2025-02-27@14:04:01 GMT
تلاش کی گنتی: 1316
«اکاؤنٹ پر»:
(نئی خبر)
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کرنے کی افواہوں پر اپنی موقف بیان کیا ہے۔ منیب بٹ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹیلی ویژن ٹاک شو میں شریک تھے جہاں ان سے عالیہ بھٹ یا دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش کے بارے میں سوال کیا گیا۔ منیب بٹ سے جب ایک مداح نے سوال پوچھا کہ کیا وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کسی بھارتی فلم میں کام کر رہے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا، ’’نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے عالیہ یا دیپیکا کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔ البتہ، مجھے ایک بھارتی پنجابی فلم کی آفر ضرور ہوئی...
ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں مشہور اداکار کے بیٹے کا نام بھی سامنے آگیا۔ پوش علاقے سے گرفتار مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کر رہا تھا۔ ملزم ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ روپے...
لاہور: پاکستان ایئر کوالٹی ایکسپرٹس گروپ کے بعد ماحولیاتی ماہرین کی سرکاری کمیٹی نے بھی شہر میں نصب پہلے اسموگ ٹاور کو فضائی آلودگی کم کرنے میں ناکام قرار دے دیا۔ پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) نے 15 جنوری کو لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں لگائے گئے اسموگ ٹاور کی کارکردگی جانچنے کے لیے ایک نو رکنی کمیٹی تشکیل دی، جس میں ماحولیاتی ماہرین، پنجاب یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسرز، پی سی ایس آئی آر اور سپارکو کے نمائندگان شامل تھے۔ کمیٹی نے کئی روز تک اسموگ ٹاور کے اثرات کا مشاہدہ کرنے کے بعد اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کی۔ رپورٹ کے مطابق، محمود بوٹی میں نصب کردہ اسموگ ٹاور کے حوالے سے...
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کیا۔ جوابی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے وسطی کرم میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا خود کار ہتھیاروں سے حملہ ناکام بنا دیا۔ آج وسطی کرم میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا، جوابی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا۔ جوابی کاروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے وسطی کرم میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا خود کار ہتھیاروں سے حملہہ ناکام بنا دیا۔ آج وسطی کرم میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا۔ جوابی کاروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، اور اب اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے بھی اہم انکشافات کردیے ہیں۔ ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی کسٹڈی میں موجود ملزم نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کے ساتھ میری دوستی تھی، ارمغان سے 2016 میں ملاقات ہوئی جب وہ منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر 4 جنوری کو آخری بار منشیات لینے میرے گھر آیا، اور اس روز وہ ادھار منشیات لے کر گیا لیکن پھر کبھی واپس نہیں آیا۔ ملزم کے مطابق مصطفیٰ عامر کے لاپتا ہونے کے بعد ارمغان اور شیراز 15 جنوری کو میرے گھر آئے، ارمغان نے مجھ سے ایک لاکھ 33...
لاہور: 11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گجرپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم عابد 11 سالہ مہوش کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: چھانگا مانگا: نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی گجر پورہ پولیس نے 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر فلم ساز یحییٰ صدیقی کے انتقال کے بعد انہیں ذہنی امراض کے ڈاکٹر سے مدد لینی پڑی۔ حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے اپنے ویلاگ میں شوہر کے انتقال کے بعد اپنی ذہنی صحت اور اس سے جڑی مشکلات پر بات کی ہے۔ اداکارہ نے شوہر کے انتقال کے پانچ ماہ بعد یوٹیوب پر ایک وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ یحییٰ صدیقی کی وفات کے بعد ان کی ذہنی حالت متاثر ہوئی تھی اور انہیں اس صدمے کو قبول کرنے میں کافی وقت لگا۔ شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ انہوں نے وقت لیا اور اب ایک مرتبہ پھر اپنے...
بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ اور ’بگ باس 18‘ کی سابقہ امیدوار شلپا شیروڈکر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ کی خواہش پر فلم انڈسٹری کو چھوڑ کر شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں شلپا نے بتایا کہ بالی ووڈ کو انہوں نے اپنی والدہ کے مشورے پر خیرباد کہہ کر شادی کر لی تھی اور انہیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ ہر کام کا وقت ہوتا ہے، اور جو کام وقت پر نہ ہو وہ بعد میں صرف پچھتاوے کا باعث بنتا ہے۔ شلپا نے کہا کہ ان کی والدہ کے مطابق وہ ان کی شادی کی عمر تھی...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے بعد نئی تصاویر منظرعام پر آگئیں، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو پسند کیا گیا اور ان کی نئی زندگی کی شروعات کے لئے نیک خواہشات، دعائیں دی جارہی ہیں۔ پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، انہوں نے جو بھی ڈرامہ یا فلم کی دیکھنے والوں نے اس کو سراہا اور اداکارہ کی ایکٹنگ سے محظوظ ہوئے۔ نیلم منیر نے جس عربی شخص کو اپنا ہمسفر منتخب کیا ہے اسکا اسم گرامی محمد راشد ہے جن سے اداکارہ کی محبت کی شادی ہے، محمد راشد کوئی امیر ترین برنس مین نہیں، دبئی میں...
