Daily Ausaf:
2025-04-12@23:33:48 GMT

“ریڈ 2″تمنا بھاٹیہ کے آئٹم نمبر کی ویڈیو لیک

اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT

بھارت(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’ریڈ 2‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ 9 اپریل 2025 کو سامنے آنے والی اس ویڈیو نے مداحوں میں فلم کے لیے جوش وخروش مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے آئٹم نمبر کو پسند کیا جاتا ہے۔

ویڈیو میں تمنا کو ڈانسرز کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے جو کہ سیٹ پر فلمایا گیا ہے، اداکارہ نے اس گانے میں سفید اور سنہرے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے، تمنا کو ان کے پچھلے آئٹم سانگ ’آج کی رات‘ کی وجہ سے نمایاں شہرت ملی ہے جس کے بعد مداحوں کو ان کے نئے گانے کا بےصبری سے انتظار ہے۔

یاد رہے کہ اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 ایک سچے واقعے سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے اور یہ اجے دیوگن کی ہٹ فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے، اس فلم میں تمنا بھاٹیہ جو حال ہی میں فلم ’استری 2‘ کے مقبول گانے ’آج کی رات‘ سے کامیابی حاصل کر چکی ہیں، اب ایک نئے ڈانس نمبر کے ذریعے دوبارہ سرخیوں میں آ گئی ہیں۔

اس گانے کے بول کیا ہیں اور اسے کس نے گایا ہے اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔ یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ اپنی نئی فلم ’اوڈیلا 2‘ کے لیے بھی خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہیں جس کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تمنا بھاٹیہ

پڑھیں:

کراچی: گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیر ایکسائز سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شہری 15 مئی تک پرانی نمبر پلیٹ کو سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹ سے تبدیل کروالیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کراچی کی تقریب میں رقص، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔
  • سلمان خان کی فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا، درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل
  • کراچی: گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع
  • چوڑیاں اتارتے ہوئے خون نکلا تو آدھے پاکستان کی جان نکل گئی، سبینا فاروق
  • بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ویڈیو لیک ہوگئی
  • اداکارہ گوہر خان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع
  • اجے دیوگن کی نئی فلم کیلئے تمنا بھاٹیہ کے آئٹم نمبر کی ویڈیو لیک
  • وجے ورما سے بریک اپ؛ تمنا بھاٹیہ کے برجستہ اور دلچسپ جواب سے صحافی لاجواب