بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمندر نے اپنے بیٹی سنی دیول کی نئی فلم ’جات‘ کے پریمیئر پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ممبئی گزشتہ شب سنی دیول کی نئی فلم ’جات‘ کے پریمیئر کے موقع پر ان کے والد، مایہ ناز اداکار دھرمندر نے شرکت کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ حالیہ آنکھ کے آپریشن کے باوجود 89 سالہ اداکار نے نہ صرف پاپارازی کے لیے پوز دیے بلکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر محفل کا رنگ جما دیا۔

دھرمندر کا خوشگوار موڈ میں اچانک ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جہاں مداح ان کی صحت اور جذبے کی تعریف کر رہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ دھرمندر نے ثابت کردیا کہ ’ایج اِز جسٹ اے نمبر‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ایک اور ویڈیو میں سنی دیول کو اپنی کاسٹ کے ساتھ تقریب میں داخل ہوتے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے دیکھا گیا۔ سنی دیول نے اپنی فلم کی کاسٹ کے ساتھ پاپرازی کیلئے پوز دیئے اور ان سے گفتگو بھی کی۔

یاد رہے کہ سنی دیول کی فلم ’جات‘ کو گوپی چند مالینی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ 10 اپریل کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور ہے جس میں رندیپ ہودا، وینیت کمار سنگھ، سائمی کھیر اور ریجینا کیساندرا بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

آخری مرتبہ سنی دیول اپنی فلم غدر 2 میں دکھائی دیئے تھے جس سنیما پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سنی دیول کی

پڑھیں:

اداکار اور ڈانسر دیدار کو بالی ووڈ سے کام کی پیشکش؛ بگ باس سے بھی آفر ہوئی تھی

فواد خان کے بعد اداکارہ اور رقاصہ دیدار کو بھی بھارتی فلموں میں کام کی پیشکشں ہوئی ہے۔

تھیٹر ڈراما کی معروف اداکارہ اور صف اول کی رقاصہ دیدار کی شادی کے بعد سے پہلی ترجیح گھریلو زندگی رہی ہے۔ اس وجہ سے وہ کافی عرصے سے شوبز کی چکاچوند سے بہت دور ہیں۔

تاہم اب اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ جلد بھارتی فلم میں کردار ادا کرتی نظر آئیں گے۔ انھیں ایک پنجابی گلوکار نے کام کی آفر کی ہے۔

دیدار نے مزید بتایا کہ ماضی میں بھی متعدد بار بالی وڈ فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے منع کردیا تھا۔

دیدار نے کہا کہ 2012 میں 'بگ باس' میں کام کی پیشکش ہوئی تھی اور ایگریمنٹ بھی ہوگیا تھا لیکن پھر میں نے نہ جانے کا فیصلہ کیا۔

بگ باس سے دستبرار ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے دیدار نے بتایا کہ بگ باس کے سیٹ پر ہر جگہ کیمرے لگے ہوتے ہیں اور ایک ایک حرکت ریکارڈ ہو رہی ہوتی ہے۔

دیدار نے کہا کہ ایسی حالت میں بگ باس کے سیٹ پر پرائیویسی برقرار رکھنا ناممکن تھا اس لیے میں نے ایگریمنٹ ہوجانے کے باوجود انکار کردیا۔

یاد رہے کہ دیدار اداکارہ اور رقاصہ نرگس کی بہن ہے اور وہی دیدار کو ڈراما انڈسٹری میں لے کر آئی تھیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے
  • فیملی کا مشکل ترین دور کونسا تھا؟ عمران ہاشمی کا درد بھرا انکشاف
  • اداکار پرتھ سمتھان نے اے سی پی پردیومن کا کردار ادا کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟
  • غدر 3 کب ریلیز ہوگی؟ سنی دیول نے بتا دیا
  • اداکار اور ڈانسر دیدار کو بالی ووڈ سے کام کی پیشکش؛ بگ باس سے بھی آفر ہوئی تھی
  • سنی دیول نے اپنی نئی فلم ’جات‘ کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟
  • 89 سالہ دھرمندر نے سنی دیول کی فلم کے پریمیئر میں بھنگڑا ڈال کر محفل لوٹ لی
  • ’تقدیر کا لکھا کوئی نہیں روک سکتا‘، فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر سنی دیول، امیشا پٹیل اور ماورا حسین بول اٹھے
  • سلمان، شاہ رُخ اور پربھاس سے بھی زیادہ معاوضہ لینے والا 72 سالہ بھارتی اداکار کون؟