نوکیا کا چاند سے 4G کال کا منصوبہ ناکام کیوں ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے چاند پر 4G سیلولر نیٹ ورک نصب کیا ہے تاہم یہ نیٹ ورک تکنیکی طور پر فعال نہ ہوسکا۔
امریکی نجی کمپنی Intuitive Machines نے آئی ایم 2 نامی مشن کے ذریعے نوکیا کے تیار کردہ 4G ایل ٹی ای سسٹم چاند کی سطح پر بھیجا، 6 مارچ کو آئی ایم 2 مشن پہلو کے بل چاند پر اترا اور 7 مارچ کو اس مشن فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان چلا چاند پر، مشن کو نام دیں اور انعام لیں
کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر نیٹ ورک فعال ہوگیا تھا، مگر وہ صرف 25 منٹ تک آن لائن رہا جس کے بعد پاور ختم ہوگئی۔
اس 4 جی سسٹم کو ایچ ڈی ویڈیوز، میسجز اور دیگر ڈیٹا بھیجنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اگر یہ مشن 30 منٹ سے بھی کم وقت تک فعال رہا لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے نیٹ ورک کی کامیاب آزمائش کی جس نے کمانڈز موصول کی اور Intuitive Machines کے زمینی اسٹیشن کو ڈیٹا بھیجا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا خلائی مشن چاند سے کیا لیکر آیا ہے؟
’ہم نے چاند پر پہلے سیلولر نیٹ ورک کی تنصیب کی، ہمیں ان نتائج پر ناقابل یقین حد تک فخر ہے جو ہم نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود حاصل کیے ہیں۔‘
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اگر ہمارے ڈیوائس کے ماڈیولز اس وقت فعال ہوتے جب ہمارے نیٹ ورک کو ایک باکس میں پاور اپ کیا جاتا، تمام اشارے ہمیں بتاتے ہیں کہ ہم چاند پر پہلی بار سیلولر کال مکمل کرنے کے قابل ہوتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
4G we news امریکا چاند سیلولر نیٹ ورک فن لینڈ نوکیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا چاند فن لینڈ نوکیا نیٹ ورک چاند پر
پڑھیں:
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز کل (بروز جمعۃ المبارک) 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، چاند کو مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام 3 بجے ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا اور ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے کہ جب زمین گردش کرتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے، تاہم سورج گرہن کی طرح چاند گرہن کو کھلی آنکھ سے دیکھنے سے بصارت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
دوسری جانب رواں سال کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا جو کہ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