انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نےپی ٹی آئی قیادت پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو اشتہاری قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: کارِ سرکار میں مداخلت پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی ضمانت منظور رہائی کا حکم

جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ عامر مغل متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ کیس کی آئندہ سماعت 17 مارچ کو ہوگی۔  پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ سنگجانی میں 2022 سے مقدمہ درج ہے۔  

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں13مئی تک توسیع

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس سمیت جلا ئوگھیرا ئوکے چار مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں13مئی تک توسیع کردی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا اور موقف اپنایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے۔عدالت نے استفسار کیا وہ ریکارڈ کب آئے گا ؟۔ جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ریکارڈ جلد آ جائے گا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 13 مئی تک توسیع کردی ۔

متعلقہ مضامین

  • جلاؤ گھیراؤ کا الزام، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • پی اے سی ارکان کا رکن ثنا اللہ مستی خیل کیخلاف کارروائیوں پر شدید احتجاج، اجلاس منعقد کرنے سے انکار
  • 26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • رحیم یار خان: کسانوں کا ڈپٹی کمشنر آفس و پریس کلب پر احتجاج
  • عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ملزمان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر
  • فیصل جاوید کو 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت مل گئی
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں13مئی تک توسیع
  • بیرون ملک جانے سے متعلق عدالتی آرڈر نہ دکھایا تو اسد قیصر کی ضمانت خارج کردوں گا: اے ٹی سی جج
  • کراچی، سرکاری ڈاکٹرز کا عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ
  • عباسی شہید اسپتال کے ہاؤس آفیسرز کا تنخواہوں میں اضافے کیلیے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