اسلام آباد (وقائع نگار) سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس ثابت کرنے میں استغاثہ ناکام ثابت ہوا۔ عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 جون 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کالعدم قرار دی تھی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ ٹرائل غیر ضروری جلد بازی میں چلایا گیا۔ ملزمان کے وکلا کے التوا مانگنے پر سرکاری وکیل تعینات کردیا گیا، جسے تیاری کے لیے محض ایک دن دیا گیا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری وکیل کی جرح ان کی ناتجربہ کاری اور وقت کی کمی ظاہر کرتی ہے۔  یہ کیس ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کرنے کی نوعیت کا ہے۔ عدالت اس کیس کو میرٹ پر سن رہی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ جرح کو ایک طرف رکھ دیا جائے تو بھی استغاثہ کے شواہد کیس ثابت کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ سنایا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اور شاہ محمود قریشی اسلام ا باد

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو 2بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 2بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس  میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کئے، عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو 2بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کریں،اگربانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنا ہے تو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بتائیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اگر2بجے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا گیا تو 3بجے ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔

انڈونیشیا میں 53 قیدی جیل توڑ کر فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے مذاق بنایا ہوا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سائفر کیس ،عمران خان ،شاہ محمود کیخلاف کیس ثابت کرنے میں استغاثہ ناکام
  • سائفر کیس : بانی پی ٹی آئی کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • سائفر کیس: استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا.اسلام آباد ہائی کورٹ
  • استغاثہ کیس ثابت کرنے میں مکمل ناکام رہا، سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • سائفر کیس: عمران خان و شاہ محمود کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو 2بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم 
  • سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف کیس ثابت کرنے میں استغاثہ ناکام ،بریت کا تحریری فیصلہ جاری
  • سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف کیس ثابت کرنے میں استغاثہ ناکام
  • سائفر کیس؛ عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف کیس ثابت کرنے میں استغاثہ ناکام