2025-04-16@17:46:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1223
«پیزے کی نیاز»:
(نئی خبر)
وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں کی گئی، ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم سیاسی استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں، تمام تر توجہ سیاسی استحکام پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے بات کرنے کے لئے تیار ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، این آر او اور ریلیف لینا چاہتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کس نے آفر کی، آج تک وہ نام تو بتا نہیں سکے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ضرور دی تھی، جمہوریت میں...

بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کشمیر کی تاریخ اور کلچر مٹانے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوں گی، پیر مظہر
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہندوستان نے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا کر کشمیریوں کا بدترین قتل عام کر کے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے اسلامی کتب اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کشمیر کی تاریخ اور کلچر مٹانے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوں گی۔ 05 اگست 2019ء کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیراخلاقی اقدام کے بعد ہندوستان تسلسل سے ایسی مذموم کارروائیاں کر...
اسلام آباد (رپورٹر: محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 120 سے زائد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں اور ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکیل علی بخاری، بابر اعوان، مرتضیٰ طوری اور دیگر وکلا پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام گرفتار کارکنوں کو 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، عدالت نے تمام کارکنوں کو پولیس اسٹیشن میں بیان حلفی جمع کرانے کا بھی حکم...
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی دستیاب قیادت بہت زیادہ ڈکٹیٹ ہوتی ہے کیوں کہ وہ کارکنوں اور سوشل میڈیا کے دباؤ کا شکار ہوجاتی ہے۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور ہمارے لیے ان کی ذات اہم ہے۔ ’عمران خان ایک کا ہندسہ اور ہم سب زیرو ہیں‘ فیصل چوہدری نے کہا کہ جب تک عمران خان جیل سے باہر نہیں آتے ہم سب عمران خان کے بغیر زیرو ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے دوستوں سےکہتا ہوں کہ عمران خان ’ایک کا ہندسہ‘ ہیں جو ہم سب ’زیروز‘ کے ساتھ لگے گا تو ہماری کوئی اہمیت ہوگی۔...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے درمیان ہونے والی مشترکہ مشق “افعی الساحل’’ کراچی میں ختم ہوگئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ اوررائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز نے حصہ لیا۔ترجمان نے بتایا کہ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے بحری افواج حکام کے ساتھ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا ، مشق میں رائل سعودی بحریہ ،پاک بحریہ اسپیشل آپریشن فورسز نے تربیتی آپریشنزمیں حصہ لیا۔مشق میں آر پی جی ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ کیتربیتی آپریشنز کیے گئے پریکٹیکل ریپیلینگ،ہوسٹیج ریسکیو،وی بی ایس ایس ، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اورایریا کلیئرنس کے...
جاز کیش اور پی آئی اے کے درمیان شراکت داری معاہدہ کے موقع پر دستاویزات کا تبادلہ کیا جارہا ہے کراچی (کامرس رپورٹر)جاز کیش اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے درمیان شراکت داری کے تحت مسافر اب جاز کیش کے ذریعے اپنی پروازوں کی ڈیجیٹل ادائیگی کر سکیں گے۔ اس سہولت سے 48 ملین جاز کیش صارفین، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں کے افراد، بغیر بینک اکاؤنٹ کے آسانی سے پی آئی اے ٹکٹ بک کر سکیں گے۔نئی سروس کے تحت مسافر پی آئی اے ہیلپ لائن پر بکنگ کے بعد PSID نمبر حاصل کریں گے، جسے جاز کیش ایجنٹ یا ایپ کے ذریعے ادا کیا جا سکتا ہے۔ ادائیگی مکمل ہونے پر پی آئی اے فوری طور...
لاہور ( نیوزڈیسک)رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا رویہ دیکھ کر ہم مایوس ہوجاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا گزشتہ 12سال سے رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہوں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ 24نومبر کو بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ عارف علوی صدر مملکت رہے ،ریاست مخالف باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ نوازشریف کیساتھ ملاقاتوں میں اراکین نے مقامی بیوروکریسی کے حوالے مسائل اٹھائے۔ سابق صدر عارف علوی کو تاحیات ایک رہائش ملی ہوئی ہے۔ عارف علوی کو وفاقی وزیر کے برابر تنخواہ بھی ملتی ہے۔ ریاست کو عارف علوی کیخلاف کارروائی،مراعات واپس لینے کا حق ہے۔ ملکی مفاد کے لیے سب کو ملکر بیٹھنا چاہیے۔ ملکی...
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے رائیونڈ میں ملاقات کی اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام و تفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا، سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچ، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر انتشار پھیلانے والوں کے عزائم بے نقاب کرنا ہوں گے، یہ لوگ سنجیدہ مذاکرات کرنے اور سیاسی افہام...
بھارتی شہر کولکتہ میں فٹ پاتھ پر رہنے والے خاندان کی 7 ماہ کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دل دہلادینے والا واقعہ 30 نومبر 2024 کو پیش آیا تھا اور تاحال بچی کی طبیعت ناساز ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پولیس درندہ صفت شخص کو 4 دسمبر 2024 کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کی شناخت راجیو گھوش کے نام سے ہوئی تھی۔ اس کیس کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے خصوصی عدالت میں تیز رفتاری سے کیس چلا گیا اور صرف 26 دنوں میں عدالت میں چارج شیٹ پیش کردی گئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، ڈی این اے اور دیگر ناقابل تردید شواہد پیش کیے۔...
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ سینیٹر عرفان صدیقی کے ساتھ ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ ایک خاص گروہ سیاسی افہام و تفہیم کی صلاحیت سے عاری ہے اور اس کی سیاست میں صرف انتشار اور بدتمیزی کا عنصر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2013 میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جاتا تو آج پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کی مجبوری میں نہ ہوتا۔ نواز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے...
مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز لاہور:پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 2013 میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اُسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں نہ’ آئی۔ایم۔ایف ‘کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔ اِن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ...
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے ملک میں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بدھ کے روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا، نواز شریف میاں نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور افہام و تفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر 2013 کا تعمیر و ترقی کا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں شروع کردیں وزیراعظم نے رمضان پیکیج کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے. نجی ٹی وی کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کے بجٹ میں تشہیری مہم پراٹھنے والے اخراجات بھی شامل ہوں گے اس کے علاوہ مالیاتی اداروں کے چارجز،نادرافیس اور دیگراخراجات بھی رمضان پیکیج میں شامل ہوں گے اس باروزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیاجارہا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے...
ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اِن خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم نوازشریف نے رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے مسلم لیگی قائد نے کہا کہ عوام اور بالخصوص ہماری نوجوان نسل کو پُرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضرورت ہے جہاں اُنہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار...
مسلم لیگ نون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا تاہم قومی اسمبلی میں صورتحال اس سے بھی بدتر ہے، قائد حزب اختلاف کو فلور نہیں دیا جاتا جبکہ پنجاب کا ایس ایچ او دیگر صوبوں کے آئی جیز سے بھی طاقتور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ عمران خان جیل سے نکلنے...
خیبر پختونخوا حکومت نے ٹی ٹی پی کے چار کمانڈرز کے سروں کی قیمت مقرر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار کمانڈرز کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے، جن میں کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت سب سے زیادہ 10 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے ثضلع کرم کے بیگان گاؤں سے تعلق رکھنے والے کمانڈر کاظم کے سر کی قیمت دیگر کمانڈرز، مفتی نور ولی محسود، خالد خراسانی اور شاہد عمر کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ مقرر کی گئی ہے۔ حکومت نے کاظم کی گرفتاری یا خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو...
چین کی نجی معیشت کا دنیا کے لئے موسم بہار کا پیغام ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین میں ایک اعلیٰ سطحی نجی انٹرپرائز سمپوزیم منعقد ہوا۔ گزشتہ چھ سال سے زائد عرصے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے نجی کاروباری اداروں سے متعلق سمپوزیم میں شرکت کی ۔ اس سمپوزیم میں نہ صرف اس بات پر زور دیا گیا کہ نجی معیشت کی ترقی کے لئے چین کی بنیادی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوسکتی ہیں اور نہ ہی تبدیل ہوں گی ، بلکہ نجی معیشت کی صحت مند اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی سمت کی بھی...
انقرہ: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ترکیہ دارالحکومت انقرہ پہنچ گئےجہاں انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ ترکیہ دارالحکومت انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے روسی حملے کے خاتمے کیلئے منصفانہ امن بات چیت کی اپیل کی ہےاور کہا ہے کہ ان بات چیت میں یورپی یونین، ترکی اور برطانیہ کو شامل کیا جانا چاہیے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نےسعودیہ میں امریکہ و روس کے درمیان ہونے والی بات چیت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں یوکرینی نمائندہ شامل...
سٹی42: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیکس میں پاکستان نے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسلحہ بلیز 25 متعارف کرادیا۔ 5 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیکس میں پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک شریک ہیں۔ نمائش آئیڈیکس میں پاکستان پویلین میں دفاعی صنعت “ میڈ ان پاکستان “ کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستان نے آئیڈیکس میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسلحہ بلیز 25 متعارف کرادیا۔ بلیز 25 آرٹیفیشل اینٹیلی جنس کا حامل جدید ہتھیار ہے، یہ ٹینک اور اے پی سی کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے Waseem Azmet
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) مصر کے سرکاری اخبار الاحرام نے کہا کہ اس ''عرب منصوبے‘‘ میں غزہ کے اندر ''محفوظ علاقے‘‘ قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جہاں فلسطینی ابتدائی طور پر رہ سکیں گے، جبکہ مصری اور بین الاقوامی تعمیراتی کمپنیاں غزہ پٹی کے ملبے کو ہٹا کر بنیادی ڈھانچہ دوبارہ تعمیر کریں گی۔ دو مصری حکام، عرب اور مغربی سفارت کاروں کے مطابق مصر اس حوالے سے نہ صرف یورپی ممالک بلکہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی بات چیت میں مصروف ہے۔ ایک مصری عہدیدار اور ایک عرب سفارت کار نے نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا کہ وہ تعمیر نو کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے...
