UrduPoint:
2025-02-15@19:14:17 GMT

ایف 35 طیاروں کی امریکی پیشکش ایک تجویز ہے، بھارتی عہدیدار

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

ایف 35 طیاروں کی امریکی پیشکش ایک تجویز ہے، بھارتی عہدیدار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ رواں سال بھارت کو فوجی سازوسامان کی فروخت میں اضافہ کرتے ہوئے اس کا حجم کئی ارب ڈالر تک پہنچا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح بھارت کو امریکی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے F-35 فراہم کیے جانے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔

اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کوئی مخصوص نظام الاوقات نہیں بتایا ہے لیکن غیر ملکی فوجی ساز و سامان کی فروخت بالخصوص مذکورہ جدید لڑاکا طیارے اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے عسکری معاہدوں کو حتمی شکل دینے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک نے ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت بھارت زیادہ امریکی تیل اور گیس درآمد کرے گا تاکہ تجارتی خسارہ کم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

دیگر شعبہ جات میں تعاون کے عزم کے ساتھ ساتھ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن اور نئی دہلی حکومتیں مل کر'ریڈیکل اسلامک دہشت گردی‘ سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر تعاون کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کے ساتھ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور متعدد امور پر بات چیت بھی کی تھی۔ یہ ڈیل کب تک ممکن ہے؟

بھارتی خارجہ سیکرٹری وکرم مسری نے بعدازاں صحافیوں کو بتایا کہ غیر ملکی فوجی خریداری کے لیے بھارتی حکومت کا ایک باقاعدہ ورک فلو ہے، جس کے تحت مینوفیکچررز سے تجاویز طلب کرنا اور ان کا جائزہ لینا بھی شامل ہے۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لڑاکا طیاروں کے بارے میں امریکی صدر کا بیان صرف ایک تجویز ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ''جہاں تک بھارت کے لیے کسی جدید ایوی ایشن پلیٹ فارم کے حصول کا تعلق ہے، میرا نہیں خیال کہ یہ عمل ابھی شروع ہوا ہے۔‘‘

F-35 لڑاکا طیارے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے کہا کہ بھارت کو جیٹ طیارے فراہم کیے جانے کے حوالے سے کوئی بھی بات چیت حکومتی سطح پر ہی ہو گی۔

امریکی محکمہ دفاع ایک اہم فریق

واضح رہے کہ امریکہ کے دیگر ممالک کے ساتھ اس طرح کے بڑے عسکری معاہدوں بالخصوص جیٹ طیاروں کے سودوں میں امریکی محکمہ دفاع ثالث ہوتا ہے، جو متعلقہ حکومتوں کے ساتھ ڈیلز کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

بھارت سن 2008 سے اب تک 20 ارب ڈالر سے زیادہ کے امریکی دفاعی سازوسامان خریدنے پر رضا مند ہو چکا ہے۔

گزشتہ سال بھارت نے امریکہ سے اکتیس ایم کیو۔ نائن بی سی گارڈین اور اسکائی گارڈین ڈرون خریدنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔ اس ڈیل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ چھ سال تک جاری رہا تھا۔

امریکی کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق بھارت اگلی دہائی میں اپنی فوج کو جدید بنانے کے لیے 200 ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کرنے کی تخمینہ لگائے ہوئے ہے۔

جدید طیارے اتحادیوں کے لیے

امریکی کمپنی لاک ہیڈ یہ نئے جدید جنگی طیارے تین مختلف ماڈلز میں بنا رہی ہے، جو امریکی فوج کے علاوہ اتحادی ممالک برطانیہ، آسٹریلیا، اٹلی، ترکی، ناروے، نیدرلینڈز، اسرائیل، جاپان، جنوبی کوریا اور بیلجیم کے لیے ہوں گے۔

روس کئی دہائیوں سے بھارت کو ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا ہے اور اس کے لڑاکا طیارے اب بھی بھارتی فوج کا حصہ ہیں۔ تاہم یوکرین جنگ کی وجہ سے حالیہ برسوں میں ماسکو کی برآمدات میں رکاوٹ آئی ہے، جس کی وجہ سے بھارت اپنی عسکری ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر مغربی ممالک کی طرف دیکھ رہا ہے۔

روس نے بھارتی فضائیہ کے لیے اپنا ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا سیخوئی ایس یو ستاون بھارت میں ہی بنانے کی پیش کش کی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ماسکو حکومت بھارت کے ساتھ کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

روئٹرز، اے ایف پی (ع ب / ش ر)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لڑاکا طیارے امریکی صدر بھارت کو کے ساتھ کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

بھارت کی آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے حکام کے ساتھ بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کے شواہد کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی ان تخریبی سرگرمیوں میں بھارتی آئی ای ڈیز، ہتھیار اور منشیات کی نقل و حمل باغ، بٹل، دیوا اور دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بھارتی آئی ای ڈیز دھماکوں کے نتیجے میں اب تک متعدد معصوم شہری زخمی اور شہید ہو چکے ہیں، ڈبل ایجنٹس کے ذریعے اسلحے کی کھیپ کو بھارتی سرحدی یونٹس کے ساتھ مل کر اسمگل کیا جاتا ہے تاکہ ان کو پاکستانی ہتھیار ثابت کیا جائے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج بعد میں ان ڈبل ایجنٹس کو پاکستانی ظاہر کر کے مالی انعامات کے لیے مار دیتی ہے۔ پاکستان کی جانب سے بدامنی پھیلانے اور بھارتی آئی ای ڈیز کی نقل و حمل پر بھارت سے احتجاج بھی کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے حکام کے ساتھ بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کے شواہد کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ انڈیا گٹھ جوڑ،خارجہ پالیسی پرنظرثانی کی ضرورت
  • ٹرمپ کا بھارت کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کا عندیہ
  • مودی کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امریکا نے ہتھکڑی لگا کر مزید بھارتی ڈی پورٹ کردیے
  • ٹرمپ کا بھارت کو ایف 35 لڑاکا طیارے اور اربوں ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان
  • ٹرمپ مودی ملاقات: تعلقات مضبوط کرنے کا عزم؛ امریکی ٹیرف بھارتی مصنوعات پر بھی لگانے کا اعلان
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان
  • بھارت کی آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • روس کی بھارت کو جدید ترین جنگی طیارے دینے کی پیشکش