Jang News:
2025-02-19@04:45:49 GMT

سینیٹ: سیاسی جماعتوں کو جلسے کی اجازت کیلئے قرارداد پیش

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

سینیٹ: سیاسی جماعتوں کو جلسے کی اجازت کیلئے قرارداد پیش

—فائل فوٹو

سینیٹر شبلی فراز نے سیاسی جماعتوں کو جلسے کی اجازت سے متعلق قرار داد سینیٹ میں پیش کر دی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے کہ وہ پرامن جلسے اور ریلیز منعقد کریں۔

رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ کی جانب سے سلیکٹیو طور  پر جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ صوبائی حکومت ملک میں بغیر تفریق کے جلسے کی اجازت دے۔

سینیٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا بل منظور

سینیٹ میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا بل منظور کرلیا گیا۔

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے کہ وہ جلسہ کریں، ہم صوبائی حکومتوں کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد کے الفاظ سیاسی جماعت کی بجائے جنرل ہونے چاہئیں، اس میں تھوڑی نرمی لائی جائے، ہم کہیں کہ صوبائی حکومت کو درخواست کرتے ہیں کہ وہ پُر امن جلسہ اور  ریلیز کی اجازت دے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومتی جماعتوں پر تو پابندی نہیں لیکن پی ٹی آئی پر ہے۔

شیری رحمٰن نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر قرارداد تیار کر لیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سیاسی جماعتوں نے کہا کہ کی اجازت

پڑھیں:

چوہدری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

چوہدری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق میر نصیر خان مینگل کمیٹی کے چئیرمین، غلام مصطفیٰ ملک وائس چیئرمین مقرر کیے گئے، کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن،انتخاب چمکنی،ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں۔

میر نصیر مینگل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان،وفاقی وزیر، سنیٹر اور سفیر رہے، مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ترجمان، دو وفاقی وزارتوں اوورسیز پاکستانیز ومذیبی امور کے فوکل پرسن اور مشیر ہیں۔
ان کے علاوہ طارق حسن پرویز مشرف کے دور میں نائب ناظم کراچی، دو دفعہ وزیراعلی سندھ کے مشیر رہے، انتخاب خان چمکنی ممتاز قانون دان، کے پی کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں، ڈاکٹر رحیم اعوان ممتاز قانون دان لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکرٹری، جسٹس اتھارٹی کے ڈی جی رہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی ملک میں سیاسی اور سماجی حلقوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کام کرے گی، کمیٹی معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی، پولٹیکل کمیٹی ملک میں نیشنل ڈائیلاگ کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط قائم کرے گی۔

کمیٹی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو بھی نیشنل ایشوز پر اکٹھا چلنے پر آمادہ کرے گی ، کمیٹی بلوچستان میں احساس محرومی کے خاتمے کے لیے تجاویز بھی مرتب کرے گی ، پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی ملک میں پبلک سیکٹر کی بہتری کے لئے بھی کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چوہدری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی
  • چودھر ی شجاعت حسین کا سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ
  • جمہوری لبادے میں آمرانہ اقدامات سیاسی جماعتوں کیلئے سوالیہ نشان ہے، پشتونخوا میپ
  •    چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے رابطہ کمیٹی قائم کر دی 
  • ملک میں‌ سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لیے چوہدری شجاعت میدان میں آ گئے
  • چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی بنادی
  • سیاسی جماعتوں میں رابطے،چوہدری شجاعت نے کمیٹی قائم کر دی
  • سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے چودھری شجاعت نے کمیٹی قائم کر دی
  • چوہدری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی 
  • چوہدری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی