مسلم لیگ نون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا تاہم قومی اسمبلی میں صورتحال اس سے بھی بدتر ہے، قائد حزب اختلاف کو فلور نہیں دیا جاتا جبکہ پنجاب کا ایس ایچ او دیگر صوبوں کے آئی جیز سے بھی طاقتور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ دعویٰ بھی مسترد کر دیا کہ عمران خان جیل سے نکلنے کے لیے منت سماجت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے کسی لیڈر کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ عمران خان کو 3 ماہ میں نااہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ نون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا تاہم قومی اسمبلی میں صورتحال اس سے بھی بدتر ہے، قائد حزب اختلاف کو فلور نہیں دیا جاتا جبکہ پنجاب کا ایس ایچ او دیگر صوبوں کے آئی جیز سے بھی طاقتور ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے بھی

پڑھیں:

بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما واپس چلے گئے

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات کا وقت ختم ہونے پر پی ٹی آئی کے رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
روز نامہ جنگ کے مطابق جنید اکبر، شاندانہ گلزار، عاطف خان، حامد رضا، عامر ڈوگر، علی خان جدون اور ثنا اللہ مستی خیل اڈیالہ جیل پہنچے تھے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر و دیگر بھی ملاقات کیلئے آئے تھے۔
2 گھنٹے کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو نئی ہدایات دے دیں
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین جیل نہ آئیں، سیاسی لوگوں کی ایک ملاقات 26ویں ترمیم سے قبل، دوسری مذاکرات کے دوران کروائی گئی۔
حامد رضا نے کہا کہ آج پی ٹی آئی رہنما ملاقات کےلئے آئے تھے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، اللہ کا نظام انصاف میرٹ کے مطابق فیصلہ کرتا ہے، وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب کو حساب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے گریس کا مظاہرہ کیا اور فیملی سے ظلم معاف کردیا، بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں پر ہونے والا ظلم معاف نہیں کیا، اس کا حساب لیا جائے گا۔

بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ڈرامہ چینلز یوٹیوب سے ماہانہ کتنا کماتے ہیں؟ ہاجرہ یامین کا بڑا دعویٰ
  • ہیوی ٹریفک حادثات:سندھ حکومت کی نااہلی،کرپشن و مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہیں، منعم ظفر خان
  • بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما واپس چلے گئے
  • عمران خان رہائی کیلئے کوئی منت سماجت نہیں کر رہے، صاحبزادہ حامد رضا
  • عمران خان کو نااہلی ختم کرنیکی پیشکش کی جا رہی ہے: حامدرضا کا دعویٰ
  • مہنگائی میں کمی کا دعویٰ
  • حامد رضا نے مریم نواز کا دعویٰ مسترد کردیا
  • کرم :امدادی قافلے پر بھر حملہ ڈرائیورجاں بحق 5زخمی لوت مار 407اہلکار بھرتی کرنیکی منظورری