پاکستان ایئر فورس کی سپیئرز آف وکٹری 2025ء مشق میں کامیاب شرکت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق سپیئرز آف وکٹری 2025ء مشق کا مقصد شریک فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کی توثیق کرنا تھا، مشق میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان، قطر کی افواج نے حصہ لیا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ کی فضائی افواج نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا دستہ سپیئرز آف وکٹری 2025ء مشق میں کامیاب شرکت کے بعد سعودی عرب سے واپس پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے دستے میں جے ایف 17 بلاک تھری لیڈ فائٹر ایئر کرافٹ، جنگی پائلٹس، تکنیکی عملہ شامل تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پی اے ایف فائٹرز نے پاکستان سے سعودی عرب اور پھر واپسی کی نان سٹاپ پرواز کی، نان سٹاپ پرواز کے دوران فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد شریک فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کی توثیق کرنا تھا، مشق میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان، قطر کی افواج نے حصہ لیا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ کی فضائی افواج نے بھی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری نے اپنی غیر معمولی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی آپریشنل صلاحیت اور تکنیکی صلاحیت کی وسیع پیمانے پر تعریف کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپیئرز آف وکٹری 2025ء مشق میں پی اے ایف کی کامیاب شرکت پاکستان ایئر فورس کی آپریشنل تربیت کے اعلیٰ معیار کی عکاسی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سپیئرز آف وکٹری 2025ء مشق ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق پاکستان ایئر فورس فضائی افواج افواج نے
پڑھیں:
مسافروں کی سہولت کیلئے نجی ایئر لائن کا بڑا فیصلہ
پاکستان کی معروف نجی ایئرلائن سرین ایئر نے اپنے فلیٹ میں 2 نئے جدید ایئر بس 320 طیارے شامل کر لئے ، یہ دونوں طیارے ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں اور ایئربس 320 کے جدید طیارے مالٹا سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
سرین ایئر کا مجموعی فلیٹ اب 9 طیاروں پر مشتمل ہو گیا ہے جس میں 737-800 اور ایئربس 330 جیسے طیارے شامل ہیں۔
سرین ایئر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان جدید طیاروں کے ذریعے مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت مہیا کی جائے گی، جس سے ان کی سفر کے تجربے کو مزید آرام دہ اور خوشگوار بنایا جائے گا۔ ایئرلائن انتظامیہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے مسافروں کو جدید سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