کراچی: مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں اہم پیش رفت، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 4 مقدمات میں مرکزی ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ پر اے وی سی سی کے حوالے کردیا۔ کراچی میں عدالت عالیہ کے حکم پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے روبرو پولیس نے مصطفی عامر اغوا کیس سمیت 4 مقدمات میں مرکزی ملزم ارمغان کو پیش کیا۔ پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے، عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کو مارا تونہیں؟ جس پر ملزم نے غم زدہ انداز میں بتایا کہ مجھے بہت مارا ہے۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ہمیں ملزم کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ چاہیے تاکہ تفتیش کرسکیں۔ ملزم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔پی آئی اےکی پرواز پی کےٹوزیرو تھری سےپرندہ ٹکرا گیا،کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرادیا گیا،طیارے میں ایک سو پچاس سے زائد مسافر تھے۔پی آئی اے انجینئرنگ کی ٹیم کراچی سے پی کے 304 کے ذریعے لاہورروانہ ہوگئی،انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورو اسکوپک انسپکشن کرے گی،انسپکشن سے طیارے کے انجن کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔ مزید :
نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایف 35 طیارے فروخت کرنے کی پیشکش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیمت بہت زیادہ ہے جب کہ روس نے بھی نریندر مودی کی خواہش کے مطابق بھارت میں ہی اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے تیار کرنے کی پیشکش کی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق امریکا اور بھارت کے دیرینہ دفاعی شراکت دار روس کی جانب سے یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرن 42 سے کم ہوکر 31 رہ گئے ہیں اور وہ چین کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی کوشش...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے آغاز پر تمام تر انتظامات کو خوب تر بنانے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی اسٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کون کرے گا؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا اس موقع پر محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہے، تمام ٹیموں کو بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے، 29 برس بعد آئی سی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تین سینیٹرز کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں ایوان سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین سیدال ناصر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز کے بعد ہی اپوزیشن کی جانب سے احتجاج، نعرے لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود ڈپٹی چیئرمین نے وقفہ سوالات پر کارروائی آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی وضاحت کرچکا ہوں کہ کسی کی من مانی سے نہیں یہ ہاؤس قانون کے مطابق چلایا جائے گا۔ قائم مقام چیئرمین سیدال ناصر نے نامناسب روہے کے باعث پی...
بیجنگ :میونخ سیکیورٹی کانفرنس 2025 کی اختتامی تقریب میں کانفرنس کے چیئرمین کرسٹوف ہوئزگن نے روتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر وینس کی تقریر کے بعد ہمیں فکر مند ہونا پڑے گا کہ ہماری مشترکہ اقدار کی بنیاد اب مضبوط نہیں رہی۔اس منظر نے یورپیوں کو، جو ہمیشہ یہ سوچتے تھے کہ وہ امریکہ کے ساتھ میز پر بیٹھ کر عالمی ضیافت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، یہ احساس دلایا کہ ایسا لگتا ہے کہ انہیں امریکہ کی طرف سے میز سے باہر نکالا جا رہا ہے، جبکہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے میں پھنسے ہوئے یوکرین نے پایا کہ وہ انکل سیم کی دعوت کے مینو پر صرف ایک پکوان ہیں۔ وینس کی ظالمانہ تقریر، اور...
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا۔ حادثے میں ایک بچے سمیت 15 مسافر زخمی ہوئے، 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے، مسافروں اور عملے کی مزید معلومات لی جارہی ہیں، جبکہ موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت نکل چکے ہیں۔
نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو F-35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی پیشکش پر بھارتی اپوزیشن نے سخت تنقید کی ہے، جبکہ روس نے بھی Su-57 طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرنز کی تعداد 31 تک گر چکی ہے، جبکہ مطلوبہ تعداد 42 ہے۔ چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے پیش نظر بھارت مزید جنگی طیارے خریدنا چاہتا ہے۔ امریکہ اور روس دونوں نے جدید طیارے دینے کی پیشکش کی ہے۔ بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے امریکی F-35 طیاروں کو "مہنگا اور ناقابلِ اعتماد" قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے ایلون مسک کے F-35 پر...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ دو ٹکے کی سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہونے والے سلوک پر خاموش رہی لیکن ایک غیر اہم کلرک پر قراردادیں یاد آ گئیں؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ایک دن کے لیے جیل نہیں گئے، جو کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور فنڈنگ کا حساب دینے سے انکاری ہیں، جن کی اوقات دو ٹکے کی نہیں ان سے فنڈ نگ کا حساب لینا انتہائی...
