لاہور،دریائے راوی پانی کی شدید کمی کے باعث گندے نالے کا منظر پیش کررہاہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر شدید تنقید

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کاکہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونے کی صورت حال ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا واضح ثبوت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں اور کوئی عوامی مفاد کی بات نہیں کر رہیں، رمضان سے قبل حکومتی حکام نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات میں 6 ہزار 106 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومت کا لایا ہوا عذاب ہے۔

حمد علی سیف نے کہا کہ پاکستان پر قرضوں کا حجم 88 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جو ملک کی معیشت کی تباہی کی گواہی دیتا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نمائشی لڑائی کے نتیجے میں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ملک قرض کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کسی کو بھی سندھ دشمن فیصلوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘ کاشف سعید شیخ
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کا اعلیٰ سطحی وفد ملاقات کررہاہے
  • اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے بحرین کی مجلس النواب کے اسپیکر احمد بن سلمان المسالم کی قیادت میں وفد ملاقات کررہاہے
  • 2 بڑے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 15 دن کا رہ گیا
  • جنید اکبر کے دو عہدوں پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات 
  • بدلتے بین الاقوامی منظر نامے اور عالمی و علاقائی تعلقات متوازن رکھنے کیلئے کثیر جہتی ڈپلومیسی ضروری قرار
  • خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر شدید تنقید
  • زلزلے کے شدید جھٹکے
  • حیدرآباد ،دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث شہری تفریح کررہے ہیں
  • کچے میں دریائے سندھ پر تعمیر کیے گئے بچائو بند کا افتتاح