پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز بال بال بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔پی آئی اےکی پرواز پی کےٹوزیرو تھری سےپرندہ ٹکرا گیا،کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرادیا گیا،طیارے میں ایک سو پچاس سے زائد مسافر تھے۔پی آئی اے انجینئرنگ کی ٹیم کراچی سے پی کے 304 کے ذریعے لاہورروانہ ہوگئی،انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورو اسکوپک انسپکشن کرے گی،انسپکشن سے طیارے کے انجن کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی آئی
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر آج پھر3پروازیں منسوخ
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر 3پروازیں منسوخ ہوئیں ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں، کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے ۔