کینسر کے مرض میں مبتلا اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
معروف داکارہ ، مصورہ ، ہدایت کار ، اور پروڈیوسرانجلین ملک کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور آج ان کی سرجری ہو رہی ہے۔
بہادر اور با صلاحیت انجلین ملک نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی خصوصی درخواست کی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’’آج وہ دن ہے جب مجھے اسپتال میں ایک اہم سرجری کے لیے لایا گیا ہے۔ مجھے آپ سب کی دعاؤں کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔
A post shared by Angeline Malik (@angelinemalikofficial)
انجلین ملک نے مزید لکھا کہ آپ کی حمایت ہی میری کل دنیا ہے۔
یاد رہے کہ بہادری سے اس موذی مرض کے خلاف جنگ لڑنے والی انجلین ملک نے چنگاری، چوکھٹ دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
تاریخ میں لکھا جائے گا بلوچوں نے نہتوں کا قتل عام کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تاریخ میں لکھا جائے گا بلوچوں نے نہتوں کا قتل عام کیا۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے سوال کیا کہ بلوچستان میں کون قتل و غارت کررہا ہے، ہم ان کا نام لینے سے کیوں گھبراتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ تشدد، بندوق کے زور پر وہ اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں، تاریخ میں لکھا جائے گا کہ بلوچوں نے نہتوں کا قتل عام کیا۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ جنگ کے بھی کوئی اصول ہوتے ہیں، بلوچ تاریخ دلیری اور مہمان نوازی سے بھری پڑی ہے، یہ کون سی تاریخ ہے کہ آپ نہتے لوگوں پر حملہ کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جنگ کے اور قومیت کے کوئی اصول ہوتے ہیں، کیا یہ ہماری روایات کا حصہ ہیں، ٹرین پر حملہ کرتے ہیں، یرغمال بناتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی، چن چن کر بلوچوں، نائیوں اور دھوبیوں کو مارا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام بلوچ کو گلے سے لگایا جائے گا، مگر قتل و غارت کرنے والوں کا کیا کیا جائے گا، ان لوگوں میں بلوچستان میں ایک انچ پر بھی قبضہ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، کب تک ملک توڑنے کی بات برداشت کریں گے، ان کیمرہ بریفنگ میں کئی بار بتا چکا ہوں وہ لوگ ڈائیلاگ کےلئے تیار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست، حکومت اب بھی صبر سے کام لے رہی ہے، ابھی تک ریاست نے لڑنا شروع نہیں کیا، حکومت سب کچھ کرنے کو تیار ہے، حالات کے حوالے سے کنفیوژن دور کرنا پڑے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایک تو معصوموں کا خون بہا رہے ہیں اور دوسرے ٹی وی پر باتیں کررہے ہیں، ہم نے پورے پاکستان کو دہشت گردی کے معاملے پر کنفیوز کیا ہے، وہ آپ کو مار رہے ہیں، آپ جرگہ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