پشاور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومتیں پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومتیں ثابت ہوئیں، گنڈاپور حکومت نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے، علی امین بتائیں اب اینٹ انہیں ماری جائے یا بانی پی ٹی آئی کو؟۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جنرل باجوہ اور بیک ڈور ساشوں کے ذریعے حکومت میں آئی تھی، بانی پی ٹی آئی آج بھی کسی چور دروازے کی تلاش میں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے منتیں کر رہا ہے۔

اختیارولی نے کہا کہ فوج کرپشن میں لتھڑی تحریک انصاف قیادت کیساتھ بیٹھ کر اپنا دامن داغدار نہیں کرے گی، تحریک انصاف 8 حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی کنٹرول کھو چکے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پورا پاکستان خوش جبکہ پی ٹی آئی والوں کو مرگی کے دورے پڑ رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کی سمت بڑھنا شروع ہو چکا ہے۔

اختیار ولی نے کہا کہ اب وزیراعظم شہباز شریف ہر ماہ قوم کو ایک سے بڑھ کر ایک نئی خوشخبری دیا کرینگے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حماد اظہر نے تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیدیا

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سینیٹر اعظم سواتی نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پوچھنے پر اعظم سواتی نے ان کا نام لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد اظہر نے اعلان کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑ رہے ہیں اور آئندہ بطور کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سینیٹر اعظم سواتی نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پوچھنے پر اعظم سواتی نے ان کا نام لیا۔ حماد اظہر کے مطابق جب انہوں نے عالیہ حمزہ سے استفسار کیا تو انہوں نے کسی بھی رکاوٹ پر حیرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا آسان حل موجود ہے، کیونکہ ان کے اختیارات پہلے ہی چار ریجنل صدور کو جون 2024ء میں منتقل کیے جا چکے تھے۔ یہاں تک کہ ان کے اپنے حلقے کی تنظیم بھی ان کی مشاورت یا مرضی کے بغیر بنائی گئی۔حماد اظہر نے بتایا کہ وہ پہلے بھی دو بار استعفیٰ دے چکے تھے، لیکن اسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ تاہم، اب وہ تیسری اور حتمی بار عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور یہ استعفیٰ ناقابل واپسی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ وہ کسی بھی پارٹی عہدے کے خواہشمند نہیں ہیں لیکن بطور کارکن اپنے قائد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف والوں نے خود ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، خواجہ آصف
  • گنڈاپور حکومت نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے، اختیار ولی
  • پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، شہرام ترکئی کا وزیر اعلی گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ
  • پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
  • پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، شہرام ترکئی کا گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ
  • کسی افغان کو زبردستی نہیں نکالیں گے، این ایف سی اجلاس نہ بلایا تو عوام کو لیکر نکلوں گا: گنڈا پور
  • پی ٹی آئی امریکا میں اختلافات
  • بلوچستان کے مسائل طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل ہوں گے، تحریک انصاف
  • حماد اظہر نے تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیدیا