2025-04-08@12:40:29 GMT
تلاش کی گنتی: 26221

«موسم کے»:

(نئی خبر)
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز سے قبل بڑا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوران شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ بلکل فری ہوگا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہوگا، قذافی اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف 9 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی، یہ میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا جبکہ اسی میدان پر دوسرا میچ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین 11 اپریل کو کھیلا...
    پوری وادی میں بھارتی فوج اور پولیس کے اہلکار لوگوں کی شناخت کرتے اور گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے سے قبل غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں سڑکوں پر متعدد ناکے قائم کیے گئے ہیں اور چابک تلاشی کی مہم جاری ہے۔ اس سے قبل انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں پولیس، فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سمیت بھارتی فورسز کے اعلیٰ حکام نے...
    سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو اداکاروں کے بارے میں نامناسب بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کے متنازع بیان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے اس لیے براہِ کرم بات کرتے ہوئے بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔ البتہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کی اس بات کی تائید کی دنیا بدل رہی ہے اور اداکاروں کو بھی خود کو اس میں ڈھالنا چاہیے۔ یاد رہے کہ ایک پوڈ کاسٹ میں ڈکی بھائی نے کہا تھا کہ ٹی وی فنکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ہدایت کاروں کے...
     پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان بھی بول پڑے۔پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو ٹھیک ہے، اسد قیصر، شکیل خان سمیت سینئر رہنماؤں کیخلاف باتیں نہیں ہونی چاہئیں، وزیر اعلیٰ علی امین کے پارٹی فنڈز کے دعوے کا علم نہیں، لیڈرشپ نے کہا ہے اندر کے معاملات سامنے نہ لائیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین کے بیانات کی تحقیقات کرائی جائیں، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں لیکن یہ وقت لڑائی کا نہیں، وزیراعلیٰ بیان بازی کے بجائے امن و امان کی بحالی پر توجہ دیں۔پی ٹی آئی عاطف خان نے پارٹی...
    لاہور: مشہور پاپ سنگر اور گیت نگار ماریا انیرا نے شادی کے بندھن میں بندھنے کی خوبصورت خبر مداحوں سے شیئر کر دی۔  گلوکارہ نے سعد بشیر سے سادہ مگر خوبصورت انداز میں نکاح کیا۔ تقریب ایک قدرتی، سرسبز مقام پر منعقد ہوئی، جہاں بہار کی دھیمی دھوپ، پہاڑوں اور جھیل کے دل موہ لینے والے مناظر نے ماحول کو خوابناک بنا دیا۔ ماریا نے پیسٹل پنک رنگ کا روایتی عروسی لباس زیب تن کیا جس پر نفیس چاندی کا کام اور ہلکے زیورات ان کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہے تھے۔ ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر سعد کے کندھے سے لگی مسکرا رہی ہیں جبکہ سعد ان کے ماتھے پر محبت سے بوسہ دے رہے ہیں۔ ماریا کے...
    پی ٹی آئی اختلافات، شہرام ترکئی کے بعد عاطف خان بھی گنڈاپور کے متنازع انٹرویو پر بول پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے ہمارے متعلق کوئی بیان دیا ہے تو اس کی تصدیق ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے سوشل میڈيا انٹرویو پر پارٹی میں ایک بار پھر اختلافات کی لہر نظر آرہی ہے اور شہرام ترکئی کے بعد عاطف خان نے بھی علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں عاطف خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا میرے ساتھ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈپر خاور مانیکاکے فارم ہاؤس میں ہوئی۔ شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا سمیت سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ خواجہ آصف نے عوام کو بجٹ میں مزید خوشخبریوں کی نوید سنادی
     پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت—فائل فوٹو پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرہ عرب میں بحری قزاقی کے خلاف گشت شروع کردیا۔پی این ایس اصلت نے کمبائنڈ ٹاسک فورس سی ٹی ایف151 کی معاونت کے لیے صومالیہ کے مشرقی ساحل سے دور بحیرہ عرب میں انسدادِ قزاقی گشت کا آغاز کیا ہے۔ کمبائن ٹاسک فورس سی ٹی ایف 151 کی قیادت اس وقت پاک بحریہ کر رہی ہے۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کی انڈونیشیا میں مشق میں شرکتپاک بحریہ کے تباہ کن جہاز پی این ایس اصلت نے انڈو نیشیا میں کثیر الا قوامی بحری مشقوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل...
    عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خودمختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی، سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ میں لکھا کہ شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیر قانونی اور امتیازی سلوک ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، فیصلہ کے مطابق کے پی سول سرونٹس رولز کے تحت مرحوم یا طبعی بنیادوں پر ریٹائر سرکاری ملازم کے تمام بچے ملازمت کے اہل ہیں، سیکشن آفیسر کی جانب...
    سپریم کورٹ نے شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیرقانونی اور امتیازی قرار دیتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن آفیسر کی جانب سے ایک وضاحتی خط کے ذریعے رولز کو تبدیل کرنا غیر قانونی ہے، ایسی ایگزیکٹو ہدایات قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتیں، شادی کی بنیاد پر بیٹیوں کو مرحوم ملازم کے کوٹے سے خارج کرنا امتیازی سلوک ہے، ایسا عمل آئین کے آرٹیکل 25، 27 اور 14...
    پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے عمران خان سے متعلق قرآن پر حلف کے ساتھ بیان دے دیا۔ اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے وقت بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کہا کہ آپ کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں، میں نے کہا کہ اب مانسہرہ میں میرے ایک لاکھ ووٹ نہیں، سو ووٹ بھی نہیں، دسمبر 2022 میں بانی نے مجھے کہا آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مجھے آپ پر اعتماد ہے،...
    نئی دہلی: بھارت کی لوک سبھا میں متنازع وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ملک بھر میں زبردست احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے اس بل کو اقلیتوں کے خلاف سازش اور آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ، رانچی، احمد آباد، بہار اور منی پور سمیت متعدد شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ صرف چند گھنٹوں میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ’وقف بل واپس لو‘ کے نعرے لگائے۔ احمد آباد میں پولیس نے احتجاج پر تشدد کیا اور 50 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ کولکتہ، رانچی اور جمئی میں...
    لاہور: پولیس نے ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20 لڑکے لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے موقع سے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔   تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کو گورومانگٹ روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں ڈانس پارٹی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔ پولیس نے ہوٹل سے عینی، رملہ، شہباز، سونم، نیشا سجاد، عمر، اقصیٰ، ندا، اجوا، وقار، زوہیب، علی شاہ سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔   ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف...
    نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا کردار اتنہائی افسوسناک ہے جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمان امت سے مایوس ہو کر اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو  بہت ہی المناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی...
    عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ نے شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا غیر قانونی اور امتیازی قرار دیتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ عدالت عظمیٰ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن آفیسر کی جانب سے ایک وضاحتی خط کے ذریعے رولز کو تبدیل کرنا غیر قانونی ہے، ایسی ایگزیکٹو ہدایات قانون سے...
    مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ملازمین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی مرکزی تقریب میں کچھ ملازمین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ تقریب کے دوران معاملات اُس وقت کشیدہ ہوئے جب مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ مصطفیٰ سلیمان کمپنی کے نئے AI اسسٹنٹ ’Copilot‘ کی اپڈیٹس اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈال رہے تھے۔ اسی دوران مائیکروسافٹ کی ایک خاتون ملازم ابتہال ابوسعید اسٹیج کے قریب پہنچیں اور پُرعزم آواز میں کہا مصطفیٰ تمہیں شرم آنی چاہیے، تم AI کو بہتری کے لیے استعمال کرنے کی بات کرتے ہو، جبکہ مائیکروسافٹ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک کے خلاف ’ہینڈز آف‘ احتجاجی تحریک میں شکاگو، نیویارک، واشنگٹن، انٹلانٹا، ڈینور، ڈیلاس سمیت امریکا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں 1200 مقامات پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین امریکا میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور ٹرمپ حکومت سے عوام دشمن پالیسیاں واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ امریکا کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ صدر ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد یہ اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے...
    کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا بتانا ہے کہ گودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک کی اشیاء اور دیگر سامان موجود ہے۔ رپورٹس کے مطابق آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ Post Views: 1
    محمد عمران: اٹک میں افغان آپریشن،ضلع بھرمیں غیرقانونی افغانی مہاجرین کے خلاف سرچ آپریشن اور پکڑدھکڑجاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرانیل سعید کا کہنا تھا کہ 7سوسے زائد افغان باشندوں کو ضلعی کیمپ منتقل کیاجاچکاہے، 2سوسے زائدافغان کو طور خم بارڈکےذریعے افغانستان منتقل کردیاگیاہے۔ضلع کی تمام چھ تحصیلوں کے اےسی اورانتظامیہ آپریشن میں متحرک ہے، پولیس ،ایف آئی اے، نادرا، ہیلتھ ،ریسکیو اور ٹی ایم ایز سمیت تمام ادارےاپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا کیمپ منتقل ہونے والے مہاجرین کی سکیورٹی اور خوراک سمیت جملہ ضروریات کا خاص خیال رکھا جارہاہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب نے "عالمی یوم ضمیر" پر اپنے پیغام میں کہا کہ محبت، امن اور رواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی یوم ضمیر بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے۔ انسانی فلاح و بہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ انسانیت کی بقاء کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے "عالمی یوم ضمیر" پر...
    رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کو ریپ، بچوں کے جنسی جرائم اور عصمت دری کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کو ان کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر ’’فوری طور پر معطل‘‘ کر دیا ہے۔ ایون اور سمرسیٹ پولیس نے تصدیق کی کہ ساٹھ کی دہائی کے ایک مرد کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ مسٹر نورس، جن کی عمر 65 ہے، 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کے طور پر منتخب ہوئے، کنزرویٹو ایم پی جیکب ریس موگ پر فتح حاصل کی۔ ...
    یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ایک خوشگوار اور پُررونق عید ملن تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر بیلجیئم اور لکسمبرگ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات، طلباء اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔ تقریب میں اتحاد، خوشی اور ثقافتی ہم آہنگی کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کمیونٹی کو دلی عید کی مبارکباد دی اور بیلجیئم و یورپی یونین کے ساتھ عوامی روابط کو مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے...
    امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سینئر اہلکار برائے جنوب اور وسط ایشیائی امور ایریک مئیر وفد کی قیادت کریں گے۔ امریکا کے مختلف اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل وفد 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد کا دورہ کرے گا، پاک امریکا انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوگی۔ Post Views: 1
    انگلینڈ(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کو ریپ، بچوں کے جنسی جرائم اور عصمت دری کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کو ان کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر ’’فوری طور پر معطل‘‘ کر دیا ہے۔ ایون اور سمرسیٹ پولیس نے تصدیق کی کہ ساٹھ کی دہائی کے ایک مرد کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ مسٹر نورس، جن کی عمر 65 ہے، 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کے طور پر منتخب ہوئے، کنزرویٹو ایم پی جیکب ریس موگ پر فتح حاصل کی۔...
    ایلون مسک کی جگہ ٹام ژو ٹیسلا کے سی ای او ہوں گے؟ جاری احتجاج، اسٹاک میں کمی کے درمیان استعفیٰ کے مطالبات بڑھ گئے۔ ٹیسلا سرمایہ کار راس گربر کا کہنا ہے کہ ایلن مسک کو ٹیسلا کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے یا پھر اپنی دیگر ذمہ داریوں کو چھوڑ دینا چاہیے۔ یہ تجویز 2025 کے پہلے تین مہینوں میں ٹیسلا کے حصص میں 36 فیصد کمی کے بعد سامنے آئی، جو کہ 2022 کے بعد سب سے تیز اور تاریخ کی تیسری سب سے بڑی سہ ماہی کمی ہے۔ اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے گربر کاواساکی ویلتھ مینجمنٹ کے سی ای او نے کہا کہ ظاہر ہے کہ مسک حکومت میں...
    امانت گشکوری: سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کا کیس، جسٹس منصور علی شاہ نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ شادی شدہ بیٹیوں کو مرحوم والد کے کوٹے پر ملازمت نہ دینا امتیازی اور غیر قانونی ہے،عورت کی شناخت، قانونی حقوق اور خود مختاری شادی کے بعد ختم نہیں ہوتی،کے پی سول سرونٹس رولز کے تحت مرحوم یا طبعی بنیادوں پر ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے تمام بچے ملازمت کے اہل ہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا سیکشن آفیسر کی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری ملاقات کے حوالے سے بہت ساری متنازع باتیں ہورہی ہیں، آج پوری تفصیلی بات کروں گا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر انہوں نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج پھر عدالت میں پیش ہوا ہوں، جعلی اور جھوٹے کیسز ہیں، عدالتوں کے وقار کو برباد کردیا، جمہوریت آئین قانون باقی نہیں، فیصلہ سازوں کو کہتا ہوں جھوٹے مقدمات تشدد سے پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔ 8 افراد کی 15 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ 5 دن تک مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی انہوں نے کہا کہ...
    پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے مجید بریگیڈ جیسے مسلح گروہوں کو جدید ہتھیاروں کے خفیہ بہاؤ کو روکنے کے لیے مربوط کوششوں پر زور دیا ہے، جو پاکستان کے اندر مہلک حملے کرنے کے لیے افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں استعمال کرتے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق سیرالیون کی جانب سے بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشتگرد مسلح گروہوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ اس طرح کے ہتھیار کالعدم ٹی...
    مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں جمہوریت کی بحالی، عوامی مفادات کی حفاظت اور "طاقتور افراد کے ذریعے پالیسی سازی" کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا سمیت مختلف ممالک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی اتحادی ایلون مسک کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  "Hands Off!" کے عنوان سے ہونے والے اس احتجاج نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی جس میں عوام نے حکومتی اقدامات کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صرف نیویارک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جبکہ واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال پر 20000 سے زائد مظاہرین...
    مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی مرکزی تقریب میں کچھ ملازمین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ملازمین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی مرکزی تقریب میں کچھ ملازمین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ تقریب کے دوران معاملات اُس وقت کشیدہ ہوئے جب مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ مصطفیٰ سلیمان کمپنی کے نئے AI اسسٹنٹ "Copilot" کی اپڈیٹس اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈال رہے تھے۔ اسی دوران مائیکروسافٹ کی ایک خاتون ملازم ابتہال ابوسعید اسٹیج کے قریب پہنچیں اور...
    پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن جو اکتوبر 2024 میں کراچی پہنچی تھیں اور جنہیں فروری 2025 میں ڈیپورٹ کردیا گیا تھا کی نیو یارک کی سڑکوں پر موج مستی کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ کراچی سے دبئی کے راستے امریکا پہنچنے والی امریکی خاتون سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اپنے سفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دبئی میں گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید کرتی ہیں کہ میں دبئی میں پھنس گئی تھی، جس کی وجہ سے امریکا تاخیر سے پہنچی، امریکا واپس آ کر خوش ہوں۔   View this post on Instagram   A post shared by Anokhay (@anokhay.official) مزید پڑھیں: ’ہم لُٹ گئے تیری محبت میں‘، پاکستان آنیوالی امریکی خاتون...
    ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ عرب حکومتوں کی خاموشی اور علاقائی اور عالمی امور کو چلانے والی ریاستیں خاص طور پر امریکہ غزہ میں بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے کی ذمہ دار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ فضائی اور زمینی حملوں میں سینکڑوں بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ عرب حکومتوں کی خاموشی اور علاقائی اور عالمی امور کو چلانے والی ریاستیں خاص طور پر امریکہ غزہ میں بچوں کے خون...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔ موسمیات کے مطابق آئندہ 02 سے 03 روز کے دوران صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔ آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو،شہید بینظیر آباد،مٹھی44،ٹنڈو جام،حیدرآباد،پڈھیدن ،چھور43،سکرنڈ، میر پور خاص ، موہنجو دڑو ، لسبیلہ ، 42، تربت اور نوکنڈی میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    وادی کوئٹہ جہاں اپنی منفرد ثقافت روایات اور تہذیب و تمدن کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک خاص مقام رکھتا ہے وہیں یہاں کے پکوان بھی اس علاقے کی خاصیت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ یہاں تیار کیے جانے والے بسکٹ جنہیں مقامی زبان میں کلچے کہا جاتا ہے شہریوں کی اولین پسند ہیں۔ چائے ہو اور ایسے میں روایتی کلچے نہ ہوں ایسا ممکن نہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کلچے تیار کرنے والے نان بائی نے بتایا کہ کوئٹہ میں انگریز دور سے بھی قبل یہ کلچے بنائے جاتے تھے، جو آج بھی لوگ بڑے ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ کلچے کی یوں تو کئی اقسام ہیں لیکن شہری روغنی کلچہ، کھجور اور ختائی کو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں داخل ہونے والی تمام غیرملکی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا، جبکہ پاکستان پر 29 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے بھارت پر 26 فیصد، بنگلہ دیش پر 37 فیصد، برطانیہ پر 10 فیصد، یورپ پر 20 فیصد، چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، ویت نام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اور بھی ممالک اس فہرست میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں چین کا امریکا کو جواب: تمام امریکی درآمدات پر مزید 34 فیصد ٹیرف عائد کردیا اس نئے ٹیرف کے اعلان کے بعد...
