پاکستان ایئر فورس کی سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق میں کامیاب شرکت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستان ایئر فورس کی سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق میں کامیاب شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا دستہ سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق میں کامیاب شرکت کے بعد سعودی عرب سے واپس پہنچ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے دستے میں جے ایف 17 بلاک تھری لیڈ فائٹر ایئر کرافٹ، جنگی پائلٹس، تکنیکی عملہ شامل تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پی اے ایف فائٹرز نے پاکستان سے سعودی عرب اور پھر واپسی کی نان سٹاپ پرواز کی، نان سٹاپ پرواز کے دوران فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد شریک فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کی توثیق کرنا تھا، مشق میں سعودی عرب، بحرین، فرانس، یونان، قطر کی افواج نے حصہ لیا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ کی فضائی افواج نے بھی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری نے اپنی غیر معمولی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی آپریشنل صلاحیت اور تکنیکی صلاحیت کی وسیع پیمانے پر تعریف کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق میں پی اے ایف کی کامیاب شرکت پاکستان ایئر فورس کی آپریشنل تربیت کے اعلی معیار کی عکاسی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپیئرز آف وکٹری 2025 مشق میں پاکستان ایئر فورس آئی ایس پی آر کامیاب شرکت کے مطابق
پڑھیں:
کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
کراچی:پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 11 سے 13 اپریل تک کراچی کے ایک نجی پیڈل کورٹ میں منعقد ہوئی۔ تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور پیڈل کھیل کی مقبولیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔
مردوں کے مقابلوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل اللہ والا اور ہشیش کمار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئن شپ جیتی۔ خواتین کے زمرے میں بھی کراچی کی ثنا طابہ اور ناتالیا زمان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مکسڈ ڈبلز کی کیٹیگری میں اسلام آباد کے سامی زیب اور سارہ منصور فاتح قرار پائے۔
اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سینئر نائب صدر جناب مسرر رزاق آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے پیڈل کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں یہ کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
پیڈل کو عام طور پر ٹینس اور اسکواش کا امتزاج سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بیشتر قوانین ٹینس سے مشابہت رکھتے ہیں، تاہم چند اصول اسکواش سے بھی مستعار لیے گئے ہیں جو اس کھیل کو منفرد اور دلچسپ بناتے ہیں۔
نیشنل چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کو پاکستان میں پیڈل کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے اور مستقبل میں مزید ٹورنامنٹس اور تربیتی پروگرامز کی توقع کی جا رہی ہے۔