراؤں کے ہندو فرقے کی ’سنیاسی‘ دیوی بن گئی ہیں۔ بھارت کے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق ممتا کلکرنی کو 20 سال تک تپسیا کرنے کے بعد 24 جنوری کو ہندوؤں کے سب سے بڑے کنبھ میلے کے دوران مذہبی رہنما کا درجہ دیا گیا۔ ممتا کو ’مہامنڈلیشور‘ کا خطاب دیا گیا ہے اور ان کا نیا مذہبی نام ’سری یمائی ممتانند گری‘ ہوگا اور انہیں نئے مذہبی ہندو فرقے کنر اکھاڑہ کے اترپردیش کے شہر ورندان میں موجودے اکھاڑے (عبادت گاہ) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ مزید...
لاہور: (نیوز ڈیسک) تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی 46 سالہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ پاکستانی دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے ہیں، سب نے دیکھا پچھلی دو شادیوں میں ہراساں کیا گیا اور مجھے اب ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہی ہے۔ راکھی سانوت نے اپنے ہونے والے دولہے سے متعلق بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس آفیسر ہیں، پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے۔ شادی کے حوالے سے راکھی نے مزید کہا کہ اسلامی طریقے...
بھارتی کامیڈین ارچنا پورن سنگھ شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی ہو گئیں اور ان کا ہاتھ فریکچر ہو گیا ۔ ارچنا پورن سنگھ نے اپنے ایک ویلاگ میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی تفصیلات شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی آنے والی فلم کے لیے اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک سیٹ پر گر کر زخمی ہو گئیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی چیخیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
لاہور(نیوزڈیسک) معروف اداکارہ صبا قمر نےسوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی صحت کی تازہ اپڈیٹ شیئرکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں شدید اسہال کی تشخیص ہوئی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ صحت یاب ہو رہی ہیں اور جلد ہی واپس آئیں گی۔ صبا قمر نے پاکستانی انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالیووڈ میں بھی اپنے کام اور فنکارانہ صلاحیتوں سے ایک خاص مقام حاصل کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ کیا اور بتایا کہ وہ اسپتال میں ہیں لیکن اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی، جو اس بات...
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے، وفاقی حکومت کو خدشہ ہےکہ جوڈیشل کمیشن سے حقیقت سامنے آ جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی پر اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا، عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللہ کے بیانات سے حکومت کی غیر سنجیدگی واضح تھی۔ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ شہر کی سیوریج لائن ناکارہ ہو چکی ہے آنے والی برساتوں میں شہر کو اس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب تک شہر کے برساتی نالے اور جوہڑ صاف نہیں کرائے جائیں گے تب تک سیوریج کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔یہ بات انہوں نے غریب آباد مظفرآباد کے علاقے میں دورہ کرتے ہو ئے کارکنا ن اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ چالیس سال پہلے جو گندے پانی کی نکاسی کے لیے جو سیوریج لائن ڈالی تھی اس کی معیاد ختم ہو چکی ہے اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا...
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)نواب شاہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی نااہلی اولڈ نواب شاہ ٹائون کی یوسی 5 کے علاقہ سعید آباد ڈبل روڈ پر لگے ڈسپوزل کا جنریٹر 7 روز سے ناکارہ سیوریج نظام متاثر ڈسپوزل عملے کی شکایات انتظامیہ نے نظر انداز کردی علاقہ کی گلیوں اور سڑکوں پر سیوریج پانی نے اپنی آغوش میں لے لیا ڈسپوزل پر ڈیوٹی دینے والے ملازم کے مطابق نواب شاہ میونسپل انتظامیہ کو جرنیٹر خراب ہونے کی شکایات کرچکے تاہم 7 روز گزرنے کے بعد بھی ڈسپوزل کا جنریٹر کی مرمت اور اس کی بیٹری نہیں لگائی جاسکی۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر گھروں میں اخراج ہونے والے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے سیوریج پانی لائنوں اور...
رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری---فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پنجاب کے لوگوں کی خدمت سے فرصت نہیں، آپ لوگوں کو ہی مذاکرات کا بخار چڑھا تھا۔رہنما پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ذکر کے بغیر آج بھی آپ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے، آپ کا سرٹیفائیڈ کرپٹ لیڈر اور ان کا خاندان این آر او کا متلاشی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو نواز شریف نے نہیں کہا تھا 9 مئی اور 26 نومبر کی بغاوتیں کرو، 9 مئی کے دہشتگرد، توشۂ...
اداکارہ صرحا اصغر نے اپنی نومولود بیٹی کی پہلی جھلک کے ساتھ اپنی ننھی پری کے منفرد اور خوبصورت نام کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہی صرحا اصغر نے اپنے ہاں دوسرے بچے، بیٹی کی پیدائش سے متعلق سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صرحا اصغر نے گزشتہ روز اپنی فیملی کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کے چھوٹے سے خاندان کو سرخ اور سفید تھیم کے کپڑوں میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Srha Asgr. صرحا اصغر (@srhaasgr.official) 31 سالہ صرحا اصغر نے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ نومولود بیٹی کی خوبصورت...
بھارتی کامیڈین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی چند تصاویراور ویڈیوز بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جس کے نتیجے میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ View this post on Instagram A post...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ کمیشن سے حقیقت سامنے آجائے گی، کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے ٹاسک دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ اور عرفان صدیقی کے بیانات سے حکومت کی غیرسنجیدگی واضح تھی۔
بھارتی کامیڈین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی چند تصاویراور ویڈیوز بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جس کے نتیجے میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ View this post on Instagram ...
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اداکار دودی خان نے شادی کی پیشکش کی ہے۔ اپنے آڈیو پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں لیکن انہوں نے دودی خان کو چنا ہے۔ راکھی ساونت نے کہا کہ ان کو 5وقت کا نمازی لڑکا چاہیے جو مولانا ٹائپ ہو اور پاکستانی لڑکے نمازی ہوتے ہیں۔ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ اسلامی طریقے کے مطابق پاکستان میں شادی کریں گی جبکہ ان کا ہنی مون سوئٹزرلینڈ میں ہوگا اور وہ دبئی میں ہی رہائش پذیر ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی میں پاکستانی میڈیا کو...
دبئی(نیوز ڈیسک)تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی 46 سالہ بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کردیا۔ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ پاکستان دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے ہیں، سب نے دیکھا پچھلی دو شادیوں میں ہراساں کیا گیا اور مجھے اب ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہی ہے۔انہوں نے اپنے ہونے والے دلہے سے متعلق بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس آفیسر ہیں، پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے۔تاہم ڈوڈی خان کی انسٹاگرام آفیشل اکاؤنٹ سے پولیس آفیسر ہونے کی تصدیق نہیں ہوتی کیونکہ انہوں...
ملاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑے طبی ادارے سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال میں ایم آر آئی مشین گزشتہ برسوں سے خراب پڑی ہے جس کے وجہ سے بالخصوص ضلع سوات اور آس پاس کے اضلاع سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دیگر تفصیلات اور مریضوں کی روداد جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سوات سیدو شریف اسپتال سیدو شریف اسپتال کی ناکارہ مشین ملاکنڈ ڈویژن
اسلام آباد /راولپنڈی /کوئٹہ( صباح نیوز) بنوں اورقلعہ عبداللہ میں سیکورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنادیا ان میں2 خودکش حملہ آوروں سمیت8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ2 جوان بھی شہید ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں سیکورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر بڑے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27اور28 جنوری کی درمیانی رات کوضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی‘ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاک فوج...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+نمائندہ خصوصی+اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں چیک پوسٹ پر بڑے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارج دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو خودکش بمباروں سمیت پانچ خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 2 بہادر سپوت جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید ہونے والوں میں نائیک طاہر خان...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیر آباد میں شہریوں نے کم عمر لڑکے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود فرنٹیئر کالونی نورانی محلے میں بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی، مبینہ اغوا کار کو شہریوں نے پکڑ کر 6 سالہ بچے اویس ولد امین تاج کوبازیاب کروالیا۔شہریوں نے مبینہ اغوا کار کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔شہری کا کہنا ہے کہ اغوا کار جنت گل ولد محمد صدیق نے بچے کو بریانی کھلانے کے بہانے اغوا کی کوشش کی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ مبینہ اغوا کار کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کررہے ہیں۔ ادھر زمان ٹائون تھانے کی پویس نے کورنگی 51سی سے دیگر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں...
