اداکارہ زارا نور عباس کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید کرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری اتنی چھوٹی ہے کہ اسے انڈسٹری نہیں کمیونٹی کہنا چاہیے۔

اداکارہ انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ اس انڈسٹری میں 4 لوگ مل کر بیٹھتے ہیں اور کہتے آؤ ڈرامہ بناتے ہیں، زارا نے کہا کہ اصل انڈسٹری وہ ہوتی ہے جہاں اس کے فنکاروں کو عزت دی جائے اور ان کے کام کی تعریف کی جائے۔

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

تاہم اس پروگرام کے میزبان دانش تیمور نے زارا کی اس بات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انڈسٹری کی تعریف کی اور کہا کہ اس انڈسٹری نے چھوٹی ہونے کے باوجود پچھلے چند سالوں میں خوب ترقی کی ہے۔

زارا نور عباس اور دانش تیمور کے اس دلچسپ مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے مداحوں کی جانب سے زارا نور عباس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ انہیں خود اداکاری نہیں آتی۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ دنیا بھر کی خواتین کیلیے مشعلِ راہ ہیں، نادیہ جمیل

معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ تمام خواتین اور بالخصوص آج کل کی لڑکیوں کو حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ کی زندگی سے سیکھنا چاہیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار نادیہ جمیل نے آغا خان کلچرل سروس پاکستان کے تحت منائے گئے یوم خواتین کے موقع پر کیا تھا۔

نادیہ جمیل نے اپنے خطاب میں خواتین کو خود سے محبت اور اپنی کامیابیوں کا جشن منانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین نے نمایاں ترقی کی ہے لیکن یہ کافی نہیں۔ ابھی ہمیں مزید آگے بڑھنا ہوگا۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے امہات المومنین حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ کی تاریخ ساز جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بالخصوص نوجوان لڑکیوں کو امہات المومنین کی زندگیوں سے سیکھنا چاہیے۔

پاکستانی ڈراموں میں خواتین کی یک رُخی نمائندگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکثر ہمارے یہاں خواتین کردار کو صرف رومانوی کہانیوں تک محدود رکھا جاتا ہے۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ حالانکہ ہماری خواتین معیشت اور معاشرے کا فعال حصہ ہیں مگر ڈراموں میں انہیں محض کسی مرد کا دل جیتنے میں مصروف دکھایا جاتا ہے۔

اپنی فنی زندگی کے آغاز کو یاد کرتے ہوئے بادیہ جمیل نے بتایا کہ وہ ہمیشہ مسابقت سے زیادہ سیکھنے پر یقین رکھتی تھیں۔ میرا واحد مقابلہ خود سے تھا۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے والد کے الفاظ دہرائے کہ تمہاری آزادی اللہ کی عطا کردہ نعمت ہے، اسے کسی کو چھیننے نہ دینا۔

نادیہ جمیل اپنے خطاب میں مردوں کو مشورہ دیا کہ وہ خواتین کے جذبات اور فیصلوں کا احترام کریں۔

اداکارہ نادیہ جمیل نے خواتین کو ایک نازک مگر مضبوط پھول سے تشبیہ دی۔ انہوں نے کہا عورت کی حساسیت اور آنسو اس کی کمزوری نہیں، بلکہ بے پناہ ثابت قدمی کی دلیل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نادیہ حسین کو ایف آئی اے کیخلاف سوشل میڈیا پر بیان دینا مہنگا پڑ گیا
  • گال گیڈٹ کی ہنگامی بنیادوں پر دماغ کی سرجری کیوں کی گئی؟ اداکارہ کا انکشاف
  • فلم میں کام کے بدلے نامور ہدایتکاروں کی غیر اخلاقی ڈیمانڈز؛ اداکارہ نے کچا چٹھا کھول دیا
  • اسٹار اداکارہ نے بالی ووڈ کے منفی پہلو کا پردہ فاش کردیا
  • زارا نور عباس کو ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید مہنگی پڑ گئی‎
  • زارا نور عباس کو ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید مہنگی پڑ گئی
  • ملازمہ کو خیرات دے کر تنقید کرنا اداکارہ صحیفہ جبار کو مہنگا پڑگیا
  • ہدایتکار ابو علیحہ نے پاکستانی سنیما انڈسٹری کو ڈوبنے سے بچانے کا نسخہ بتا دیا
  • حضرت خدیجہؓ اور حضرت عائشہؓ دنیا بھر کی خواتین کیلیے مشعلِ راہ ہیں، نادیہ جمیل