کیا دانش تیمور دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان دانش تیمور نے دوسری شادی کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کردیا۔
دانش تیمور حال ہی میں نجی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں سابق نیوز اینکر اور ٹیلی ویژن ہوسٹ رابعہ انعم کے ساتھ میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اس ٹرانسمیشن کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں رابعہ انعم نے دانش تیمور کے ایک مشروب کے نام پر طنزیہ ردعمل دیا۔
دانش نے ایک مشروب کا نام ’شربتِ لوو بائے ڈی ٹی‘ تجویز کیا، جس پر رابعہ نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ یہ کس محبت کی بات کر رہے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کئی بار دانش کو کچھ علماء سے دوسری شادی کے بارے میں مشورہ لیتے دیکھ چکی ہیں۔
رابعہ کی اس بات پر دانش تیمور نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’’میں اپنی ایک شادی سے خوش ہوں اور دوسری شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ علماء کو بھی گواہ بناتے ہیں کہ وہ بریک کے دوران صرف افطاری کے کھانے پر ہی بات کرتے ہیں۔
دانش تیمور کا یہ واضح مؤقف سامعین کےلیے ایک دلچسپ موڑ ثابت ہوا۔ ان کی یہ بات نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں تجسس رکھنے والوں کے لیے اطمینان کا باعث بنی، بلکہ اس نے شوبز کے حلقے میں بھی ایک مزاحیہ بحث کو جنم دیا۔
دانش تیمور اور رابعہ انعم کی یہ باہمی چھیڑ چھاڑ اور مزاحیہ گفتگو نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔ اس کے ساتھ ہی دانش کا اپنی شادی سے خوش ہونے کا اعلان ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پائے جانے والے قیاس آرائیوں پر بھی پانی پھیر گیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کے بارے میں دانش تیمور
پڑھیں:
’پہلی بیوی خود شوہر کا دوسرا نکاح کرائے‘، دوسری شادی کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری
اسلام نے مرد کو ایک وقت میں چار شادیوں کی اجازت دے رکھی ہے لیکن برصغیر میں دوسری شادی کرنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان جیسے معاشرے میں مرد دوسری شادی کی استطاعت اور خواہش رکھنے کے باوجود یہ فیصلہ نہیں کرپاتا۔
یہ بھی پڑھیں اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی؟
جہاں ایک طرف معاشرے میں دوسری شادی کو معیوب سمجھا جارہا ہے وہیں مصرف کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر کے عالم نے ایک سے زیادہ نکاح کو مرد کا حق قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر احمدکریمہ نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلی بیوی کو چاہیے کہ وہ خود دوسرے نکاح میں شوہر کی معاونت کرے اور اسے ایسا کرنے کی ترغیب دے۔
انہوں نے کہاکہ دوسری شادی کرنا مرد کا حق ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ بیویوں کے درمیان انصاف قائم رکھ سکے۔
یہ بھی پڑھیں ملتان: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے 15لاکھ روپے کے عوض بیوی کو قتل کروادیا
پروفیسر ڈاکٹر احمدکریمہ نے کہاکہ اب ہر شخص اپنے حوالے سے خود فیصلہ کر سکتا ہے کہ وہ ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر چل سکتا ہے یا نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انصاف برابری پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ خواتین خوشخبری دوسری شادی زیادہ بیویاں شرعیت مرد مصر وی نیوز