بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کل 14 مارچ کو 60 سال کے ہوجائیں گے اور اپنی سالگرہ پر اداکار نے ایک ایسا اعلان کردیا جس سے پوری انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ کے جشن سے خطاب میں کچھ ایسا عندیہ دیا جس سے لگتا ہے کہ اداکار تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔

عامر خان نے اپنی ایک دوست گوری سے میڈیا کو ملوایا اور بتایا کہ یہ میری 25 سال پرانی دوست ہیں۔ جب ہم ملے تو سنگل تھے لیکن اب ہمارے بچے جوان ہوگئے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اب ہم پارٹنرز ہیں اور ڈیڑھ سال سے ایک ساتھ ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے بہت سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اپنی پرانی دوست گوری کو شاہ رخ اور سلمان خان سے بھی ملوایا ہے۔

اپنی دوست گوری کے بارے میں عامر خان نے مزید بتایا کہ گوری پروڈکشن میں کام کرتی ہیں اور میں ہر روز ان کے لیے گانا گاتا ہوں۔

اس موقع پر عامر خان نے مشہور نغمے "کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے" کے کچھ مصرعے بھی گائے۔

عامر نے فلم لگان کے اپنے مشہور کردار بھوون کا ذکر بھی کیا اور کہا، "بھوون کو اپنی گوری مل گئی۔"

یاد رہے کہ گریکسی سنگھ نے فلم "لگن" میں گوری کا کردار ادا کیا تھا جو فلم میں بھوون سے محبت کرتی تھیں۔

عامر خان نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ 60 سال کی عمر میں، مجھے شادی شوبھا دیتی ہے یا نہیں۔ میرے بچے بہت خوش ہیں۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ سابقہ بیویوں کے ساتھ میرے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

یاد رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں۔ دونوں کے درمیان طلاق 2002 میں ہوئی تھی۔

بعد ازاں عامر خان نے ڈائریکٹر کرن راؤ سے 2005 میں دوسری شادی کی تھی لیکن 2021 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ ان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مودی کا بھارت خواتین کیلیے ڈراؤنا خواب بن گیا ؛برطانوی خاتون 2 بارزیادتی کا شکار

بھارت کے دورے پر آئی برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون سے زیادتی کا واقعہ نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا۔ برطانوی خاتون کو ایک بار اس کے دوست نے جبکہ دوسری بار لفٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ برطانوی خاتون اپنے دوست سے ملنے بھارت آئی تھی۔ خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

برطانوی خاتون کے مطابق جب وہ واقعے کی اطلاع  دینے کے لیے ہوٹل کے ریسپشن جانے کے لیے لفٹ میں سوار ہوئیں تو لفٹ میں موجود شخص نے بھی ان کے ساتھ زیادتی کی۔  پولیس نے خاتون کے دوست کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

اس قبل کرناٹک میں بھی اسرائیلی سیاح سمیت 2 خواتین سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ اس واقعے میں ایک شخص کو قتل بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عالیہ بھٹ کی 32 ویں سالگرہ پر رنبیر کپور نے فوٹو گرافرز کو کیا وارننگ دی ؟
  • مودی کا بھارت خواتین کیلیے ڈراؤنا خواب بن گیا ؛برطانوی خاتون 2 بارزیادتی کا شکار
  • والدہ کے ساتھ گھر کیوں خریدا؟ دلہن نے شادی منسوخ کردی
  • عامر خان کی سالگرہ سے قبل سلمان خان ملنے کیلیے ان کے گھر پہنچ گئے
  • کیا دانش تیمور دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا
  • کرن اشفاق کا بے باک مشورہ: “ماماز بوائے کبھی اچھا شوہر نہیں بن سکتا!”
  • چیمپیئنز ٹرافی کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اعظم اور شاہین کی پرانی پوزیشن برقرار
  • ’قیامت سے قیامت تک‘ کی شاندار کامیابی کے بعد عامر خان پر کیا قیامتیں ٹوٹیں؟ اداکار نے بتادیا
  • ارمغان کو ’سہولیات ‘ کون فراہم کر رہا ہے؟ حیران کن دعویٰ منظر عام پر