امریکہ کیجانب سے یمن کیخلاف ہوائی حملوں کی ناکامی کا برملا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
یمن میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر ہونیوالی وحشیانہ امریکی بمباری کے باوجود، ایک اعلی سطحی امریکی عہدیدار نے علی الاعلان تسلیم کیا ہے کہ حوثی اب بھی امریکی بحریہ کو نشانہ بنانیکی اپنی صلاحیت برقرار رکھے ہوئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ قطری نیوز چینل الجزیرہ نے ایک اعلی سطحی امریکی عسکری عہدیدار سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے مارچ میں اپنے جارحانہ آپریشن کے آغاز کے بعد سے یمن میں 300 سے زائد اہداف پر بمباری کی ہے۔ یمن پر تقریباً روزانہ کی بنیاد ہونے والے وحشیانہ ہوائی حملوں کے تسلسل کا ذکر کرتے ہوئے اعلی سطحی امریکی عسکری عہدیدار نے کہا کہ ڈیاگو گارشیا جزیرے پر واقع فوجی اڈے سے B2 بمبار طیارے حوثیوں کے اہداف پر بمباری میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ حوثیوں کے خلاف حملوں کے نتائج کا جائزہ تاحال جاری ہے اور ان کی تاثیر کے بارے کچھ بھی کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔
امریکی عسکری عہدیدار نے مزید کہا کہ حوثیوں نے خطے میں امریکی بحریہ و دیگر بحری جہازوں کے خلاف حملے کرنے کی اپنی صلاحیت کو تاحال برقرار رکھا ہوا ہے۔ الجزیرہ نے اعلی سطحی امریکی فوجی اہلکار سے نقل کرتے ہوئے مزید بتایا کہ امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے حملے بند ہونے تک آپریشن جاری رہے گا تاہم ابھی تک یہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ امریکی اہلکار نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کارل ونسن اس ہفتے مشرق وسطی میں داخل ہو جائے گا، اور کہا کہ امریکی فوجی موجودگی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے مزید امریکی فوج و سازوسامان خطے میں داخل ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈیاگو گارشیا نامی جزیرے سے یمن کے خلاف حملوں اور طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کارل ونسن کے مشرق وسطی میں داخلے کے بارے امریکی اعلی عہدیدار کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ اپنے قبلی خطاب میں اعلان کر چکے ہیں کہ یمن کی جانب سے تابڑ توڑ میزائل و ڈرون حملوں کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین بحیرہ احمر کے انتہائی شمالی مقام کی جانب عقب نشینی کر چکا ہے۔ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی اندھی حمایت میں امریکہ کی جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کے بنیادی انفراسٹرکچر و رہائشی مقامات کے خلاف وحشیانہ بمباری جاری ہے تاہم یمن نے اعلان کر رکھا ہے کہ جب تک غزہ پر جاری غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت بند نہیں ہوتی، وہ بھی مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنی مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھے گا!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اعلی سطحی امریکی امریکی بحری کی جانب کے خلاف
پڑھیں:
دہشتگردی و منشیات کیخلاف اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ---فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کو دہشت گردی، منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اپیکس کمیٹی کا 32 واں اجلاس ہوا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبوں میں اپیکس کمیٹی قائم کی گئی، سندھ باقاعدہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس کرتا رہا ہے، سندھ حکومت کی مؤثر پالیسی کے باعث دہشت گردی کو کنٹرول کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی، منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے، اس کی وجہ سے کسی شہری کو کوئی پریشانی نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس .....
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے کراچی میں 2 سینٹرز کام کر رہے ہیں، صوبے بھر میں 31 فرینڈلی پولیس اسٹیشنز قائم کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10 پولیس تھانوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور باقی پر کام جاری ہے، اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی گئی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سنددھ نے نجی گاڑیوں پر سول ڈریس میں گارڈز کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں پر پولیس لائٹس، رنگین شیشے، فینسی نمبر پلیٹس اور اسلحے کی نمائش کے خلاف 1474 ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں، 1474 ایف آئی آرز پر 34.6 ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