    سرینگر سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا ثھا کہ آج بھارت ظالمانہ اکثریت پسندی کے ایک سیاہ دور میں داخل ہو گیا ہے جہاں اقلیتوں کے حقوق کو سلب کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس مسلمانوں کی بات کرنے کا کوئی اخلاقی یا سیاسی جواز نہیں ہے اور وقف بل کو پاس کر کے آر ایس ایس، بی جے پی حکومت نے اپنے مسلم دشمن اور اقلیت دشمن عزائم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق آغا مہدی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ آج بھارت ظالمانہ اکثریت پسندی کے...
    لاہور‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں، اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئند ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت کے نہروں سے متعلق فیصلے پر بیان بازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 13نئے سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹس کے لئے اگست تک کی ڈیڈ لائن مقررکر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے بھر میں نئے سہولت بازاروں کے قیام سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سہولت بازار کے قیام کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے۔ وزیراعلیٰ نے رحیم یار خان، بہاولنگر، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے لئے اراضی کی نشاندہی...
    اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورتی اجلاس 17 اپریل کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ یہ اجلاس 13 سال بعد ہو رہا ہے، کیونکہ آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ شرکت کریں گی، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو ادارہ جاتی ٹریک پر لانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں مشترکہ وزارتی کمیشن کی بحالی پر بھی بات چیت...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ،سٹاف رپورٹر) سینئرصوبائی وزیر شرجیل انعام نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ، مسلم لیگ (ن) میں کچھ ناسمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے خطاب میں ملک کے موجودہ مسائل پر روشنی ڈالی، سندھ کے سب سے بڑے مسئلے کینالز پر واضح پالیسی بیان دیا۔ بلاول نے واضح الفاظ میں کہا کینالز نا منظور ہیں، کسی بھی صورت میں کینالز کو بننے نہیں دیا جائے گا۔ پانی کے بارے میں ابھی تک پنجاب حکومت واضح نہیں کر سکی کہ پانی کہاں سے آئے گا۔ پیپلز...
    لاڑکانہ(نوائے وقت رپورٹ+بیورو رپورٹ)  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی۔ بلاول بھٹو نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، شہید میرمرتضیٰ بھٹو، شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے فاتحہ پڑھی اور پھول چڑھائے۔ انہوں نے ملک کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، بیگم امیر بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی۔ بلاول بھٹو نے شہدائے جمہوریت کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی کرکٹر خوشدل شاہ پاکستانی ٹیم کے خلاف بدتمیزی کرنے پر افغان تماشائی سے الجھ پڑے۔ ذرائع کے مطابق تماشائی کی جانب سے پشتو میں پاکستان ٹیم کو برا بھلا کہا گیا۔ واقعہ کی انکوائری جاری ہے اور ٹیم منیجر معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ فین کے بارے میں ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ وہ افغان شہری تھا، یہ ایک سنگین نوعیت کا واقعہ ہے۔ معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور معاملے پر خوشدل شاہ کے ساتھ ہیں۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم انتظامیہ نے قومی کرکٹر سے بدتمیزی کی مذمت...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گا۔ احتجاج کیلئے جو حکم ہو گا وہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ بنایا ہے، وزیراعلیٰ کے وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔ دونوں فریقین کو صبر اور تحمل کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل کمیٹی معاملے کو جلد حل کر لے گی ۔ میرے اور وزیراعلیٰ کے درمیان بھی اختلاف تھا، پارٹی میں اختلافات ہوتے...
    اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پی این ایس اصلت نے پاک بحریہ کی زیرِ قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کی معاونت میں صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں کاونٹر پائریسی  پیٹرولنگ انجام دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی قیادت میں CTF-151، خلیج عدن، سوکوٹرا گیپ اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے اطراف قزاقی کے خطرات کے پیش نظر، علاقے میں مؤثر بحری موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان کوششوں کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے تاکہ اہم تجارتی بحری راستوں کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔ پی این ایس اصلت کی اس تعیناتی سے نہ صرف بحری قزاقی اور مسلح...
    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ایسے منصوبے بناتے رہیں گے جن سے عوامی خدمت کا عنصر عیاں ہو۔ میری سیاست شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست ہے۔ بلوچستان میں ہمارے سپاہی شہید ہو رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے سے ہی ملکی و قوم کی ترقی و سلامتی وابستہ ہے۔ شہداء اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈگھیب ضلع اٹک میں ڈائیلاسز سینٹرکا افتتاح کرنے کے بعد عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا جو ذہین، باہمت اور باشعور ہوگا وہی اسمبلی میں جائے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن غیور اور باشعور...
    تونسہ (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری پسماندگی کا غلط استعمال اور غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے۔ تونسہ میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد یہاں میں اجتماع سے مخاطب ہوں، ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ ہماری غربت کو جاگیر دار استعمال کر رہا ہے۔ اس خطے میں وہ آواز موجود ہے جس کو جے یوآئی کی آواز کہا جاتا ہے۔ غلامی سے بغاوت ہماری پہچان ہے، دوسرے ممالک سے آزادی کی بھیک نہیں مانگی جا سکتی۔ سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ہماری پسماندگی کا غلط استعمال ہو رہا ہے، ہماری...
