شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
-----فائل فوٹو
شانگلہ میں ڈی پی او شانگلہ اور دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن سمیت دیگر افسر اور جوان محفوظ رہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈی جی خان: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مردہ جانور کا گوشت بر آمد
—فائل فوٹوڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ جانور کا گوشت بر آمد کر لیا۔
فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈیری سیفٹی ٹیموں نے اسلام آباد ٹول پلازہ پر 11 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی، نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر 3 گاڑیوں میں موجود مضر صحت دودھ تلف کیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے رند اڈا کے قریب گاڑی سے مردہ جانور کا گوشت برآمد کر کے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پی ایف اے حکام کے کہنا ہے کہ مذکورہ جانور جگر کی بیماری کے باعث ہلاک ہوا تھا۔