بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائے نے پاکستان کے بعد اب ہالی ووڈ میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانے کے لیے کمر کس لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن شہریار نے ڈزنی پلس کے پلیٹ فارم سے ریلیز ہونے والی سیریز ’ڈیلی بوائز‘ میں ناصرف ہالی ووڈ پروڈکشن کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ اس سیریز کے ذریعے ہالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں پاکستان کے متعدد فنکار کام کر چکے ہیں مگر ایچ ایس وائے بطور ڈیزائنر ہالی ووڈ میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی ڈیزائنر بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ڈیلی بوائز‘ سیریز کا پہلا سیزن 10 اقساط پر مشتمل ہے جس کی کہانی دو پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں کے گرد گھومتی ہے۔

اس سیریز کے پہلے سیزن میں ایچ ایس وائے 8 ویں اور 9 ویں قسط میں نظر آئیں گے۔

فیشن ڈیزائنر نے انہی 2 اقساط کے لیے مرکزی اداکاروں پورنا جگن ناتھن، ساگر شیخ اور زین صالح کے ملبوسات بھی ڈیزائن کیے ہیں۔

یاد رہے کہ فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے اپنی اداکاری کا آغاز 2021ء میں ڈرامہ ’پہلی سی محبت‘ سے کیا تھا۔

اس کے بعد 2022ء میں انہوں نے فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کے ذریعے بڑے پردے پر قدم رکھا تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائے ہالی ووڈ میں

پڑھیں:

آئیفا ایوارڈز 2025: لاپتا لیڈیز بہترین فلم سمیت کئی ایوارڈز کے ساتھ سرِ فہرست

ویب ڈیسک _ بالی وڈ فلم انڈسٹری کے سب سے معتبر انٹرنیشنل فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) میں عامر خان اور کرن راؤ کی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ بہترین فلم سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کر کے نمایاں رہی۔

آئیفا کے 25 ویں ایڈیشن یعنی سلور جوبلی کی دو روزہ تقریبات بھارت کے شہر جے پور کے ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں ویک اینڈ پر ہوئیں۔

تقریب کا انعقاد دو حصوں میں ہوا۔ ہفتے کو ‘آئیفا ڈیجیٹل ایوارڈز’ یعنی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے فلموں اور سیریز کے لیے بھی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جب کہ اتوار کو مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں سنیما انڈسٹری کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔

تقریب کی میزبانی اداکار کارتک آریان اور کرن جوہر نے کی۔

یہ پہلا موقع ہے جب آئیفا نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی فلموں اور سیریز کے لیے الگ ایوارڈز کا اعلان کیا ہو۔

کون کون سی فلمیں اور اداکار ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے؟ چلیں جانتے ہیں۔

فلم ‘لاپتا لیڈیز’ بہترین فلم سمیت بہترین ہدایت کار، بہترین اسٹوری، بہترین میوزک ڈائریکٹر اور بہترین اسکرین پلے جیسے ایوارڈز اپنے نام کر کے آئیفا کی شام نمایاں رہی۔

اداکار کارتک آریان کو فلم ‘بھول بھلیاں 3’ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا جب کہ اداکارہ کریتی سینن فلم ‘دو پتی’ کے لیے بہترین اداکارہ قرار پائیں۔

بہترین گلوکار کا ایوارڈ جبن نوٹیال کو فلم ‘آرٹیکل 370’ کے گانے ‘دعا’ کے لیے ملا۔

گلوکارہ شریا گھوشال کو بھول بھلیاں تھری کے گانے ‘آمی جے تومار 3.0’ کے لیے بہترین گلوکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اب بات کرتے ڈیجیٹل کے ایوارڈز کی جس میں بہترین فلم ‘امر سنگھ چمکیلا’ قرار پائی۔ اس کے علاوہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی امر سنگھ چمکیلا کے امتیاز لی کو ملا۔

سیریز کی کیٹیگری میں’ پنچایت’ کے تیسرے سیزن کو بہترین سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی پنچایت سیزن تھری کے ڈائریکٹر دیپک کمار مشرا کو ملا۔

بہترین ڈاکیومینٹری سیریز کا ایوارڈ ‘یو یو ہنی سنگھ: فیمس’ کو دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کے لیے لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ
  • آئیفا ایوارڈز میں شاہ رُخ خان کے ہیروں کے ہار نے سب کی توجہ سمیٹ لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
  • گلمرگ میں فیشن شو کا انعقاد کشمیریوں کیخلاف ثقافتی یلغار ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ’پریانکا کے سیٹ پر ڈائن کی طرح بیٹھی رہتی تھی‘، مدھو چوپڑا کا انکشاف
  • آئیفا ایوارڈز 2025: لاپتا لیڈیز بہترین فلم سمیت کئی ایوارڈز کے ساتھ سرِ فہرست
  • پاکستان سے T20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں فحش اور شرم ناک فیشن شو کا انعقاد ، عوام میں غم و غصہ
  • مودی کی آشیرباد سے رمضان کے دوران مقبوضہ کشمیر میں نازیبا ملبوسات کے فیشن شو کا انعقاد