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 خودکش بمباروں سمیت 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر بڑے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارج دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو...
ممبئی میں پونزی اسکیم کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک یوکرینی اداکار ارمین اٹائن کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس اسکینڈل کے تحت لوگوں کو قیمتی پتھروں، سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ دیا گیا تھا۔ ٹوریس جیولری نے فروری 2024 میں ممبئی اور اس کے مضافات میں چھ اسٹورز کھولے تھے۔ یہ اسٹورز قیمتی جواہرات بیچنے کے ساتھ ساتھ ایک بونس اسکیم کی پیشکش بھی کر رہے تھے، جس میں 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 10 ہزار روپے کے قیمتی پتھر کا لاکٹ دیا جاتا تھا۔ سرمایہ کاروں کو 6 فیصد سالانہ منافع دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جو بعد میں 11 فیصد تک پہنچا دیا...
پاکستانی اداکار خوشحال خان نے اداکاری کے بعد اب باکسنگ کی دنیا میں بھی اپنی موجودگی کا زبردست انداز میں اعلان کر دیا۔ لاہور میں منعقد ہونے والے ایک عالمی باکسنگ مقابلے میں خوشحال خان نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف بشر خان کو شکست دی۔ اس شاندار کامیابی پر خوشحال خان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس میں انہیں جیت کے بعد جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تاریخی لمحے پر خوشحال خان کے دوست اور ساتھی فنکار علی رضا اور سحر حیات بھی انہیں سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے۔ دونوں نے خوشحال کی فتح پر ان کے ساتھ خوشی منائی اور اس موقع کو یادگار...
پاکستانی اداکار خوشحال خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ باکسنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔ لاہور میں باکسنگ کا ایک عالمی مقابلہ ہوا جس میں اداکار خوشحال خان بھی رِنگ میں اترے اور انہوں نے اپنے حریف بشر خان کو دھول چٹائی،خوشحال خان کی باکسنگ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کامیابی پر خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ خوشحال خان کو بھرپور سپورٹ کرنے ان کے دوست اداکار علی رضا اور سحر حیات بھی موجود تھیں جنہوں نے اداکار کی کامیابی کا جشن منایا،اداکار کی اس کامیابی پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جا رہا ہے۔
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش قبول کرلی۔ پاکستانی ماڈل اور اداکار دودی خان نے بھارت کی متنازع ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی، دودی خان نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راکھی ساونت کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار محبت بھی کیا۔ دودی خان نے اپنی ویڈیو میں راکھی ساونت کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے پوچھا کہ شادی کے لیے بارات کہاں لانی ہے؟ پاکستانی اداکار نے راکھی ساونت سے پوچھا کہ بارات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی لانی ہے یا پھر بھارت؟ ویڈیو...
راولپنڈی: قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز نے چوکی پر خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 خارجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان جام شہادت نوش کرگئے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے بیان کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارجیوں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے فورسز نے ناکام بنا دیا تاہم دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 خودکش بمباروں سمیت پانچوں خوارج ہلاک ہوگئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 جوان...
فائل فوٹو سیکیورٹی فوسز نے بلوچستان میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنادیا، جھڑپ میں 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی شب خوارج نے قلعہ عبداللّٰہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کی کوشش کی۔ خوارج نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی چوکی کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دی۔ بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آرسیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے مؤثر کارروائی کی، آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے حملے کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا، جھڑپ کے دوران دو خودکش...