چولستان کینالز منصوبے کی صدر سے منظوری ڈاکیومنٹیڈ ہے، ان کے دستخط ہیں: وزیراطلاعات پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
چولستان کینالز منصوبے کی صدر سے منظوری ڈاکیومنٹیڈ ہے، ان کے دستخط ہیں: وزیراطلاعات پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے دعوی کیا ہے کہ چولستان کینالز کے منصوبے پر سندھ میں صرف سیاست ہورہی ہے، منصوبے کی صدر سے منظوری ڈاکیومنٹیڈ ہے، اس پر ان کے دستخط ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھاکہ بلاول کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتی، کینال منصوبے کا حل جلسوں یا میڈیا پر بیان بازی سے نہیں نکل سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی لڑائی نہیں لیکن وہ گولا باری کرتے رہتے ہیں۔
عظمی بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ صوبے سے کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں، خیبر پختونخوا والے پنشن فنڈ نہیں چھوڑتے۔ان کا کہنا تھاکہ گنڈا پور نے خود کہا 75 کروڑ روپے پارٹی پر لگا چکے ہیں، گنڈاپور کی اپنی جماعت کہہ رہی ہے وہ کرپٹ ہیں ، چترال میں قومی جنگلات میں 866 کروڑ، پنشن فنڈ میں 36 ارب کی کرپشن سامنے آئی۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ کے پی محکمہ صحت نے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے دستانیخریدے لیکن اسپتالوں میں موجود نہیں۔دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کینالز کی منظوری سے متعلق میٹنگ کے منٹس کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ منٹس میں اپروول کا لفظ کہیں نہیں ہے۔
انہوں نے عظمی بخاری کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کے بیان پر افسوس ہوا، کیا آپ کو آئین پڑھنا آتا ہے؟ آپ کا کوئی وفاق سے مسئلہ ہے تو گھر پر حل کریں ، آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے؟ پیپلز پارٹی کینالز کے مسئلے پر سیاست نہیں کررہی، یہ پنجاب حکومت کا ایجنڈا ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وفاق سے اختلاف ہو۔
ادھر دریائے سندھ سے مجوزہ 6 نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔دریائے سندھ بچا تحریک کے بیداری مارچ کے شرکا نے نوابشاہ کے علاقے سکرنڈ سے حیدرآباد تک ریلی نکالی جبکہ نوشہرو فیروز میں سول سوسائٹی کی جانب سیاحتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مظاہرین کاکہناتھاکہ نئی نہریں بننے سے سرسبز سندھ تباہ ہوجائیگا۔نہری منصوبیکیخلاف میرپورخاص پریس کلب اور دادو میں بھی دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے پراحتجاج اور ریلی نکالی گئی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عظمیٰ بخاری کی پیپلز پارٹی پر تنقید، پانی کے مسئلے پر وضاحت
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کی پرانی روایت ہے لیکن پنجاب میں اس طرح کی سیاست نہیں ہوتی انہوں نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی اندرونی اختلافات کو میڈیا پر لانے کے بجائے آپس میں حل کرے اور غیر ضروری بیانات دینے سے گریز کرے چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ کے رہنما پانی کو اپنا حق سمجھتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے بعض رہنما اسے پنجاب کا پانی قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیپلز پارٹی پہلے آپس میں یہ طے کرلے کہ پانی کس کا ہے کیونکہ اس طرح کے بیانات سے صرف کنفیوژن پیدا ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رہتے ہوئے پنجاب کے خلاف سیاست کرنا کسی بھی طور مناسب نہیں اور ایسی حرکتوں سے عوام میں غلط فہمیاں جنم لے رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کسانوں کے مسائل پر بات کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ کیا واقعی کسان ان کے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں بھی یا نہیں پنجاب ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرتا ہے اور نہ کسی کا حق چھینتا ہے اور نہ ہی کسی کو اپنا حق کھانے دیتا ہے۔ اگر پیپلز پارٹی کسانوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہی ہے تو پہلے اسے حقائق جانچنے چاہئیں کہ کسان واقعی ان کے ساتھ ہیں یا نہیں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے اور قومی یکجہتی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ اگر انہیں پانی کے معاملے پر وضاحت درکار ہے تو وہ وزیراعلیٰ پنجاب پر سوالات اٹھانے کے بجائے صدر پاکستان سے پوچھیں کیونکہ پانی کے معاملات کو سیاسی رنگ دینا کسی بھی جماعت کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ گھر کی لڑائی میڈیا پر نہ لائے اور اپنی جماعت کے اندرونی معاملات کو پہلے خود حل کرے