لاہور (نیوز رپورٹر) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ایسے منصوبے بناتے رہیں گے جن سے عوامی خدمت کا عنصر عیاں ہو۔ میری سیاست شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست ہے۔ بلوچستان میں ہمارے سپاہی شہید ہو رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے سے ہی ملکی و قوم کی ترقی و سلامتی وابستہ ہے۔ شہداء اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈگھیب ضلع اٹک میں ڈائیلاسز سینٹرکا افتتاح کرنے کے بعد عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا جو ذہین، باہمت اور باشعور ہوگا وہی اسمبلی میں جائے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن غیور اور باشعور ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ (ن) لیگ سے اتحاد ملکی مفاد میں کیا ہے۔ غیر ذمہ دارانہ سیاست کے قائل نہیں ہیں۔ موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کے بغیرایک دن نہیں چل سکتی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت کونے سے لگایا گیا۔ فتح جنگ، جنڈ اور حسن ابدال میں بھی ڈائلیسز سینٹر قائم کیے جائیں گے۔  فتح جنگ اور جنڈمیں یونیورسٹی کیمپسز جلد کام شروع کر دیں گے۔ پنڈگھیب میں خواتین کے لیے یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک شیر خان سدریال کی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حسن ابدال اٹک اور حضرو کی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے سردار اشعر حیات پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب نے کہا پیپلز پارٹی کے نے کہا کہ

پڑھیں:

عظمیٰ بخاری کو پی پی سے مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کریں، غلط بیانات نہ دیں، شرجیل میمن

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ نون لیگ میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں، پروپیگنڈا وہ لوگ کر رہے ہیں جو کل کالا باغ ڈیم کی حمایت میں ریلیاں نکال رہے تھے، حکومت چھوڑنا بڑی بات نہیں، حالات اور وقت کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کوئی عقلمند انسان عظمیٰ بخاری جیسا بیان نہیں دے سکتا، اگر عظمیٰ بخاری کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کریں نہ کہ غلط بیانات دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نون لیگ میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں، پروپیگنڈا وہ لوگ کر رہے ہیں جو کل کالا باغ ڈیم کی حمایت میں ریلیاں نکال رہے تھے، حکومت چھوڑنا بڑی بات نہیں، حالات اور وقت کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں، کالاباغ ڈیم کو صدرزرداری نے دفن کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ، پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی نے منع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ تمام صوبے مل کر چلیں اور کام ہو، مشکل حالات میں پیپلز پارٹی نے ملک کو مضبوط کیا، شہید بھٹو، شہید بی بی، صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ پاکستان کو مضبوط کیا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ سی سی آئی کے ذریعے وزیر اعلیٰ کئی بار وفاقی حکومت کو خط لکھ چکے ہیں، ہم متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پارٹی نے کینالز کی کھل کر مخالفت کی ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، ہم کینالز نہیں دینے دیں گے، برے حالات میں پیپلز پارٹی نے ملک کو مضبوط کیا، آصف علی زرداری کی صحت بہتر ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کبھی نہیں گھبرائی، سندھ کے حقوق کے لیے جو صدر مملکت نے کیا وہ کسی نے نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کے ناسمجھ لوگ آئین پڑھے بغیر بیان دے دیتے ہیں: شرجیل میمن
  • پیپلز پارٹی کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، شرجیل میمن
  • عظمیٰ بخاری کو پی پی سے مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کریں، غلط بیانات نہ دیں، شرجیل میمن
  • شرجیل انعام میمن کا پیپلز پارٹی کے موقف کی وضاحت اور کینالز پر استقامت کا عزم
  • مسلم لیگ (ن) کے نہ سمجھ لوگ آئین نہیں پڑھتے اور بیان دے دیتے ہیں، شرجیل میمن
  • مسلم لیگ (ن) کے نہ سمجھ لوگ آئین نہیں ہڑھتے اور بیان دے دیتے ہیں، شرجیل میمن
  • نہری پانی کا مسئلہ، کیا پاکستان پیپلز پارٹی حکومتی حمایت سے دستبردار ہوسکتی ہے؟
  • کرپشن، قبضے، سسٹم والی پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس جماعت ہے، حافظ نعیم
  • کینال بن رہی نہ بننے دیں گے ‘ پیپلز پارٹی ہر چیز کی قربانی دینے کو تیار ہے : وزیراعلیٰ سندھ