      مشن کا مقصد 6بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا ہے وفد پاکستان میں 30محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھی مذاکرات کرے گا پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کل(پیر)سے شروع ہوں گے ۔ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں 30محکموں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کرے گا علاوہ ازیں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے تخمینہ جات کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لے گا۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 2 ماہ میں پاکستان میں گورننس میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے کے لیے دوسرا وفد پاکستان بھجوایا ہے ، جو گورننس، بدعنوانی کے...
      بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ ابھی تک پنجاب حکومت واضح نہیں کر سکی کہ کینالز میں پانی کہاں سے آئیگا، سینئر وزیر سندھ سینئرصوبائی وزیرشرجیل انعام نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ، مسلم لیگ (ن) میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی گڑھی خدا بخش میں منائی گئی، اس برسی میں پی پی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی خطاب کیا، خطاب میں...
    پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ سے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرلی۔  انہوں نے یہ کارنامہ کیریئر کے 28 ویں ون ڈے میں انجام دیا،نیوزی لینڈ کے اوپنر ول ینگ ان کا 50 واں شکار بنے، نسیم کی اب تک بہترین کارکردگی 33 رنزکے عوض 5 وکٹیں ہیں، ان کی اوسط 24.72 جبکہ اکانومی ریٹ 5.36 رہا۔ نسیم شاہ نے ٹیل اینڈرز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بار 3 میچز میں 68 رنز اسکور کیے۔
    نیتن یاہو نے اس نئے ’’مورَگ کوریڈور‘‘ کا اعلان کیا اور اشارہ دیا کہ یہ جنوبی شہر رفح کو جسے اسرائیل نے خالی کرنے کا حکم دیا ہے، باقی غزہ سے کاٹ دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ فوج نے جنوبی غزہ میں ایک نیا ’’سکیورٹی کوریڈور‘‘ قائم کر لیا ہے، جو رفح شہر کو باقی علاقے سے کاٹ دیتا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے جنوبی غزہ میں ایک نئے قائم کردہ ’’سکیورٹی کوریڈور‘‘ پر تعیناتی کر دی ہے۔ نیتن یاہو نے اس نئے ’’مورَگ کوریڈور‘‘ کا اعلان کیا اور اشارہ دیا کہ یہ جنوبی شہر رفح کو جسے اسرائیل نے خالی کرنے کا حکم دیا ہے،...
    پانی کے تنازع پر ماموں بھانجے میں جھگڑا ہوگیا، جس میں 17  افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سانگھڑ کے منگلی تھانے کی حدود چک 9 میں زرعی پانی کے تنازع پر جھگڑا ہوا، جس میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔ جھگڑا سگے ماموں اور بھانجے میں ہوا جب کہ  زخمیوں میں بروہی برادری کے لوگ شامل ہیں۔ زخمیوں نے پولیس کو بتایا کہ ہم اپنی زرعی زمین پر پانی دے رہے تھے کہ 50 سے زائد افراد نے اچانک حملہ کردیا۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ Tagsپاکستان
     عید آئی اورگزر بھی گئی، عید کی خوشیوں کے لیے امرا و غربا اور متوسط طبقے نے اپنی اپنی بساط کے مطابق عید کے کپڑوں سے لے کرگھر کی سجاوٹ تک بہت سے امور خوشی خوشی انجام دیے اور عید کا چاند دیکھنے کے ساتھ شب بیداری کی۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مارکیٹوں میں خریداروں کا اژدھام نظر آیا لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں وہ گھرانے بھی یاد آئے جن کے پیارے، راج دلارے اس دنیا میں نہیں ہیں، وہ اداس اور غم زدہ دلوں کے ساتھ مسکرانے پر مجبور ہوئے، انھوں نے بھی عید کو خوش آمدید کہا اور اپنے بچوں کی خوشی کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور خریدا، سویاں بھی پکائیں، دوسرے گھروں کی...
    کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی ناقص ہے اور ٹرانسپورٹ کے اس فرسودہ نظام کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کراچی عالم اسلام کا سب سے بڑا شہر ہے یہ شہر آبادی کے اعتبار سے بھی تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن کراچی کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے مشکلات بڑھ رہی ہیں اور غریب آبادی بسوں، منی بسوں میں جانوروں کی طرح چھتوں پر سفرکرنے پر مجبور ہیں۔ یہ المیہ سے کم صورتحال نہیں ہے کہ کراچی شہر کی زیادہ تر آبادی خصوصاً مضافات کے لوگ آمدورفت کے لیے بسوں، منی بسوں، رکشائوں کا انتخاب کرتے ہیں اور...
    کراچی: شیر شاہ شاہین ہوٹل کے قریب عیدالفطر کے پہلے روز سیوریج نالے میں دھماکے سے زخمی ہونے والا نوعمر لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او شیر شاہ نند لعل نے بتایا کہ سیوریج نالے میں گیس بھرنے کے دوران جس وقت دھماکا ہوا تھا 14 سالہ اسد وہاں پر اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ موجود تھا اور اسے کک مارتے ہوئے اسٹارٹ کر رہا تھا، دھماکے سے نوعمر لڑکا اسد جھلس کر زخمی ہوگیا تھا جو ہفتے کی شام زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی ، اسد کی میت...
    سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو اداکاروں کے بارے میں نامناسب بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ڈکی بھائی کے متنازع بیان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے اس لیے براہِ کرم بات کرتے ہوئے بہتر اور قابلِ احترام زبان استعمال کریں۔ البتہ فضیلہ قاضی ڈکی بھائی کی اس بات کی تائید کی دنیا بدل رہی ہے اور اداکاروں کو بھی خود کو اس میں ڈھالنا چاہیے۔ یاد رہے کہ ایک پوڈ کاسٹ میں ڈکی بھائی نے کہا تھا کہ ٹی وی فنکار احساسِ کمتری کا شکار ہیں، یہ ہدایت کاروں کے اشاروں پر کام کرتے ہیں اور ان کا...
    غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں فلسطینی امدادی کارکنوں کو موقع پر ہی مار ڈالنے کے بارے قابض اسرائیلی فوج کے متضاد بیانات اور سفید جھوٹ نے غاصب صیہونی رژیم کے عبری میڈیا کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع شہر رفح میں 15 فلسطینی امدادی کارکنوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنانے اور انہیں اجتماعی قبر میں دفن کر دینے کے قابض و سفاک صیہونی فوج کے اقدام سے متعلق غاصب اسرائیلی فوج کے دھوکے دہی و سفید جھوٹ پر مبنی بیان نے غاصب اسرائیلی رژیم کے عبرانی زبان کے صیہونی میڈیا کو بھی بولنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس حوالے سے عبری زبان کے...
    تونسہ میں جے یو آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران ہماری غربت کا ناجائز فائدہ اٹھار ہے ہیں، دوسرے ممالک سے آزادی کی بھیک مانگی نہیں جاسکتی کیونکہ ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جبر اور ظلم کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، غلامی سے بغاوت ہماری پہچان ہے۔ تونسہ میں جے یو آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران ہماری غربت کا ناجائز فائدہ اٹھار ہے ہیں، دوسرے ممالک سے آزادی کی بھیک مانگی نہیں جاسکتی کیونکہ ہم سب کے مسائل ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں رواں سال کے ابتدائی 3 مہینوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں پولیس، سکیورٹی اہل کار اور شہریوں سمیت 152 افراد شہید جبکہ مجموعی طور پر 302 افراد زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے رواں سال کے تین ماہ کے دوران دہشت گردی میں شہید اور زخمیوں کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں سال صوبے میں سب سے زیادہ 45 عام شہری شہید اور 127 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 ماہ کے دوران 37 پولیس اہل کار شہید اور 46 زخمی ہوئے، اسی طرح ایف سی کے 34 اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بنوں میں سب سے زیادہ 124 اہلکار اور عام عوام شہید...
    احسن آباد کی گتہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے دوران شہید ہونے والے بلال تنولی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔چھٹی کے دن ساتھیوں کی مدد کو پہنچنے والا بلال ریسکیو 1122 سندھ کی تاریخ کا پہلا شہید بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کی قریب احسن آباد میں جمعہ کے روز گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے دوران راڈ لگنے سے شہید ہونے والے 1122 کے اہلکار فائر فائٹر بلال تنولی کی نماز جنازہ قائدآباد منزل پمپ کے قریب وزیرستان روڈ ظفر ٹاؤن کی گلی نمبر8 کی عمر فاروق مسجد میں لانڈھی کے مقام پر ادا کی گئی۔ عصر کی نماز کے بعد ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں سرکاری...
    اس حوالے سے پولیس نے صحافیوں کو مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ کنگ عبداللہ اسپتال کی پولیس چوکی میں جرگہ کے بعد مقتولہ کی نعش مقتولہ کے سسرال کے بجائے ملزمان پارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ کے علاقہ جابہ میں غیرت کے نام پر ایک خاتون اور اسکی سولہ ماہ کی بچی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مانسہرہ لاہور ہوٹل کے پاس مسماة رابعہ نے محمد عمر سے تین/ساڑھے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی، اب ان کی سولہ ماہ کی بیٹی بھی تھی مقتولہ رابعہ کا شوہر عمر سعودی عرب میں مقیم ہے۔ جمعہ کی نماز کے وقت رابعہ کے ورثا نے مبینہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) عید گزرنے کے بعد گوشت کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا، چکن کی قیمت 800 روپے، بڑے گوشت کی قیمت 1200 روپے جبکہ مٹن کی قیمت 2600 روپے تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا۔ رمضان المبارک اور عید گزرنے کے بعد بھی پنجاب میں مرغی مٹن اور بیف کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔ زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 383 روپے فی کلو ہے جبکہ 515 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ مرغی کے گوشت کاسرکاری ریٹ 595 ہے جبکہ 800 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ مٹن...
    کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم ارمغان کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے اور اس کے سہولت کار بھی بے نقاب ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ملزم ارمغان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے اور تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ارمغان کے دو روپوش ذاتی ملازمین رحیم بخش اور عبدالرحیم صرف ملازم ہی نہیں بلکہ ان کے مالیاتی پردہ پوشی کا اہم حصہ تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں افراد ارمغان کے ذاتی ملازم تھے جن کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے، مگر اب وہ ایف آئی اے کو تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے ان دونوں کی تصاویر بھی حاصل کر...
    ذرائع نے بتایا کہ کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی اور عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور رہنماء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بابر سلیم سواتی کے خلاف تحقیقات کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اور  انہوں نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو اپنا جواب جمع کروادیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی اور عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بے گناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کا ٹاسک وزیراعلیٰ...
    میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں، متاثرہ افراد کو 80 گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی...
    عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 3 بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں۔صوابی میں جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک کی جو صورتحال ہے، وہ سب کے سامنے ہے، تین بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں سیاست ناکام رہی، یہ عوام کی نہیں بلکہ اس ملک کی لیڈرشپ کی ناکامی ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقتدار میں موجود لوگوں کی باتیں سن کر ہنسی آتی ہے، سیاسی مفادات کےلیے ہم نے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔اُن کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ...
    ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی۔ ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، ویزہ پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ عمرہ ویزہ ہولڈر 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن فہرست میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ سعودی حکومت نے پاکستان کوباضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کردیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے...
