Express News:
2025-04-13@16:00:28 GMT

شعبہ زراعت میں انقلاب کی نوید سناتی خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

لاہور:

امریکی الینائے یونیورسٹی کی سائنسداں کیتھرین میچم نے پودے کو شدید گرمی میں بھی زندہ رکھنے اور فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار’’ 30 تا 50فیصد‘‘ بڑھانے والی انقلابی ٹکنالوجی دریافت کر لی۔

تقریباً ہر پودے میں RuBisCO نامی خامرہ (انزائم ) ملتا ہے جودرجہ حرارت بڑھنے پرایک زہریلا مادہ بناتا ہے، اس زہریلے مادے سے پودے کی پیدوار ’’50 فیصد‘‘ تک گھٹ جاتی ہے۔

یہ عمل ’’photorespiration‘‘کہلاتا ہے، کیتھرین نے بیج آلووں( seed potatoes) کے نیوکلس میں بائیوٹکنالوجی کی مدد سے ایک جین داخل کیا۔

پودے نکلے تو جین نے ایسے پروٹینی مادے بنائے جنھوں نے RuBisCO کا بنایا زہریلا مادہ ختم کر دیا۔ آلو کی یہ نئی قسم کاشت کی گئی تو نہ صرف وہ 38 درجے سینٹی گریڈ کی گرمی میں پنپ گئی بلکہ اس نے 30 فیصد زیادہ پیداوار بھی دی، نیز آلو کی غذائیات  (nutrients)میں بھی کمی نہ آئی۔

کیتھرین اب گندم ،چاول، سویابین، چنے ،جو اور سبزیوں و پھلوں کے بیجوں، دانوں، جڑوں میں جین داخل کرنا چاہتی ہے کہ یہ غذائیں نہ صرف کرہ ارض میں بڑھتی گرمی برداشت کریں بلکہ پیداوار میں بھی کئی فیصد اضافہ کر دیں۔

یہ بائیوٹکنالوجی شعبہ زراعت میں انقلاب لا سکتی ہے کہ بڑھتی آبادی کے لیے زیادہ خوراک مہیا کرنے کا گھمبیر مسئلہ حل ہو سکے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکا میں پہلی بار کمرشل ری ایکٹر میں 5 فیصد سے زائد افزودہ جوہری ایندھن تیار

امریکی توانائی کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ پہلی بار، کمرشلی امریکن ری ایکٹر میں 5 فیصد سے زیادہ افزودہ جوہری ایندھن کو تابکاری شعاعوں سے ایکسپوز (irradiated) کیا جائے گا۔

ڈیپارٹمنٹ آف انرجی کے دفتر نے کہا کہ اعلی افزودگی کی سطح ایندھن کو زیادہ دیر تک چلنے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی سطح پر کام کرنے کی اجازت دیتی ہے اور اسطرح ممکنہ طور پر پورے ملک میں جوہری پاور پلانٹس میں اضافی بجلی کی پیداوار کا باعث بنتی ہے۔

دفتر نے مزید کہا کہ کمرشل نیوکلیئر ری ایکٹر عام طور پر ایسے ایندھن پر کام کرتے ہیں جو کہ 3% اور 5% افزودہ یورینیم 235 کے درمیان ہوتا ہے۔ یہ یورینیم ایک کیمیائی تسلسل کے رد عمل کے دوران توانائی پیدا کرنے والا اہم آئسوٹوپ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ زیادہ افزودہ ایندھن جوہری آپریشن کے چکر کو 24 ماہ تک بڑھا سکتا ہے، توانائی کی زیادہ پیداوار کی اجازت دیتا ہے اور ری ایکٹر کی زندگی میں کم خرچ ہوتا ہے۔

دفتر کا نے مزید بتایا کہ زیادہ تر تحقیق جارجیا میں ایک سائٹ پر کی جارہی ہے جس میں نئے ایندھن کو کم از کم اگلے 4 سالوں تک آزمایا جائے گا۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ ویو الرٹ جاری، کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • چین اور اسپین کےدرمیان شعبہ فلم میں وسیع تعاون
  • کراچی، آج گرمی بڑھنے، پارہ 38 پر پہنچنے، شدت 41 درجے کی محسوس ہونے کا امکان
  • محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • اتوار سے لاہور  اور بیشتر پاکستان میں ہیٹ ویووآئےگی
  • پاکستان شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟
  • امریکا میں پہلی بار کمرشل ری ایکٹر میں 5 فیصد سے زائد افزودہ جوہری ایندھن تیار
  • اس سال گرمی کی شدت زیادہ، 3 صوبوں میں پانی کی قلت ہے: سینیٹر شیری رحمٰن
  • پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، ملائیشین ایئر لائن نے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دیدی