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے اپنی طبیعت ناسازی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے مٹھی بھر دوائیوں کی تصویر بھی شیئر کردی۔ تفصیلا ت کے مطابق درِفشاں سلیم ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد بہت ہی کم عرصے میں اپنی خاص پہچان بنالی اور اپنی زبردست اداکاری اور دلکش اداؤں سے سب کو دیوانہ بنا لیا۔ درِفشاں کو فینز ‘شبرا’ کے نام سے بھی پہچانتے ہیں جس کی وجہ انکا بلال عباس کے ساتھ کیا گیا ڈراما ‘عشقِ مرشد’ ہے جس میں دونوں کی نہ صرف منفرد اداکاری بلکہ جادوئی کیمسٹری کو بھی ناظرین کی جانبس ے پسند کیا جارہا ہے۔ اداکارہ ان دنوں اپنے بھائی کی شادی کی تقریبات میں مصروف...
پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید کو اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اداکار جوڑی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جوڑی نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس کیا، ان کے ہمراہ شوبز انڈسٹری کے دیگر ستارے بھی موجود تھے۔جوڑی کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اس پر اداکارہ ایمن سلیم نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اسٹوری میں لکھا کہ غیر ضروری اور اخلاقی پولیسنگ جو ہر بار ہوتی ہے لیکن ہر کوئی اپنی زندگی کو اپنی شرائط پر گزارنے کا حق رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مشہور...
کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، اور اب اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے بھی اہم انکشافات کردیے ہیں۔ ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی کسٹڈی میں موجود ملزم نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کے ساتھ میری دوستی تھی، ارمغان سے 2016 میں ملاقات ہوئی جب وہ منشیات فروخت کرتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس، اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا ارمغان سے کیا تعلق نکلا؟ ملزم نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر 4 جنوری کو آخری بار منشیات لینے میرے گھر آیا، اور اس روز وہ ادھار منشیات لے کر گیا لیکن پھر کبھی واپس نہیں آیا۔ ملزم کے مطابق مصطفیٰ عامر کے لاپتا ہونے کے بعد...
جواد آصف:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالت نے اداکار ساجد خان کے بیٹے ساحر خان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ کراچی میں اداکار ساجد خان کے بیٹے ساحر خان کو ایس آئی یو نے عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 500 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیشی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹ نے ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو کل...
بھارت کے پنجابی گلوکار و اداکار گرو رندھاوا فلم میں ایکشن سین کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں گرو رندھاوا اپنی نئی آنے والی فلم ‘شانکی سردار’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ایکشن سین کے دوران اداکار زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسی حوالے سے گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ یہ میرا پہلا اسٹنٹ تھا اور پہلی بار زخمی ہوا لیکن میرا حوصلہ نہیں ٹوٹا۔ View this post on Instagram A post shared by Guru Randhawa (@gururandhawa) انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تصویر فلم ‘شانکی سردار’...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت کے خلاف 41 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گرگئی جب بابر اعظم 23 رنز بناکر ہارڈیک کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم آؤٹ ہوئے تو سوشل میڈیا پر تبصروں ا ور میمز کا ایک طوفان امڈ آیا۔ جہاں مداحوں نے طنزیہ تبصرے کیے وہیں کچھ مداح بہت دلبرداشتہ نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا ’ بابر اعظم اور امام الحق کی اوپننگ دیکھنا بہت شرمندہ کردینے والی بات ہے۔ امید ہے ہم یہ آخری بار دیکھ رہے ہیں۔ This is just embarrassing to watch. Hope this is the last we see of Imam, and Babar opening. — اکبر (@akuexpress) February 23, 2025...
معروف ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم ساحر حسن کو ایس آئی یو نے گرفتار کرکے منشیات برآمد کی تھی۔ وکیل فراز فہیم نے موقف اپنایا کہ ساحر حسن کو مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔ ساحر حسن کا درخشاں پولیس کے ساتھ تنازع چل رہا ہے، ان کے موکل نے درخشاں پولیس کے خلاف دھمکیاں دینے کا کیس دائر کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ملزم کے قبضے سے 500 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ملزم سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اسپیشل مجسٹریٹ نے ملزم ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے اپنی طبیعت ناسازی کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے مٹھی بھر دوائیوں کی تصویر بھی شیئر کردی۔درِفشاں سلیم ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھنے کے بعد بہت ہی کم عرصے میں اپنی خاص پہچان بنالی اور اپنی زبردست اداکاری اور دلکش اداؤں سے سب کو دیوانہ بنا لیا۔درِفشاں کو فینز شبرا کے نام سے بھی پہچانتے ہیں جس کی وجہ انکا بلال عباس کے ساتھ کیا گیا ڈراما عشقِ مرشد ہے جس میں دونوں کی نہ صرف منفرد اداکاری بلکہ جادوئی کیمسٹری کو بھی ناظرین کی جانبس ے پسند کیا جارہا ہے۔ان کا شمار پاکستان کی حسین ترین اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے اور انکی شکل و صورت کی...
مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں مشہور اداکار کے بیٹے کا نام بھی سامنے آگیا۔ پوش علاقے سے گرفتار مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کررہا تھا۔ ملزم ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ملی ہے اور وہ ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم ساحر حسن نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں، ساحر حسن نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے...
مصطفیٰ قتل کیس: اداکار ساجد حسن کے گرفتار بیٹے کے انکشافات نے ایلیٹ کلاس میں کھلبلی مچا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سی آئی اے پولیس نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو گزشتہ روز گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران ساحر حسن نے گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ وہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کو بھی منشیات فراہم کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ساحر حسن کے پاس سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات برآمد ہوئی ہے اور وہ دو سال سے منشیات فروشی...
