ایک اور بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا جہاں صلاحیتوں سے زیادہ کسی بڑے خاندان کی اولاد ہونا اہم ہے۔

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوشرت بھروچا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شکوہ کا ہے کہ بالی ووڈ میں ہمیں سب سے زیادہ سامنا جس مسئلے سے ہوتا ہے وہ نیپوٹزم ہے۔

اداکارہ نوشرت بھروچا نے کہا کہ اپنے بل بولتے پر بالی ووڈ میں آنے والوں کو اسٹار کڈز سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

نوشرت بھروچا نے مزید کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فلموں میں زیادہ مواقع ان اداکار فیملی کے بچوں کو ہی میسر ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس لیے نو وارد فنکار جن کا آگے پیچھے کوئی نہیں ہوتا انھیں کردار کے حصول اور فلمیں لینے کے لیے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔

نوشرت بھروچا نے کہا کہ یہ بات بھی درست ہے کہ اسٹارز کڈز پر بھی کافی دباؤ ہوتا ہے ان سے لوگوں کو بہت زیادہ توقعات ہوتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ اصل چیز ٹیلنٹ ہے۔ اگر آپ میں صلاحیت ہے تب ہی آگے بڑھ سکتے ہیں ورنہ ایک آدھ چانس ملنے کے بعد آپ خود ایکسپوز ہوکر الگ ہوجاؤ گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نوشرت بھروچا نے بالی ووڈ کہا کہ

پڑھیں:

باصلاحیت اور دلکش اداکارہ کومل میر کا نیا روپ

شوبز کی دنیا کے چمکتے ستارے اپنے وزن اور ملبوسات کے لیے بہت حساس ہوتے ہیں لیکن ایسے بھی فنکاروں کی کمی نہیں جو اپنی زندگی آپ جیتے ہیں۔باصلاحیت اور دلکش اداکارہ کومل میر نے کچھ عرصہ قبل پلاسٹک سرجری کروائی تھی اور ساتھ ہی ان کے وزن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کومل میر اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان نہیں بلکہ خوش ہیں اور دوستوں کے ساتھ ایک ملاقات میں ہنستے ہوئے کہا کہ اب میں تگڑی ہو گئی ہوں۔یہ ملاقات اداکارہ یشما گل کے کیفے میں ہوئی تھی جہاں کومل میر کے ساتھ حبا علی اور دیگر ساتھی اداکارائیں بھی موجود تھیں۔کومل میر نے اپنی دوستوں کو کسی باڈی بلڈر کی طرح اپنا بازو دکھاتے ہوئے کہا کہ’’اب میں تگڑی ہو گئی ہوں‘‘، ہمیں خود سے محبت کرنا سیکھنا چاہیے اصل خوبصورتی تو خود اعتمادی میں ہے۔کومل میر نے مداحوں کو بھی مشورہ دیا کہ آپ جیسے ہیں بہت اچھے ہیں، خوبصورتی کا کوئی مخصوص اور مقررہ پیمانہ نہیں، سب سے ضروری بات اپنی ذات سے محبت کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بالی ووڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کر دیا
  • کیا سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
  • ٹرمپ کا اصل ہدف کمزور قوموں کے معدنی ذخائر پہ قبضہ ہے، علامہ جواد نقوی
  • بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کراچی کی تقریب میں رقص، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔
  • بالی وڈ کی ان دو حسیناؤں نے کسی سپر اسٹار سے شادی نہ کرنے کی کیا وجہ بتائی؟
  • اداکار اور ڈانسر دیدار کو بالی ووڈ سے کام کی پیشکش؛ بگ باس سے بھی آفر ہوئی تھی
  • بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ویڈیو لیک ہوگئی
  • ’تقدیر کا لکھا کوئی نہیں روک سکتا‘، فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر سنی دیول، امیشا پٹیل اور ماورا حسین بول اٹھے
  • بالی ووڈ کی رومانوی جوڑی کا مجسمہ لندن میں نصب ہو گا
  • باصلاحیت اور دلکش اداکارہ کومل میر کا نیا روپ