    لاہور: پولیس نے خیابان ظفر کے علاقے میں 13 لڑکے کے ساتھ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ چوکی ہلوکی پولیس نے واقعے کے حوالے سے وصول ہونے والی 15 کال پر فوری کارروائی کی اور اس دوران واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ 13 سالہ بچہ خیابان ظفر میں واقع ہوٹل میں ملزم ابرار کے پاس کوکنگ کا کام سیکھ ریا تھا اور ملزم نے ورغلا کر بچے سے زیادتی کی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتاری کے بعد انہیں جینڈر...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جیب کترا تھا، اب کہتا ہے کہ جب تک میں جیل سے باہر نہیں آ جاتا میری پارٹی میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح ڈیڑھ فیصد پر آ جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟ انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے بھی ملکی ترقی کی تعریف کی جارہی ہے، ہمارے مخالفین نے امریکا کو بیان دینے کا کہا لیکن اُدھر سے بھی کوئی بیان...
    ویب ڈیسک :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر آمد ہوئی۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی، بلاول بھٹو زرداری نے دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔  چیئرمین پیپلز پارٹی نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے۔ 13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار   بلاول بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو اور بیگم امیر بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی، انہوں نے شہدائے جمہوریت کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 
    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔فیملی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈ پر خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی۔شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا، سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
    فوٹو: فائل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم ڈمپر اور ٹینکر کی ٹکر سے  جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق نذر عباس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں 80 گز کا پلاٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نذر عباس کی تینوں بچیوں کی تعلیم کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ نذر عباس کی بچیوں کو ہر ماہ پانچ، پانچ ہزار روپے بھی دیے جائیں گے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اور ڈمپر مافیا مجھ پر تنقید کر رہا ہے، شہر کے ہر مظلوم کا بھائی گورنر ہے، جب یہ تھانے جاکر بتائیں گے کہ گورنر کا بھائی ہوں تو دیکھوں گا...
    گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12اپریل 2025 ءکے روز گورنرہاﺅس آنے کی دعوت دیتا ہوں، متاثرہ افراد کو 80گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی کے علاقہ یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی اور متاثرہ خاندان کو 80گز کا پلاٹ دیا جبکہ مقتولہ کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ ٹریفک گردی میں نذر عباس...
    وزیراعلی کے پی اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے اگئے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔ پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں X, Y,Z کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو ہٹانے میں صداقت نہیں تاہم علی امین گنڈا پور نے رہنماں پر جو الزامات لگائے پارٹی کی...
    فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کریں گے: ممتاز زہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پیرس (آئی پی ایس )فرانس میں پاکستان کی سفیرممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان اور فرانس کے تعلقات اور فرانس میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے متعلق مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ پاکستانی سفیر نے اس موقع پر فرانسیسی معاشرے میں پاکستان کے نقطہ نظر اور ثقافت کو فروغ دینے میں میڈیا کے نمائندوں کے کردار کو سراہا اور تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے میں سفارت خانہ پاکستان...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور  پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان  اختلافات کھل کر سامنے اگئے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔  پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں X, Y,Z کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو ہٹانے میں صداقت نہیں تاہم علی امین گنڈا پور نے رہنماؤں پر جو الزامات لگائے  پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے اُس کا نوٹ لے لیا کیونکہ یہ درست الزامات نہیں ہیں۔  خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر نے کہا کہ پارٹی میں علی امین ہوں یا تیمور...
    چولستان کینالز منصوبے کی صدر سے منظوری ڈاکیومنٹیڈ ہے، ان کے دستخط ہیں: وزیراطلاعات پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے دعوی کیا ہے کہ چولستان کینالز کے منصوبے پر سندھ میں صرف سیاست ہورہی ہے، منصوبے کی صدر سے منظوری ڈاکیومنٹیڈ ہے، اس پر ان کے دستخط ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھاکہ بلاول کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتی، کینال منصوبے کا حل جلسوں یا میڈیا پر بیان بازی سے نہیں نکل سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی لڑائی نہیں لیکن وہ گولا باری کرتے رہتے ہیں۔ عظمی بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ...
      نیویارک: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد امریکی انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار سمیت امریکی وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر بات ہوگی۔ امریکی وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، وفد 8 سے 10 اپریل تک کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ امریکی انتظامیہ سے پاکستان میں امریکی کاروبار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔ اس کے علاوہ وفید سینئر پاکستانی حکام سے بھی ملاقات کرے گا، ملاقات میں اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی۔ Post Views: 2
    جنید اکبر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میرے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے درمیان بھی اختلاف تھا، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں، اس کا پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا، علی امین کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں چل رہی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ عاطف خان بطور پشاور ریجن صدر وزیر اعلیٰ کے ساتھ نہیں چل سکے، عاطف خان میرے ساتھ چل رہے ہیں۔ علی امین کے بیانات پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سخت ردعمل دے دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے سیاسی و کور کمیٹی کا اجلاس...
    اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے جمہوری اور عوامی جدوجہد کرنے والوں کا راستہ نہ روکا جائے بلخصوص ماہ رنگ جو کہ بلوچستان کی بیٹی ہیں انہیں رہا کر کے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب اکبر بگٹی کا پوتا سابق صوبائی وزیر بلوچستان نوابزادہ گہرام بگٹی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے گہرام بگٹی کی جانب سے دی گئی لانگ مارچ کی کال اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنے سیاسی رفیق سے کہا کہ حقوق سے...
    اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے جمہوری اور عوامی جدوجہد کرنے والوں کا راستہ نہ روکا جائے بلخصوص ماہ رنگ جو کہ بلوچستان کی بیٹی ہیں انہیں رہا کر کے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب اکبر بگٹی کا پوتا سابق صوبائی وزیر بلوچستان نوابزادہ گہرام بگٹی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے گہرام بگٹی کی جانب سے دی گئی لانگ مارچ کی کال اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنے سیاسی رفیق سے کہا کہ حقوق سے...
      پشاور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ اختیار ولی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومتیں پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومتیں ثابت ہوئیں، گنڈاپور حکومت نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے، علی امین بتائیں اب اینٹ انہیں ماری جائے یا بانی پی ٹی آئی کو؟۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جنرل باجوہ اور بیک ڈور ساشوں کے ذریعے حکومت میں آئی تھی، بانی پی ٹی آئی آج بھی کسی چور دروازے کی تلاش میں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے منتیں کر رہا ہے۔ اختیارولی نے کہا کہ فوج کرپشن میں لتھڑی تحریک...
      لاہور: پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کا ہاسٹلز میں گرینڈ آپریشن، ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف چھاپے۔ آپریشن کے دوران درجنوں غیرقانونی مقیم افراد سے ہاسٹلز خالی کرالیے گئے،غیرقانونی مقیم افراد کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ آپریشن لڑکوں کے 17، لڑکیوں کے 11 ہاسٹلز پر کیا گیا، پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں طلبا کا داخلہ بند کر دیا گیاہے، جب کہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز 8 اپریل تک سیل کردیے گئے۔ پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق 20 سال کے دوران پہلی مرتبہ ہاسٹلز میں آپریشن کلین اپ کیا گیا، ہاسٹلز کے مختلف کمروں پر طلبا تنظیموں کے کارکنوں کا قبضہ تھا، غیرقانونی قابضین ہاسٹلز کے قانونی الاٹیز اور سٹاف کو ڈراتے دھمکاتے...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، کینالز کے مسئلے اور سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی اور بتایا کہ کل گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے اہم مسائل بالخصوص سندھ کے "برننگ ایشو" کینالز پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ کینالز کسی صورت نہیں بننے دیے جائیں گے اور حکومت...
    ویب ڈیسک : پاکستان کے اکیسویں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی قانون کی حکمرانی پر عمل پیر ا ہونے پر بولچ انعام کے حقدار ٹھہرے۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کو یہ اعزازانکے نصاف ،مدہی آزادی ،عدلتی آ زادیوں میں غیرمعمولی اشتراک کا حقدار ہونے پر دیا گیا۔انہوں نے چیف جسٹس ہائیکورٹ اورچیف جسٹس سپریم کورٹ کے عرصہ کے دوران بہت سے شخصی آزادیوں ،خواتین اور اقلیتوں کے حوالے سے تاریخ ساز اقدام کئے۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کو سابق صدر مشرف کے پی سی او حلف کے دوران زبرستی سپریم کورٹ چھوڑنا پڑی جب انہوں نے حلف سے انکار کیا۔اگلے سال انہیں سپریم کورٹ میں بحال کیا گیا۔اپنے کیریئر کے دوران جسٹس تصدق حسین جیلانی انسانی حقوق ،مذہبی آزادیوں اور...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے عیسیٰ نگری پر حادثے کے بعد مشتعل ہوکر ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ کرنے والی خاتون کو عدالت نے جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی کے علاقے عیسیٰ نگری کٹ پر ٹریلر کی گاڑی کو ٹکر لگنے سے گاڑی سوار خاتون نے اسلحہ نکال کر ہوائی فائرنگ کر دی۔  پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور اور خاتون کو اسلحے سمیت تھانے منتقل کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔  مدعی مقدمہ اے ایس آئی شیر احمد کے مطابق علاقہ گشت پر مامور تھا کہ جمعے کی رات ایک بجے کے قریب عیسیٰ نگری کٹ کے قریب ٹریلر اور گاڑی دونوں تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے...
    جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہم اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے، جے یو آئی واحد قوت نے جو اس آئینی ترمیم کی راہ میں رکاوٹ بنی اور حکومت کو 56 نکات سے 34 نکات پر محدود کیا، اب اگر اس ترمیم کو نقصان پہنچتا ہے تو یکم جنوری 2028 کو سود کے خاتمے کی شق کو بھی نقصان ہوگا۔ تونسہ شریف نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم میں ہماری تجویز تھی کہ ایک آئینی عدالت بنے جو سیاسی مقدمات کے فیصلے کرے، تاہم دیگر اپوزیشن جماعتوں کی تجویز پر ہم نے آئینی بینچ پر اتفاق کرلیا۔ یہ بھی...
    ویب ڈیسک : ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔  خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ  ہے کہ ہم ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے۔ ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی تیزی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ ممکن ہوئی۔کہ بجلی...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ناسا کے مطابق ایک سیارچہ جس کا حجم 10 منزلہ عمارت کے برابر ہے اور جو پہلے زمین سے ٹکرانے کے امکان ظاہر کررہا تھا، اب اس کے زمین کے بجائے چاند سے ٹکرانے کے زیادہ امکانات ہیں۔ ناسا کے ماہرین اور دنیا بھر میں سیاروں سے دنیا کی حفاظت کرنے والی کمیونٹی کے ارکان نے پہلے محسوس کیا تھا کہ سیارچہ وائی آر فور 2024 جس کا سائز 174 سے 220 فٹ کے درمیان ہے، 2032 میں زمین سے ٹکرائے گا۔ لیکن اب سائنسدانوں نے کہا ہے کہ سیارچے کا زمین سے ٹکرانے کا امکان انتہائی کم ہے۔ حال ہی میں ناسا نے اس کے ٹکرانے کے خطرے کو صفر کے قریب کم کر دیا تھا۔ تاہم ناسا...