کراچی کے معروف مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے جیسے جیسے تفتیش کا دائرہ کار بڑھتا جا رہا ہے، ویسے ہی نت نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اس کیس سے متعلق بعض نئے اور بڑے نام بھی سننے کو مل رہے ہیں جن میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے ہی مزید کئی نام سامنے آنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو ارمغان کے فون سے ملنے والے ڈیٹا کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے کیوں کہ اس کا ارمغان سے رابطہ رہا ہے۔ ایس آئی یو نے اسے حراست میں لیا ہے۔ اور اس سے اعلیٰ...
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی سرپرستی میں بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اپنے کٹھ پتلیوں کو فعال کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کے لیے بی جے پی کی سرپرستی میں بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے اپنے کٹھ پتلیوں کو فعال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مذموم مہم کا مقصد کشمیریوں میں اتحاد کو کمزور کرنا، من گھڑت بیانیے کے ذریعے انتشار پیدا کرنا، مذہبی تعلیمات کو مسخ کرنا اور فرقہ وارانہ تنازعات کو ہوا دینا ہے۔ جھوٹی ویڈیوز، جعلی خبریں اور اشتعال انگیز پوسٹس مہم...
رمیش سپی کی فلم ’شعلے‘ بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔ 1975 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم شروع میں باکس آفس پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکی، مگر بعد میں یہ ایک ایسا شاہکار ثابت ہوئی جس نے بے مثال مقبولیت اور کمائی حاصل کی۔ یہ فلم نہ صرف اپنے وقت میں 35 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی بلکہ بھارت کی سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔ ’شعلے‘ کی کہانی، کردار اور مکالمے آج بھی فلمی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ فلم میں بالی ووڈ کے مشہور ترین ستارے شامل تھے، جن میں امیتابھ بچن، دھرمیندر، ہیما مالنی،...
پاکستان شوبز کی صف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ یہ ڈانس پرفارمنس ماہرہ خان اور سلیم کریم نے اپنے قریبی دوست اور پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پر پیش کیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) ویڈیو میں ماہرہ خان کو شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر صارفین اور اداکارہ...
بھارتی ہدایتکار رمیش سپی کی فلم ’شعلے‘ نے بھارت سمیت دنیا بھر میں بے پناہ کامیابی اور شہرت حاصل کی اور آج بھی مداحوں کے دل کے قریب ہے۔ ریلیز کے ابتدائی دنوں میں یہ فلم زیادہ کامیاب نہیں ہوئی تھی لیکن بعد میں چرچا بڑھا اور یہ ایک بڑی کامیاب فلم بن گئی۔ اس فلم نے نہ صرف بہت زیادہ پیسہ کمایا بلکہ بھارت کی سب سے طویل عرصے تک چلنے والی فلموں میں شامل بھی ہو گئی۔ شعلے نے اس دور میں تقریباً 35 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس فلم میں بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں جیسے امیتابھ بچن، دھرمندر، ہیما مالنی، امجد خان، جایا بچن، اور سنجیو کمار نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کہا جاتا...
محمد یونس سارک کو سرگرم کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت مبینہ کراس بارڈر دہشت گردی کی وجہ سے اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ 2014 ء میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے یہ فورم غیر فعال ہو گیا ہے۔ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارت اور بنگلادیش باہمی تعلقات کو معمول پر لانے اور سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کوششیں سر ِدست ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ تاہم ان کی نظریں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بنگلا دیش کے عبوری حکمراں محمد یونس کے درمیان اپریل میں بنکاک میں ہونے...
لکی مروت (آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکامبنادیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ لکی مروت میں تخریب کاری کا بڑا منصوبے ناکام بنادیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مین روڈ پر سٹرک کے نیچے رکھے گیے تین ایک ساتھ منسلک 45 کلو وزنی آئی ای ڈی بموں کونا کارہ بنادیا گیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفی عامر قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے مشہورٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو حراست میں لے لیا اور منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، تفتیشی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور مصطفیٰ اور ارمغان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔حکام نے کہا کہ ساجد حسن کے بیٹے سے متعلق...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے دینی سکالر اورسماجی رہنما محمد یحییٰ مجاہدکی اہلیہ کی وفات دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے وفد نے اس بات پر تاکید کی کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کی کابینہ کی ناکامی کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے وفد نے اس بات پر تاکید کی کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کی کابینہ کی ناکامی کی قیمت ادا نہیں کرنی چاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے تاکید کی ہے کہ قیدیوں کو نیتن یاہو کابینہ کی ناکامی کا خمیازہ نہیں بھگتنا چاہیے۔ اس کمیٹی نے بیان دیا کہ اب بھی 63 اسرائیلی قیدی غزہ میں موجود ہیں، اور نیتن یاہو، گروگانوں کی جان کی قیمت پر اور اپنی حکومتی اتحادیوں کی خوشنودی کے لیے قیدیوں کے...
لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی امیتابھ بچن کے لیے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اداکارہ بچن خاندان کی حمایت میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ یہ ردعمل اُس وقت بھی دیکھنے کو آیا جب حال ہی میں سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کو ’پلاسٹک بیوٹی‘ کہہ کر طعنے دیے جا رہے ہیں۔ جس پر اداکارہ ریکھا جو خود بھی حسن اور خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں، نے میڈیا پر سخت ردعمل دیا ہے۔ ریکھا نے کہا کہ مجھے ایشوریہ رائے کے لیے کسی سے لڑنا بھی پڑا تو شیرنی کی طح مقابلہ کروں گی۔ اداکارہ ریکھا نے کہا کہ مجھے بھارت کی چند ہی ماڈلز پسند ہیں اور ان میں سرفہرست ایشوریا رائے بچن ہیں، وہ سب سے...
بھارتی فلم انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری کرنے والی 28 سالہ اداکارہ نے 2023 سے 2025 کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرکے نامور اداکاراؤں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل تین برسوں میں شاندار کامیابیاں بٹورنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا یا دیپیکا پڈوکون نہیں بلکہ کوئی اور ہیں۔ اپنے چنچل اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اس ہیروئن نے 2023 میں فلم اینیمل کی چھپر پھاڑ کامیابی حاصل کی۔ اگلے ہی برس ان کی فلم پشپا نے اگلے پچھلے تمام ہی ریکارڈ توڑ ڈالے اور ایسی کامیاب فلم دی جس نے ہر پلیٹ فارم پر یکساں راج کیا۔ اداکارہ کی یہ کامیابیاں اس مقام پر رکی نہیں بلکہ رواں برس ان کی فلم...
ابھی نظر سے تحریر گزری جس میں ناکام لوگوں کی پہچان کے لیے کچھ نقطے واضح کیے گئے تھے۔ مثلاً ناکام لوگ ہر وقت اعتراض کرتے ہیں، ہر معاملے میں خود کو حق دار سمجھتے ہیں۔ اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں کو دیتے ہیں، ان کو خود سمجھ نہیں آتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟ اپنی سوچ کو مکمل سمجھتے ہیں، گویا مسٹر پرفیکٹ سمجھتے ہیں۔ دوسروں سے علم چھپاتے ہیں، دوسروں کی ناکامی پر خوش ہوتے ہیں۔ ہم اپنے اردگرد نظریں دوڑائیں تو اس طرح کے لوگ ہوتے ہیں جو صرف اپنی ذات کو اہمیت دیتے ہیں، چاہے وہ کتنے ہی نکمے، نامعقول، احمق اور سست ہوں لیکن ان کی نظر میں سارے اہل، معقول، عقل مند اور ذمے...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری 2025ء ) مصطفیٰ عامر قتل کیس، معروف اداکار کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے سلسلے میں جن 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے۔ جبکہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مارشا اور انجلینا کے بعد تیسری لڑکی کی انٹری ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نصب کیے گئے اسموگ ٹاور کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ، پنجاب حکومت کا اسموگ الرٹ جاری میڈیا رپورٹس کے مطابق اسموگ ٹاور آلودگی کو کم کرنے کے لیے مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں نصب اسموگ ٹاور کے سب سے قریب ایئرکوالٹی اسٹیشن نے سب سے خطرناک انڈیکس دکھایا۔ اسموگ ٹاور میں محدود ہوا کا بہاؤ تھا جبکہ نجی کمپنی کی جانب سے ہوا کو الیکٹروسٹیٹک طریقے سے صاف کرنے کا دعویٰ بھی غیرواضح رہا۔ اور ہوا کی رفتار ایئرکوالٹی انڈیکس پر اسموگ ٹاور سے زیادہ اثر انداز رہی۔ سیکریٹری ماحولیات راجا جہانگیر نے میڈیا کو بتایا کہ اسموگ ٹاور نجی کمپنی کی جانب...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی جس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان اور شیراز کے انکشافات کی روشنی میں پولیس اور تفتیشی اداروں نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چار افراد کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق اداکار کے بیٹے سمیت گرفتار ہونے والے چاروں ملزمان کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جائے گی۔ پولیس کے...
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپرازی سے گفتگو کر رہی تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔ پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ تب حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اداکارہ کی اجازت کے زبردستی ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی۔ مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔ @politics_world_pw مداح کی معروف اداکارہ کیساتھ نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل #imrankhan #naeemhaiderpanjutha...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء) چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ مستحق خواتین کے لئے نئے بینکنگ ماڈل کے زریعے بینک اکاؤنٹس کھولے جائیں گے ،بینکوں کے زریعے خواتین کو سہولت اور رقوم کی شفاف منتقلی ممکن ہوگی ۔پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کا اجلاس صوبائی صدرو چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں روبینہ خالد نے کہاکہ نئی خواتین کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک کا سب سے بڑا فلاحی منصوبہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جنوری 2025 سے بے نظیر کفالت سہ ماہی قسط...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک ایسی بھی فلم کی ہے جو بری طرح ناکام ہوئی اور اس فلم کے بعد ہدایتکار اور فلم کی اداکارہ دونوں نے ہی فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد جہاں سلمان خان نے کئی کامیاب فلمیں دیں تاہم چند فلمیں فلاپ بھی ہوئیں اس میں ایک فلم ہے ’میری گولڈ‘ جو کہ ایک بین الاقوامی فلم تھی۔ اس فلم کے ہدایتکار ولاڈ کیرول تھے، فلم میں علی لارٹر (سلمان خان کا کردار) بھارت آتے ہیں اور ایک مقامی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ ہندی اور انگریزی زبان میں بننے والی یہ فلم 17 اگست 2007 کو ریلیز ہوئی۔ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہونے والی...
بھارتی ٹیلی وژن کی دنیا کے چاکلیٹی ہیرو کرن واہی نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اب کاروبار کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے دبئی کے دلکش علاقے ڈی آئی ایف سی میں ’’سلے بار اینڈ کچن‘‘ کے نام سے اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھولا ہے۔ کرن واہی نے اپنے ریسٹورنٹ کو ایک منفرد بوہیمین- شِک تھیم دی ہے، جو دبئی کے روایتی ریسٹورنٹس سے بالکل مختلف ہے۔ A post common by SLAY BAR KITCHEN (@slaybarandkitchen) ریسٹورنٹ کا اندرونی حصہ نیم سحر انگیز روشنیوں، آرام دہ فرنیچر اور دلکش آرائش سے سجا ہوا ہے۔ 180 نشستوں پر مشتمل اس ریسٹورنٹ میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں طرح کی بیٹھنے کی سہولت موجود ہے۔ سلے بار اینڈ کچن...
بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو ’ بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گِل اس وقت سڈنی میں چھٹیاں مناتے ہوئے اپنی دلکش تصاویر سے مداحوں کو مسحور کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہناز گل نے سال 2023 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا۔جس کے بعد اداکارہ پنجابی فلم ‘حوصلہ رکھ’ اور ’تھینک یو فار کمنگ‘ جیسی فلموں میں معاون کردار نبھانے کے ساتھ مختلف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز میں کام کرتی نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ شہناز گِل نے سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر کی ایک سیریز مداحوں سے شیئر کیں جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے...
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس) کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ لکی مروت میں تخریب کاری کا بڑا منصوبے ناکام بنادیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مین روڈ پر سٹرک کے نیچے رکھے گیے تین ایک ساتھ منسلک 45 کلو وزنی آئی ای ڈی بموں کونا کارہ بنادیا گیا۔
کراچی (نیوزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ نے حال ہی میں لاس اینجلس میں خفیہ طور پر شادی کی ہے جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نیا نویلا جوڑا شادی کے بعد ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں ہے۔دوسری جانب جوڑے کی جانب سے شادی کی کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر نہیں کی گئی اور نہ ہی دونوں میں سے کسی نے شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نرگس فخری اور ٹونی بیگ 3...
اداکار احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیئں داکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو شادی کی خوشخبری دی
معروف میزبان ندا یاسر نے خوش حال گھرانے سے متعلق تفصیل سے بات کی ہے۔ سابقہ اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں خواتین کو اپنا خیال، دیکھ بھال اور خوشیوں کو اہمیت دینے کا مشورہ دیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا ہے کہ مجھے ایک بار معروف سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ روبینہ اشرف نے اپنے ایک ڈرامے کی آفر کی، ان دنوں میں اپنا خیال رکھنا چھوڑ چکی تھی، میرا وزن زیادہ تھا، بال اور جِلد خراب تھی، میں نے اپنا خیال رکھنا چھوڑ کر مکمل توجہ اپنے خاندان پر مرکوز کی ہوئی تھی۔ ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ مجھے روبینہ اشرف نے یہ بات سمجھائی کہ جب تک میں خود خوش نہیں رہوں گی...
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنٹا نے آرٹی فیشل انٹیلی چیٹ بوٹ سے اپنی 2 گھنٹے کی طویل گفتگو کے بعد کہا کہ یہ خوفناک بھی لیکن بہت دلچسپ بھی ہے۔ بھارتی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کی کمپنی کے اے آئی چیٹ بوٹ Grok3 کے ساتھ گفتگو کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ حقیقت سے اتنا قریب تھا کہ ایک وقت میں بھول ہی گئی کہ میں کسی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے محو گفتگو ہوں۔ بالی ووڈ ہیروئن پریٹی زنٹا نے کہا کہ یہ تجربہ میرے لیے بہ یک وقت خوفناک بھی تھا اور دلچسپ بھی ہے۔ اداکارہ نے جہاں اے آئی چیٹ بوٹ تخلیق کرنے والوں کی...
بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپرازی سے گفتگو کر رہیں تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔ پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ تب حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اداکارہ کی کی اجازت کے زبردستی ان کے بوسہ لینے کی کوشش کی۔ مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر فلم ساز یحییٰ صدیقی کے انتقال کے بعد انہیں ذہنی امراض کے ڈاکٹر سے مدد لینی پڑی۔ حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے اپنے ویلاگ میں شوہر کے انتقال کے بعد اپنی ذہنی صحت اور اس سے جڑی مشکلات پر بات کی ہے۔ اداکارہ نے شوہر کے انتقال کے پانچ ماہ بعد یوٹیوب پر ایک وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ یحییٰ صدیقی کی وفات کے بعد ان کی ذہنی حالت متاثر ہوئی تھی اور انہیں اس صدمے کو قبول کرنے میں کافی وقت لگا۔ شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ انہوں نے وقت لیا اور اب ایک مرتبہ پھر...
بالی ووڈ کی 80 کی دہائی کی مشہور خوبرو آنجہانی اداکارہ پروین بابی نے ماضی میں ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن کو ایک بین الااقوامی گینگسٹرقرار دیا تھا اور ان کیخلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی جانے والی اداکارہ پروین بابی نے 1989 میں ایک انٹرویو دیا جس نے تہلکہ مچا دیا تھا۔ انٹرویو میں پروین بابی نے اس وقت کے سپر اسٹار امیتابھ بچن پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی جان کے پیچھے پڑے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’امیتابھ بچن ایک سپر انٹرنیشنل گینگسٹر ہیں۔ وہ میری زندگی کے پیچھے پڑا ہے۔ اس کے غنڈوں نے مجھے اغوا کیا اور...
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈاکو مہاراج کے لیے سرخیوں میں تاہم اب ان کی فلم میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے معاوضے سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اروشی نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے لیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اروشی نے ایک منٹ کی پرفارمنس کیلئے 1 کروڑ بھارتی روپے چارج کیے ہیں اس ہی طرح 3 منٹ کے تین کروڑ بطور معاوضہ اداکارہ کو ادا کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریباً 236 کروڑ روپے ہے، جس...
اداکارہ نرگس فخری اپنے دوست اور کاروباری شخصیت ٹونی بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ تقریب حال ہی میں لاس اینجلس کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں صرف قریبی اور مخصوص لوگوں نے شرکت کی تھی۔ کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ شادی کے بعد جوڑا ہنی مون منانے سوئٹزرلینڈ چلا گیا تاہم اب تک نرگس فخری اور ان کے دوست ٹونی بیگ نے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ نرگس اور ٹونی بیگ کی پہلی ملاقات 2022 میں ہوئی تھی اور پھر دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی گئیں۔ 45 سالہ نرگس فخری کے والد پاکستانی اور والدہ جمہوریہ...
نئی دہلی — بھارت اور بنگلہ دیش باہمی تعلقات کو معمول پر لانے اور سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کوششیں سر ِدست ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ تاہم ان کی نظریں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کے عبوری حکمراں محمد یونس کے درمیان اپریل میں بینکاک میں ہونے والی ممکنہ ملاقات پر مرکوز ہیں۔ تجزیہ کار رشتوں کو معمول پر لانے کے حوالے سے مسقط میں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین کے درمیان ملاقات اور نئی دہلی میں دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ‘بارڈر سیکیورٹی فورس’ (بی ایس ایف) اور ‘بارڈر گارڈ بنگلہ دیش’ (بی...
افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جونا تھن ٹراٹ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا کے خلاف شکست کی بنیادی وجہ مڈل آرڈر کی ناکامی رہی جبکہ حریف ٹیم کے بولرز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ دوران میچ کراچی کے تماشائیوں نے ہماری ٹیم کو بہت زیادہ سپورٹ کیا۔اپنے حامیوں کی موجودگی میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر میں ہمیں رنز بنانا ہوں گے۔پہلے میچ میں ناکامی ضرور ہوئی ہے لیکن اگلے میچز میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف فتوحات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ میچ میں جنوبی افریقا کی اچھی بولنگ کی...
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنٹا نے آرٹی فیشل انٹیلی چیٹ بوٹ سے اپنی 2 گھنٹے کی طویل گفتگو کے بعد کہا کہ یہ خوفناک بھی لیکن بہت دلچسپ بھی ہے۔ بھارتی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کی کمپنی کے اے آئی چیٹ بوٹ Grok3 کے ساتھ گفتگو کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ حقیقت سے اتنا قریب تھا کہ ایک وقت میں بھول ہی گئی کہ میں کسی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے محو گفتگو ہوں۔ بالی ووڈ ہیروئن پریٹی زنٹا نے کہا کہ یہ تجربہ میرے لیے بہ یک وقت خوفناک بھی تھا اور دلچسپ بھی ہے۔ اداکارہ نے جہاں اے آئی چیٹ بوٹ تخلیق کرنے والوں کی مہارت اور قابلیت کی بھی تعریف کی...
کٹھمنڈو:نیپال میں نائب وزیراعظم بشنو پاڈیل پر ایک تقریب کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس میں وہ بال بال بچ گئے، لیکن شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ 15 فروری کو ’’وزٹ پوکھارا ایئر 2025‘‘کی افتتاحی تقریب کے دوران پیش آیا، جب نائب وزیراعظم نے افتتاحی بینر کھولا تو غبارے دھماکوں سے پھٹنے لگے۔ تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ غباروں میں جان بوجھ کر ہائیڈروجن گیس بھری گئی تھی، جس کے بعد ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ نائب وزیراعظم بشنو پاڈیل اور میئر پوکھارا اچن کھنڈا ایک تقریب میں شریک تھے، جب اچانک غبارے دھماکوں سے پھٹنے لگے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر دونوں رہنماؤں کو حفاظتی حصار میں لے لیا لیکن دھماکوں...
سماجی رہنما فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش مکمل طور پر جلی ہوئی تھی، ابتدائی طور پر رضاکاروں کو ہاتھ اور سر نظر نہیں آیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ رضاکار طبی ماہر نہیں، انہیں غلطی ہوئی، آج طبی ماہرین کی جانچ کے بعد صورتِ حال واضح ہوئی ہے۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے ملنے کی تحقیقات شروع کردیںسید فاضل شاہ بخاری نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہے کہ ملزمان حب سے واپس کراچی کیسے گئے، اس سے پہلے فیصل ایدھی نے بتایا تھا کہ جلی ہوئی لاش کے ہاتھ، پاؤں اور سر غائب تھا۔ فیصل ایدھی نے بتایا...
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی معروف اداکار و ماڈل احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، ان کی شادی کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ احمد علی اکبر نے اپنی اہلیہ ماہم بتول کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر چند تصاویر شیئر کیں اور ان کے لیے محبت بھرے پیغام میں لکھا کہ میرا دل، میری زندگی، میرا مان، میرا گھر۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوز شیئر کرنے سے ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو گی، شادی کی تقریبات کی کوئی...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 فروری 2025ء ) معیشت میں بہتری کی دعویدار حکومت صنعتی پہیہ چلانے میں ناکام، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار مزید کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں مزید کمی ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کی ششماہی رپورٹ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں سالانہ بنیادوں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.73 فیصد...