لاہور: امریکی الینائے یونیورسٹی کی سائنسداں کیتھرین میچم نے پودے کو شدید گرمی میں بھی زندہ رکھنے اور فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار’’ 30 تا 50فیصد‘‘ بڑھانے والی انقلابی ٹکنالوجی دریافت کر لی۔ تقریباً ہر پودے میں RuBisCO نامی خامرہ (انزائم ) ملتا ہے جودرجہ حرارت بڑھنے پرایک زہریلا مادہ بناتا ہے، اس زہریلے مادے سے پودے کی پیدوار ’’50 فیصد‘‘ تک گھٹ جاتی ہے۔ یہ عمل ’’photorespiration‘‘کہلاتا ہے، کیتھرین نے بیج آلووں( seed potatoes) کے نیوکلس میں بائیوٹکنالوجی کی مدد سے ایک جین داخل کیا۔ پودے نکلے تو جین نے ایسے پروٹینی مادے بنائے جنھوں نے RuBisCO کا بنایا زہریلا مادہ ختم کر دیا۔ آلو کی یہ نئی قسم کاشت کی گئی تو نہ صرف...

ورجینیا ، سندھی ایسوسی ایشن نارتھ امریکا کی جانب سے تقریب میں ایوب پیرزادہ روایتی اجرک کا تحفہ پیش کررہے ہیں
ورجینیا ، سندھی ایسوسی ایشن نارتھ امریکا کی جانب سے تقریب میں ایوب پیرزادہ روایتی اجرک کا تحفہ پیش کررہے ہیں
اسلام آباد:سینیٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور ہو گیا، جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹر دینیش کمار نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے نکتہ اعتراض اٹھایا اور ایوان میں احتجاج کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے یہ بل پہلے ہی منظور ہو چکا ہے اور جو ارکان اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتےوہ لکھ کر دے سکتے ہیں۔ سینیٹر دینیش کمار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے بھی اس بل پر دستخط کیے ہیں لیکن اپوزیشن نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے فلور پر بات کرنے...
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علمائے کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء بورڈ کے پی نے خیبر پختونخوا حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ علماء بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علمائے کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہر شعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق...
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گرینڈ الائنس نہیں بنانے دیا گیا جس کی ذمے دار موجودہ قیادت ہے.موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے. عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا۔فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ،وقاص اکرم اور رؤف حسن کی عمران خان سے ہمدردیاں نہیں ہیں. موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے. عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان اپنا بیانیہ عوام کے سامنے رکھتے ہیں یہی لیٹر میں...
ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس پچھلے چند ماہ میں چوتھی بارآگ لگائی گئی۔پارٹی نے الزام لگایاکہ بارہا کالز کے باوجود اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے کوئی نہیں پہنچتا۔ دوسری جانب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جس جگہ آگ لگی وہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سی ڈی اے کا عملہ آگ بجھا رہاہے۔ وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ریگولیٹر اس سال اپریل اور مئی کے درمیان 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟ ملائیشیا کے ٹیلی کام حکام کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمینن پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پاکستان میں 5جی سروسز کے آغاز میں موجودہ تاخیر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 5 جی کی آمد معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی اور ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھائے گی۔ ملائیشیا کے ٹیلی کام کے نمائندوں جن کے ملک میں پہلے ہی 5 جی سے 5.5 جی میں...
پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں، فواد چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گرینڈ الائنس نہیں بنانے دیا گیا جس کی ذمے دار موجودہ قیادت ہے،موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناں گا۔ فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ،وقاص اکرم اور رف حسن کی عمران خان سے ہمدردیاں نہیں ہیں، موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل...
کراچی: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چئیرمین سیدال خان کی صدارت میں سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر دینیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بل منظور ہوچکا ہے سیاست نہ کریں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ لکھ کر دے دیں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ سیکرٹریٹ کو نام دے دیں۔ دنیش کمار نے کہا کہ مخالفت کرنے والے پی ٹی آئی ارکان نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن نے نکتہ اعتراض پر فلور دینے کا مطالبہ کیا اور...
بانئ پی ٹی آئی—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے وکیل عرفان نیازی کی درخواست منظور کر لی۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے درخواست منظور کی۔ بانی پی ٹی آئی اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے: ترجمان سندھ حکومتترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی تو اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے ہیں۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وکلاء کی ملاقات کے لیے ہدایت جاری کر دی۔بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، عرفان نیازی اور نعیم حیدر پنجوتھہ ملاقات کے لیے اڈیالہ...
اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ نے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ پلانٹ سے پیداوار کا آغاز کردیا۔ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی اینگرو پیرو آکسائیڈ پرائیوٹ نے ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ سے کمرشل پروڈکشن کا آغاز کردیا ہے۔ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسینچ کو خط کے ذریعے پیداوار سے متعلق آگاہ کیا۔ خط کے مطابق ہائیڈروجن پرآکسائیڈ پلانٹ منصوبے کو 11ارب 70کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ ہائیڈدوجن پرآکسائیڈ گیس کا استعمال صنعتوں کےعلاوہ اسپتال، واٹر ٹریٹمنٹ اور ماحولیاتی آلودگی کےخاتمے کے لیے ہوتا ہے۔
ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کا انتشار عمران خان نے پھیلایا جب کہ ملک کو نقصان پہنچانا بھی پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں وہ تمام بلزجوگورنرنےاعتراضات لگاکربھیجےتھے، وہ سب پاس کریں گے۔ کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی گئی ہے، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ انہوں نے کہا کہ سیہون کے روڈ پر روزانہ انسانی جانوں کا...
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے پارٹی رہنما شعیب شاہین پر اڈیالہ جیل کے باہر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’غیر اشتعال انگیز اور ذلت آمیز فعل‘ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے سخت الفاظ پر مشتمل اپنے ایک بیان میں سابق پارٹی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے موجودہ رہنما شعیب شاہین پر حملے کو دلیل اور منطق کے مقابلے پر بنیادی جبلت کو ترجیح دینے سے تعبیر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری کا شعیب شاہین کو تھپڑ، ہاتھا پائی اور گالم گلوچ ’یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب فواد چوہدری نے اسکور طے کرنے کے لیے زبردستی اور دھمکیوں کا سہارا لیا ہو، اسی...
لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ دو ٹکے کی سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہونیوالے سلوک پر خاموش رہی لیکن ایک غیر اہم کلرک پر قراردادیں یاد آ گئیں؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ایک دن کیلئے جیل نہیں گئے، جو کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور فنڈنگ کا حساب دینے سے انکاری ہیں، جن کی اوقات دو ٹکے کی نہیں ان سے فنڈ نگ کا حساب لینا انتہائی اہم ہے۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فواد چودھری کی جانب سے شعیب شاہین کو تھپڑ مارنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے فواد چودھری کے اقدام کو مجرمانہ فعل قراردیا اور فواد چودھری کے رویے مذمتی اعلامیہ جاری کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ فواد چودھری کا شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ حیوانی جبلت کا اظہار ہے، شعیب شاہین پر اٹھایا جانے والا ہاتھ پوری پی ٹی آئی پر طمانچہ ہے۔
کولمبئین پاپ گلوکارہ شکیرا کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ، پیرو میں شیڈول گلوکارہ نے اپنے تمام کنسرٹس بھی منسوخ کردیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کا علاج جاری ہے جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سابقہ ٹوئٹر پر شکیرا نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے تاہم وہ جلد صحتیاب ہو کر مداحوں سے ملیں گی۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں آج...
لاہور،دریائے راوی پانی کی شدید کمی کے باعث گندے نالے کا منظر پیش کررہاہے
سجاول(نمائندہ جسارت) جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ کی جانب سے دریائے سندھ میں6 کینال بنانے کے خلاف سکھر سے 28 جنوری کو نکلنے والا پیدل مارچ گزشتہ روز سجاول پہنچ گیا، پیدل مارچ کی قیادت جئے سندھ آریسر گروپ کے چیئرمین اسلم خیر پوری کر رہے تھے۔ پیدل مارچ 23 فروری کو کراچی پہنچے گا۔ مارچ کا سجاول پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا پیدل مارچ کے شرکا نے دریا سندھ سے مزید 6 کینالز نکالنے کے خلاف خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں نئے کینال بنانے کا مقصد سندھ کی زمینیں بنجر کروانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سندھی لوگوں کی موت اور زندگی کا معاملہ ہے اور ہم کبھی بھی ایسا نہیں ہونے...
حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر دیا جس کی وجہ سے شہری پیٹرول پر ایک روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 کا اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول پر فریٹ چارجز بڑھا کر5 روپے79 پیسے فی لٹر کر دئیے گئے، پیٹرول پر فریٹ چارجز یکم فروری کو 4 روپے37 پیسے مقرر تھے۔ اس کے مطابق پیٹرول پر لیوی کی مد 60 روپے پہلے سے عائد ٹیکس برقرار رکھا گیا، پیٹرول پر او ایم سی مارجن کی مد میں پہلے سے عائد 7 روپے...
جرمنی کے شہر میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں اور سیاست دان بھی اپنے کردار کی حدود میں رہیں، عمران خان کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا اور اب پاکستان کو عمران خان کی ان کی سیاست سے پاک کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جمہوری رویے کی کوئی امید نہیں، انہوں نے ملک کی سیاست اور معیشت کو تباہ کردیا ہے، پاکستان کی سیاست سے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں اور اس مایوسی میں سب سے بڑا کردار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) گزشتہ سال سیاحوں کی ریکارڈ تعداد دیکھنے کے بعد، جاپان اس سال بھی سیاحت کے نئے ریکارڈ بنانے کے لیے تیار ہے۔ سفری صنعت اور قومی حکومت کورونا کے بعد معاشی فوائد سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، لیکن شہریوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے، کیونکہ اہم سیاحتی مقامات پر بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد ان کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈال رہی ہے۔ جاپان میں 2024 کے دوران 36.9 ملین غیر ملکی سیاح آئے، جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 47.1 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ تعداد 2019 کے ریکارڈ 31.9 ملین سیاحوں سے بھی تجاوز کر گئی، جب وبا کے باعث عالمی سیاحت تقریباً رک...
راولپنڈی: راولپنڈی : جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مزید 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہوگئی جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل پہنچے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت میں شرکت کے لیے نامزد ملزمان شیخ رشید، زرتاج گل و دیگر اڈیالہ جیل پہنچے، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، ملزمان کے وکیل فیصل ملک اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، عدالت کی جانب سے طلب کردہ استغاثہ کے چشم دید...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں بانی پی ٹی آئی کا کردار ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا۔ میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جمہوری کردار کی امید نہیں، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلانا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقاصد کے حصول کے لیے سیاسی و معاشی استحکام ودیگر مسائل پر غور کی ضرورت ہے، ہمارا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ تمام ادارے ایک دائرے میں کام کریں، سیاست دان بھی اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر دیا ہے اور مالیاتی تکمیل کی آخری تاریخ 1 جون 2025 مقرر کر دی ہے، جو پہلے طے شدہ اکتوبر کی مدت سے چار ماہ پہلے کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ جس کی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کر رہے ہیں، وسیع تر اقتصادی اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد ریاستی مالی بوجھ کم کرنا اور سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ دی نیوز نے سیکرٹری نجکاری ڈویژن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور تصدیق کے لیے انہیں سوالات بھیجے، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم، نجکاری کمیشن...
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔اطلاق آ ج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ وزات خزانہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کی...
بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جب بھی احتجاج کیا ہم پرامن رہے اور ہماری پارٹی سیاسی اختلافات کو تسلیم کرتی ہے لیکن سیاسی دشمنی پر یقین نہیں رکھتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ان کی جماعت پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا مؤقف پیش کرتی رہی ہے۔ بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جب بھی احتجاج کیا ہم پرامن رہے اور ہماری پارٹی سیاسی اختلافات کو تسلیم کرتی ہے لیکن سیاسی دشمنی پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حکومت نے نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نج کاری کمیشن کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیا ٹاسک مل گیا ہے جس کے تحت نج کاری 4 سے 5 ماہ قبل کی جائے گی، اور نج کاری سے قبل پی آئی اے کی معاشی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکا کے روٹس کھولنے کےلیے سیکوریٹی آڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت میں اضافہ کیا جائے گا، امریکی روٹس کھولنے کے لیے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ رواں سال بھارت کو فوجی سازوسامان کی فروخت میں اضافہ کرتے ہوئے اس کا حجم کئی ارب ڈالر تک پہنچا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح بھارت کو امریکی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے F-35 فراہم کیے جانے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کوئی مخصوص نظام الاوقات نہیں بتایا ہے لیکن غیر ملکی فوجی ساز و سامان کی فروخت بالخصوص مذکورہ جدید لڑاکا طیارے اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے عسکری معاہدوں کو حتمی شکل دینے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے...
اسلام آباد: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک مدد ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2024 کے دوران ٹی ٹی پی نے پاکستان میں 600 سے زائد دہشت گرد حملے کیے۔ افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کو ہر ماہ 43 ہزار ڈالر فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ٹی ٹی پی کی سرگرمیاں اور پاکستان میں حملوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں جیسے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں ٹی ٹی پی...
پشاور: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے پر عائد پابندی کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔ حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل، پی سی ایل اور ای سی ایل سے نکال دیا جائے۔ درخواست گزار کو بیرون ملک سفر کرنے دیا جائے۔
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں شہریار آفریدی کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، شہریار آفریدی اپنے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ، ترنول، مارگلہ، اور آبپارہ میں مختلف مقدمات درج ہیں، عدالت نے تمام مقدمات میں شہریار آفریدی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ تھانہ آبپارہ اور سیکریٹریٹ کے مقدمات کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ تھانہ مارگلہ کے مقدمے کی سماعت 8 اپریل تک اور تھانہ...
انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نےپی ٹی آئی قیادت پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو اشتہاری قرار دے دیا۔ مزید پڑھیں: کارِ سرکار میں مداخلت پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت منظور رہائی کا حکم جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ عامر مغل متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ کیس کی آئندہ سماعت 17 مارچ کو ہوگی۔ ...
اسلام آباد : کنوینر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اڈیالہ سے حکم آیا ہے کہ ایوان میں عوام کی بات نہیں کرنی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہرکیانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نےجھوٹ پرمبنی نیوزکانفرنس کی، پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہمیں ایوان میں بات نہیں کرنے دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کواسمبلی میں بات کرنےکا بھرپورموقع دیا جاتا ہے، یہ ہمیشہ وقفہ سوالات کےدوران ایوان کوڈسٹرب کرتےہیں،اپوزیشن کے ارکان ایجنڈے کے دوران بات کرنے کھڑے ہوجاتے ہیں ، یہ اسمبلی...
آئی ایس پی آر کے مطابق سپیئرز آف وکٹری 2025ء مشق کا مقصد شریک فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کی توثیق کرنا تھا، مشق میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان، قطر کی افواج نے حصہ لیا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ کی فضائی افواج نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا دستہ سپیئرز آف وکٹری 2025ء مشق میں کامیاب شرکت کے بعد سعودی عرب سے واپس پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے دستے میں جے ایف 17 بلاک تھری لیڈ فائٹر ایئر کرافٹ، جنگی پائلٹس، تکنیکی عملہ شامل تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے...
پاکستان ایئر فورس کی سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق میں کامیاب شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا دستہ سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق میں کامیاب شرکت کے بعد سعودی عرب سے واپس پہنچ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے دستے میں جے ایف 17 بلاک تھری لیڈ فائٹر ایئر کرافٹ، جنگی پائلٹس، تکنیکی عملہ شامل تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پی اے ایف فائٹرز نے پاکستان سے سعودی عرب اور پھر واپسی کی نان سٹاپ پرواز کی، نان سٹاپ پرواز کے دوران فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔آئی...
سیئول:جنوبی کوریا کے طبی سائنسدانوں نے کینسر کے علاج میں ایک اہم پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے ایک’سوئچ‘دریافت کیا ہے جو کینسر سے متاثرہ خلیوں کو دوبارہ صحت مند حالت میں واپس لا سکتا ہے۔ یہ جدید ترین اور حیران کن تحقیق کینسر کے علاج کے لیے ایک نئے راستے کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں کینسر زدہ خلیوں کو ختم کرنے کے بجائے انہیں دوبارہ صحت مند بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ جنوبی کوریائی تحقیق کاروں نے اپنی ری سرچ میں مالیکیولر سطح پر خلیوں کو فعال کیا اور کینسر زدہ خلیوں کو صحت مند حالت میں واپس لانے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ طریقہ کار روایتی کینسر کے علاج کے برعکس ہے، جس میں کینسر زدہ خلیوں...
حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی طرح چکن فی کلو...
مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ،ادارہ شماریات کی رپورٹ سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں عشاریہ صفر چار کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پرآگئی، ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ، ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے مہنگے ہوگئے۔ چکن فی کلو 15 روپے، انڈے فی درجن 5 روپے 85 پیسے اورچینی فی کلو 1 روپے 16 پیسے مزید مہنگی ہوئی، مہنگی ہونے والی اشیا میں...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہ رواں پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعامات کی رقوم کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی وارم اپ میچز کے لیے پاکستان اسکواڈز کا اعلان کرکٹ کی عالمی باڈی کے مطابق مجموعی انعامی رقم میں سنہ 2017 کے گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 62 کروڑ روپے سے زیادہ کی انعامی رقم ملے گی جب کہ رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر دیے جائیں...
اسلام آباد: حکومت نے شرحِ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق 13 اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی...
کراچی: پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے کر 22ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں جاری چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سیڈ 5 جاپان کو 1-2 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ پہلے میچ میں انس علی شاہ نے اپنے حریف کو 0-3 سے مات دے کر پاکستان کو 0-1 کی سبقت دلائی، دوسرے میچ میں جاپانی کھلاڑی نے سخی اللہ ترین کو 1-3 سے زیر کرکے مقابلہ 1-1 کر دیا جبکہ تیسرے میچ میں عبداللہ نواز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدمقابل کو محض 30 منٹ...
—فائل فوٹو سینیٹر شبلی فراز نے سیاسی جماعتوں کو جلسے کی اجازت سے متعلق قرار داد سینیٹ میں پیش کر دی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے کہ وہ پرامن جلسے اور ریلیز منعقد کریں۔رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے سلیکٹیو طور پر جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ صوبائی حکومت ملک میں بغیر تفریق کے جلسے کی اجازت دے۔ سینیٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا بل منظور سینیٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا بل منظور کرلیا گیا۔ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے...
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نیا شرما نے پاکستانی اداکاروں کو خوبصورت اور ڈراموں کو بہترین قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہی ہے جس میں نیا شرما کو پاکستانی شوبز اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں کہ پاکستانی اداکار بےحد خوبصورت ہیں مگر افسوس کہ وہ کبھی ان کے ڈرامے نہیں دیکھ سکیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی پاکستانی اداکاروں کا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا کیونکہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ کون سے ٹی وی چینلز انہیں نشر کرتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) نیا شرما نے پاکستانی ڈراموں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 فروری 2025ء) امدادی و ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این او پی ایس) کے سربراہ جورگ موریرا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ غزہ میں 15 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ میں بہت بڑی تباہی ہوئی ہے جہاں لوگوں کی بحالی کے لیے وقت ضائع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں چار کروڑ ٹن ملبے کو صاف کرنے میں کئی سال درکار ہوں گے۔ اگرچہ جنگ بندی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر امداد فراہم کرنے میں مدد ملی ہے لیکن لڑائی میں محض عارضی وقفہ کافی نہیں۔ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی ضرورت ہے اور تمام یرغمالیوں کو...
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں وکلا گروپ اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آگیا۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق وکلا گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شیر افضل، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، جنید اکبر کی شکایات لگائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا گروپ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکلوانے میں کامیاب ہو گیا، وکلا گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو صوابی جلسے پر جنید اکبر کی شکایت لگائی۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان کو بتایا گیا کہ صوابی جلسے میں صرف تین چار ہزار لوگ آئے، علی امین گنڈاپور نے جلسے کے لیے فنڈز نہیں دیے۔صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے کہ علی...
ہانگ کانگ: پاکستان نے مکاؤ کو 0-3 سے شکست دے کر 22ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکوائس چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، یہ پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق چیمپیئن شپ ہانگ کانگ میں جاری ہے اور پاکستان نے پول ڈی میں اپنے تیسرے میچ میں مکاؤ کو باآسانی شکست دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے پول میچ میں چین اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی۔ کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کا مقابلہ سیڈ 5 جاپان سے ہوگا۔ دیگر کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ...
آئی جی پی خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد صوبے میں نیا چیف سیکریٹری بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے کیبنیٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری ندیم اسلم کی جگہ شہاب علی شاہ کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے پولیس سربراہ تبدیل، وفاق کی اپنی مرضی سے نئی تعنیاتی علی امین کے لیے سرپرائز ہے؟ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی 1973 کے سول سرونٹس ایکٹ کے سیکشن 10 کے مطابق کی گئی ہے۔ نئے صوبائی چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں...
پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی ہے، شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں اور انہیں جہاں بلایا گیا پہنچے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون...
سی پی جے کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ میں 2024 کے دوران 85 صحافی اور میڈیا ورکرز مارے گئے کل تعداد میں 70فیصد صحافیو ں کا قتل عام اسرائیل نے کیا ہے۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں قتل کیے جانے والے 124 صحافیوں میں سے 85 کی ہلاکت کا ذمہ دار اسرائیل ہے یہ کسی بھی ملک کی طرف سے ایک سال میں ہونے والی صحافیوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں، سی پی جےنے تین دہائیاں پہلے اس ڈیٹا کو جمع کرنا شروع کیا تھا۔ سی پی جے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق2024 میں صحافیوں کی ہلاکتیں 124 تک پہنچ گئی ہے جو 2007...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی ہے، شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں اور انہیں جہاں بلایا گیا پہنچے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہی قوم کو دوام بخشتی ہے، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے، قبائلی عوام سے جو وعدہ...
کراچی: پاکستان نے مکاؤ کو 0-3 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی کے ساتھ 22ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکوائس چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ موصول اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں جاری چیمپیئن شپ کے پول ڈی میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں مکاؤ کو کسی مزاحمت کے بغیر بآسانی 0-3 سے قابو پا کر ناقابل شکست رہتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی پائی۔ قبل ازیں، پاکستان نے اپنے پہلے پول میچ میں چین اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست سے ہمکنار کیا تھا۔ کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کا سیڈ 5 جاپان سے مقابلہ ہوگا، دیگر کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ کوریا کا سیڈ 9 سنگاپور، سیڈ...
پنجاب اسمبلی کو سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب کرلیا گیا۔ پنجاب اسمبلی اگلے 3 سی پی سیز کے لیے سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن رہے گی۔ جبکہ پاکستان کو سی پی اے ایشیا کا ریجنل سیکرٹریٹ قرار دے دیا گیا۔ قومی اسمبلی پاکستان، سی پی اے ایشیا کے مستقل ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرے گی۔ سری لنکا نے قومی اسمبلی پاکستان کو 2 ملین آئی آر ایس فنڈ کی منتقلی پر اتفاق کر لیا۔ سی پی اے ایشیا کے آئین میں اہم ترمیم، روٹیشن سسٹم کو 3 سال کے بجائے 3 سی پی سی سائیکل میں تبدیل کر دیا گیا۔ صوبائی رکنیت کی روٹیشن کے اصول، پنجاب اسمبلی کی تجویز پر باضابطہ طور...