ڈراما انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑی ایمن اور منیب اپنی ہر خوشی میں مداحوں کو بھی شامل کرتے ہیں اور ایسے ہی ایک موقع کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں منیب بٹ اور ایمن خان کی بیٹی میرل کو کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میرل منیب نہایت معصومیت اور خوبصورت انداز سے پورا کلمہ طیبہ پڑھتی ہے۔ ان کی زبان سے کلمے کی ادائیگی بہت روح پرور محسوس ہوتی ہے۔

کلمہ طیبہ پڑھنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے میرل کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مداحوں نے بیٹی کی بہترین تربیت اور بنیادی اسلامی تعلیمات سے بیٹی کو روشناس کرانے پر ایمن اور منیب کی تعریف بھی کی۔

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

کمنٹس میں صارفین نے لکھا کہ والدین کی اولین ذمہ داری بچوں کی اسلامی اصولوں پر پرورش اور تربیت کرنا ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

اسکول ٹیچر کی کلاس میں سونے کی ویڈیو وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت میں اسکول ٹیچر کی کلاس میں سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچر کلاس میں سو رہی ہیں جن کی ویڈیو طلبا نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

مختصر کلپ میں خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے جن کی شناخت جونیئر ہائی اسکول کرشناپوری میں اسسٹنٹ ٹیچر کے طور پر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیچر کرسی پر بیٹھی سو رہی ہیں جبکہ بچوں کو پڑھانے کا وقت ہے۔

مبینہ طور پر ایک طالب علم نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ویڈیو پر مقامی لوگوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی ہے تحقیقات مکمل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:’ڈھائی لاکھ روپے چرا رہا ہوں جلد واپس کردوں گا‘ چور معافی نامہ چھوڑ گیا

متعلقہ مضامین

  • کیا رجب بٹ، سنجے دت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں؟ ویڈیو کال وائرل
  • بیٹی حریم سہیل کی محبت کس طرح پروان چڑھی، بینا چوہدری نے بتا دیا
  • سلمان خان کی فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا، درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل
  • اداکارہ حاجرہ یامین تفریح کے لیے کونسے ملک چلی گئیں؟ تصویریں وائرل
  • ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا کا ویر پہاڑیا اسٹائل ون لیگ ڈانس؛ ویڈیو وائرل
  • سلمان خان کی درخت پر چڑھ کر ’بیری‘ توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • ویر پہاڑیا اور فرح خان کا زبردست ڈانس، ویڈیو وائرل
  • سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی مالی تنگی کے باعث آن لائن کپڑے بیچنے پر مجبور
  • اسکول ٹیچر کی کلاس میں سونے کی ویڈیو وائرل
  • بورس جانسن کو شتر مرغ نے کاٹ لیا، ویڈیو وائرل