سابق مس یونیورس اور بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا مہنگی ترین گاڑی خریدنے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ اروشی روتیلا متاثر کن 100 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام فوربس کی امیروں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی دولت کے مجموعے میں 12.

25 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی ایک پرتعیش Rolls-Royce Cullinan Black Badge بھی شامل کرلی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

وہ اس گاڑی کو خریدنے کے بعد ایلیٹ سرکل سے باہر اس محدود ایڈیشن کی کار کی مالک پہلی بھارتی اداکارہ بھی بن گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اروشی اب مہنگی ترین بھارتی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہیں جنہوں نے حالیہ فلم ڈاکو مہاراج میں اپنی 3 منٹ کی ڈانس پرفارمنس کیلئے 3 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے ہیں۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela)

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پہلی بار ایک ایشیائی فلم 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کمانے میں کامیاب

اب تک صرف ہالی وڈ کی فلموں نے ہی دنیا بھر میں 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔مگر اب پہلی بار ایک ایشیائی فلم نے یہ منفرد سنگ میل حاصل کرلیا ہے اور یہ کوئی بالی وڈ یا بھارتی فلم نہیں بلکہ چین کی ایک کارٹون یا انیمیٹڈ فلم ہے۔جی ہاں واقعی نی زہا 2 نامی چینی فلم نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے اور 3 سے 9 مارچ کے دوران 3 کروڑ 82 لاکھ سے زائد ڈالرز کا بزنس کیا۔اس طرح اس کی مجموعی آمدنی 2.04 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔یہ پہلی ایشیائی اور انیمیٹڈ فلم ہے جس نے 2 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا ہے۔اس سے قبل سب سے زیادہ بزنس کرنے والی انیمیٹڈ فلم کا اعزاز انسائیڈ آؤٹ 2 کے پاس تھا جس نے 2027 میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔29 جنوری 2025 کو ریلیز ہونے والی فلم مجموعی طور پر 7 ویں فلم ہے جس نے 2 ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا ہے۔یہ فلم متعدد ممالک میں آئندہ ہفتوں میں ریلیز ہوگی تو اس کی آمدنی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں یہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے اور ایوینجرز انفٹنی وار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔نی زہا 2 ابھی 2025 میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی ہے اور امکان یہی ہے کہ یہ ریکارڈ سال کے اختتام تک اسی کے پاس رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
  • مشہور بھارتی اداکار پر 2004 میں مرنے والی ساتھی اداکارہ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد
  • کاسمیٹک سرجری نے اشنا شاہ کا چہرہ کس طرح بگاڑ دیا تھا؟ اداکارہ کا انکشاف
  • ٹرمپ ایلون مسک کی حمایت میں سامنے آگئے، نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان
  • پہلی ایشیائی فلم جس نے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کمالیے
  • پہلی بار ایک ایشیائی فلم 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کمانے میں کامیاب
  • معروف بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی کے 4 مہینے بعد ہی طلاق، وجہ کیا بنی؟
  • 17 سالہ ہیروئن نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت کر کترینہ اور عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا