مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ،ادارہ شماریات کی رپورٹ سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ،ادارہ شماریات کی رپورٹ سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں عشاریہ صفر چار کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پرآگئی، ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ، ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے مہنگے ہوگئے۔
چکن فی کلو 15 روپے، انڈے فی درجن 5 روپے 85 پیسے اورچینی فی کلو 1 روپے 16 پیسے مزید مہنگی ہوئی، مہنگی ہونے والی اشیا میں مٹن، بیف، دودھ، دہی اور دال ماش بھی شامل ہیں۔ ہفتہ وار بنیادوں پرٹماٹر 5 روپے 42 پیسے سستے، پیاز 3 روپے 63 پیسے اورچائے پیکٹ 24 روپے 26 پیسے سستا ہوا، ایل پی جی، آٹا، گڑ، جلانے کی لکڑی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں، بریڈ، سیگریٹ، ماچس، کپڑوں سمیت23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بنیادوں پر کی شرح
پڑھیں:
گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، کمپنیوں نے درخواست جمع کرادی
سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دے دی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 735 روپے 59 پیسے اضافے کی درخواست دی، سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 139 روپے 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ مہنگائی کے مارے عوام کے لئے ایک اور بُری خبر، گیس کی قیمتوں میں 735 روپے 59 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافے کا امکان ہے۔ سوئی ناردرن اور سدرن گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دے دی، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 735 روپے 59 پیسے اضافے کی درخواست دی، سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 139 روپے 68 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی درخواست کی۔ اوگرا گیس کمپنیوں کی درخواست پر عوامی سماعت کرے گی، سوئی ناردرن کی درخواست پر 18 اور 28 اپریل کو لاہور پشاور میں سماعتیں ہوں گی، سوئی سدرن کی درخواست پر 21 اور 23 اپریل کو کراچی اور کوئٹہ میں سماعتیں ہوں گی۔ عوامی سماعتوں کے بعد اوگرا تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوائے گی، منظوری کی صورت میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی سے لاگو ہو گا۔
گیس کمپنیوں نے مالی سال 26-2025ء کی مالی ضروریات کی درخواستیں دائر کر دیں، سوئی ناردرن نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی کی درخواست دائر کی ہے۔ سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت 2485 روپے 72 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست دائر کی، سوئی ناردرن نے 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹ فال وصول کرنے کی درخواست کی۔ سوئی سدرن نے 883 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ روپے کی مالی ضروریات کی درخواست دائر کی، سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت 4137 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔
سوئی سدرن نے 44 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ روپے کے شارٹ فال کی وصولی کی بھی درخواست کی ہے۔