راولپنڈی: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ فارم 47 کی حکومتیں قائم ہیں، پارلیمان نمائندہ نہیں بلکہ رات کے اندھیرے میں کالے قوانین بناتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ???? ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں، ???? حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، آئین توڑ کر ملک نہیں چل سکتے، ملک میں نمائندہ حکومت نہیں، جمہوریت کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا۔ انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن چوری ہوں گے تو ترقی نہیں ہوگی، چور حکومت سے معیشت نہیں چل سکتی،تینوں بڑی جماعتیں حکومت میں ہیں، مگر عوام مسائل کا شکار ہیں،پیپلز...
لاہور(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازم اور حکومت دونوں مل کر پینشن فنڈ چلائیں گے اب صرف حکومت ہی پنشن میں رقم نہیں دے گی بلکہ سرکاری ملازمین بھی حصہ ڈالیں گے پنجاب میں نئی پینشن پالیسی کا اطلاق کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے پینشن رولز میں مزید ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ پنجاب ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن اسکیم 2025 پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کے سیکشن 23 کے تحت بنائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن اسکیم 2025 فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، پنجاب سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس 2023- 24کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین پر اطلاق ہوگا۔نئی پنشن اسکیم ہے جس میں ملازم اور حکومت دونوں ماہانہ بنیادوں پر پنشن فنڈ میں حصہ...
جنوبی بھارتی سینما کے معروف سپر اسٹار موہن لال نے ایک ایسا ریکارڈ قائم کیا ہے جو آج تک کسی بھی بھارتی اداکار کےلیے ناقابلِ تسخیر ہے۔ 1986 میں، موہن لال نے صرف ایک سال میں 34 فلمیں ریلیز کرکے فلمی دنیا میں ایک نیا باب رقم کیا۔ یہ ریکارڈ آج بھی قائم ہے، اور شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار، یا رجنی کانت جیسے بڑے نام بھی اسے توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ 1986 کا سال موہن لال کے کیریئر کا سنہری سال تھا۔ اس سال انہوں نے 34 فلمیں ریلیز کیں، جن میں سے 25 باکس آفس پر کامیاب ہوئیں۔ یہ کارنامہ صرف تعداد کا نہیں بلکہ معیار کا بھی تھا، کیونکہ موہن لال نے ہر...

نوجوان ناکامی سے مت ڈریں اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں،وفاقی وزیر پٹرولیم کا جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور محنت میں عظمت کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے اس عزم ویقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ نہ آپ کو کچھ ہو گا اور نہ آپ کے ملک کو کچھ ہوگا،ناکامی سے مت ڈریں کیونکہ اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوجی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹڈ ہونے کا ڈگریوں سے کوئی تعلق نہیں لہٰذاجب آپ کسی کو تعلیم یافتہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب ڈگری...
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈاکو مہاراج کے لیے سرخیوں میں تاہم اب ان کی فلم میں 3 منٹ کی پرفامنس کے معاوضے سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اروشی نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے لیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اروشی نے ایک منٹ کی پرفارمنس کیلئے 1 کروڑ بھارتی روپے چارج کیے ہیں اس ہی طرح 3 منٹ کے تین کروڑ بطور معاوضہ اداکارہ کو ادا کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ کی مجموعی مالیت تقریباً 236 کروڑ روپے ہے، جس میں ان میں انہوں نے بطور...
ویب ڈیسک—بالی وڈ اداکار وکی کوشل کی فلم ‘چھاوا’ ان کے کریئر اور سال 2025 کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ دینے والی فلم سمجھی جا رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران بھارت بھر سے لگ بھگ 219 کروڑ سے زائد روپے کمائے ہیں۔ ‘چھاوا’ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم نے جمعرات تک بھارت بھر سے 219.75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔ اب جمعے کو اداکار ارجن کپور، بھومی پڈنیکر اور راکول پریت کی فلم ‘میرے ہسبینڈ کی بیوی’ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس نئی رومینٹک کامیڈی فلم کی ریلیز ‘چھاوا’ کے نمبرز کو کتنا متاثر...
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2025) ملک کے نامور اداکار احمد علی اکبر، جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پورٹلز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو ری پوسٹ نہ کریں۔ اداکار احمد علی اکبر، جو اپنے کامیاب ڈرامہ ”پری زاد“ کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔(جاری ہے) ان تصاویر کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشی کے لمحے کو بانٹنا چاہتے تھے، مگر انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم یا سوشل میڈیا پورٹل کو ان تصاویر کو دوبارہ پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ احمد علی اکبر نے اپنی...
پاکستانی معروف اداکار و ماڈل احمد علی اکبر کی جانب سے شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔ احمد علی اکبر نے اہلیہ کو اپنا دل، زندگی، سکون اور اپنا گھر قرار دیا ہے۔ فلم ’لال کبوتر‘ کے اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک منفرد نوٹ بھی لکھا ہے۔ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ کے ہیرو کا تنبیہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہماری شادی کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوز آن لائن شیئر کرنے سے ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو گی، شادی کی تقریبات کی کوئی بھی تصویر، فوٹیج شائع یا پوسٹ ہونے...
