فضیلہ قاضی اور قیصر خان کی شادی کس طرح ہوئی؟ اداکارہ نے دلچسپ قصہ سُنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے اپنی اور شوہر قیصر خان کی شادی سے متعلق دلچسپ واقعہ بتا دیا۔
بلال اشرف کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے بتایا کہ شوبز میں ان کے کیرئیر کی شروعات کے دنوں میں ہی قیصر خان ان کی محبت میں مبتلا ہوگئے تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ جہاں بھی شوٹنگ پر جاتیں قیصر خان ان کے پیچھے پیچھے پہنچ جاتے تھے۔ اُن دِنوں وہ دونوں ہی اسٹرگلنگ ایکٹرز تھے اس لئے اداکارہ نے سوچا کہ وہ اگر انہیں شادی کا کہیں گی تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گے کیونکہ اس وقت ذمہ داری نہیں اُٹھا پائیں گے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
تاہم اداکارہ نے بتایا کہ عجیب محسوس ہونے پر جب انہوں نے سختی سے قیصر خان کو پیچھا کرنے سے منع کیا اور کہا کہ اگر ایسا ہی ہے تو شادی کرلیں تو وہ فوری ہی راضی ہوگئے۔
فضیلہ قاضی نے بتایا کہ قیصر کے گھر والے شادی کیلئے راضی نہیں تھے کیونکہ اس وقت وہ کچھ کماتے نہیں تھے اور اداکاری میں قدم جمانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم بعد میں سب مان گئے اور ان کی شادی ہوگئی۔
View this post on InstagramA post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ فضیلہ قاضی اداکارہ نے
پڑھیں:
ثناء جاوید اور شعیب ملک میں نوک جھونک وائرل
پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کی نجی ٹی وی کے گیم شو میں جیت کے بعد دلچسپ نوک جھونک وائرل ہو گئی۔
ثناء جاوید اور شعیب ملک نے 2024ء کے آغاز میں شادی کی اور ان کی شادی کا اعلان مداحوں کے لیے کسی حیرت سے کم نہیں تھا۔
تمام تر تنقید اور تنازعات کے باوجود یہ جوڑی اپنی بہترین ہم آہنگی اور خوش گوار ازدواجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتی رہی ہے۔
ثناء جاوید اور شعیب ملک نے ایک سال کے وقفے کے بعد گیم شو میں ایک ساتھ شرکت کی، جہاں شعیب ملک کی ٹیم نے شاندار فتح حاصل کی، جس کے بعد دونوں کے درمیان ایک دلچسپ اور مزاحیہ نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔
ثناء جاوید نے شعیب ملک کی جیت کا کریڈٹ خود لیتے ہوئے کہا کہ میری خوش قسمتی کی وجہ سے شعیب ملک نے کامیابی حاصل کی ورنہ وہ ہارنے والے تھے۔
دوسری طرف شعیب ملک نے اپنی محنت اور لگن کو جیت کی اصل وجہ قرار دیا، لیکن ثناء جاوید نے ان کی یہ وضاحت ماننے سے انکار کر دیا اور پورے اعتماد کے ساتھ کہا کہ میری ہی وجہ سے یہ فتح ممکن ہوئی ہے۔
یہ دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس پر ملے جلے ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔
کچھ لوگ اس جوڑی کی کیوٹ کیمسٹری کو پسند کر رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ ثناء اور شعیب کی کیمسٹری لاجواب ہے، دونوں بہت پیارے لگ رہے ہیں۔
Post Views: 1