معروف بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کا 2025ء میں شادی کا کوئی پلان نہیں، بوائے فرینڈ سے ان کی جلد شادی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ کریتی سینن کی ان کے بزنس مین بوائے فرینڈ کبیر باہیا سے شادی کی تیاریوں سے متعلق افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کریتی سینن ابھی فلم ’تیرے عشق میں‘ کی شوٹنگ کر رہی ہیں اور اس کے بعد ’کاک ٹیل 2‘ کی تیاریوں میں مصروف ہو جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کریتی سینن کے پاس شادی کے لیے اس سال وقت نہیں ہے، وہ اس وقت دہلی میں ہیں اور ان کی توجہ آنند ایل رائے کی فلم کی شوٹنگ پر ہے،...
پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق انکشافات کیے ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ نتاشا بیگ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔ نتاشا نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ کورین ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا احساس ہوچکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی...
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں کراچی میں طویل عرصے تک رہنے کے اپنے تجربات پر کھل کر بات کرتے ہوئے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ صبا قمر نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’’کراچی میں رہنے کا، دو دن کا، ایک ہفتے کا مذاق ٹھیک ہے، لیکن تین ماہ کا مذاق ٹھیک نہیں ہے‘‘۔ ’اداکارہ نے شہر کے موسم اور آلودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’بال اتر چکے ہیں، جلد خراب ہوگئی ہے، میں بھنگن لگ رہی ہوں۔‘‘ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور مداحوں کے درمیان کراچی کے موسم، آلودگی اور طرزِ زندگی کے چیلنجز پر بحث چھڑ گئی ہے۔ صبا قمر...
اسلام آباد: سرکاری ملازمین اور حکومت میں مذاکرات ناکام، پارلیمنٹ ہا ئو س کے سامنے دھرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سرکاری ملازمین کا اعلان کردہ 20 فروری کو پارلیمنٹ ہاس کے سامنے گرینڈ دھرنے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرارہے۔ الائنس نے کل پارلیمنٹ ہاس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کر دیا۔رپورٹ کے مطابق حکومتی کمیٹی اور ملازمین قیادت کے درمیان مذاکرات کا آخری دور بھی ناکام ہو گیا۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کل پارلیمنٹ ہاس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق گرینڈ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔سرکاری ملازمین کا...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار پرتیک ببر نے حال ہی میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ پریا بینرجی سے دوسری شادی کرلی جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی پروقار تقریب ان کی آنجہانی والدہ سمیتا پاٹل کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تاہم پرتیک کے سوتیلے بھائی آریا ببر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد راج ببر سمیت ان کی دوسری فیملی کو شادی کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ آریا نے مزاحیہ انداز میں اپنے تازہ ترین اسٹینڈ اپ کامیڈی ایکٹ کے دوران ببر خاندان کی متعدد شادیوں کی تاریخ کا حوالہ دیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی مشہور گلوکارہ نتاشا بیگ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کیے ہیں، جس سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔ نتاشا نے بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کورین اداکار سے شادی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کورین ڈراموں کی بڑی مداح ہیں اور اب انہیں وہاں کے مردوں کی خوبصورتی اور شخصیت کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے۔ گلوکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کورین زبان کے کئی الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی سے ملتے ہیں۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔(جاری ہے) صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، آئی ایم ایف کادوسرا مشن ششماہی جائزے کے لیے مارچ میں پاکستان آئیگا، آئی ایم ایف کے پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، معاشی شرح نمو کواحتیاط سے آگے بڑھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی...
بھارتی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان کا کہنا ہے انہیں رنگت کی وجہ سے بالی ووڈ کی ایک فلم میں کام نہیں ملا۔ حنا خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی انہوں نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ فلم ’لیلیٰ مجنوں‘ میں ترپتی دمری سے قبل انہیں کاسٹ کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: حنا خان آج تک اپنے گنجے پن کو چھپاتی ہیں، روزلین خان کا انکشاف اداکارہ کے مطابق گندمی رنگت کے سبب انہیں اس فلم سے نکال دیا گیا تھا کیونکہ فلم میکرز گورے رنگ والی لڑکی کی تلاش میں تھے اور آخر کار ترپتی دمری کو منتخب کر لیا گیا۔ واضح رہے فلم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو مزاحیہ اداکار قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی ایسے کامیڈین تھے جنھیں اپنے شعبے میں بھی محدود کامیابی حاصل ہوئی تھی مگر انہوں نے امریکا کو ورغلا کر ایک ایسے جنگ میں ساڑھے تین سو ارب ڈالر جھونکنے پر آمادہ کر لیا جو یوکرین جیت بھی نہیں سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی، یہ ایسی جنگ ہے جو وہ امریکا اور ٹرمپ کی مدد کے بغیر ختم بھی نہیں کر سکتے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس جنگ میں یورپ سے دو سو ارب ڈالر زیادہ خرچ کیے ہیں اور امریکا کا پیسہ واپس بھی...
بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور لیجنڈری کرکٹر منصور علی خان پٹودی کی صاحبزادی سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ نے کہا تھا کہ ’زندگی میں جو چاہو کرو لیکن کسی اداکار سے شادی نہ کرنا‘۔ سوہا علی خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ، مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے انہیں کسی اداکار سے شادی کرنے کے بارے میں سختی سے منع کیا تھا تاہم سوہا اور بالی ووڈ اداکار کنال کیمو 9 سال تک تعلق میں رہنے کے بعد 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: شادی کے لیے اسلام قبول کرنا کیسا تجربہ...