وزیراعلی کے پی اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے اگئے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔ پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں X, Y,Z کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو ہٹانے میں صداقت نہیں تاہم علی امین گنڈا پور نے رہنماں پر جو الزامات لگائے پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے اس کا نوٹ لے لیا کیونکہ یہ درست الزامات نہیں ہیں۔ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر نے کہا کہ پارٹی میں علی امین ہوں یا تیمور جھگڑا سب بانی کے کارکن ہیں ، پارٹی کی سنئیر قیادت نے وزیر اعلی کے بیانات کا بھی نوٹس لے لیا ہے فریقین کو حالیہ صورتحال میں صبر و تحمل سے کام لینا چایے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو وزیراعلی کے منصب کیلیے بانی چیئرمین نے منتخب کیا، اس وقت ہم عمران خان کو جیل سے نکالنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین ہوگئے، اسد قیصر اور وزیراعلی گنڈاپور آمنے سامنے

پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین ہوگئے، اسد قیصر اور وزیراعلی گنڈاپور آمنے سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ اسد قیصر نے مرکزی قیادت سے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے بیان کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چیئرمین عمران خان کا مقف قوم کے سامنے لایا جائے، ہم وزیرِ اعلی کے بیان کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں تاہم موجودہ حالات میں ایسی باتوں سے گریز کرنا، ملک اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ہماری ساری توجہ عمران خان اور دیگر بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر مرکوز ہونی چاہیے، غیر ضروری بیانات کے ذریعے پارٹی کے اندرونی معاملات کو ہوا دے کر عمران خان کی رہائی کی جدوجہد کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں صوبے میں بہتر گورننس، امن و امان کی بحالی اور عمران خان اور دیگر بے گناہ اسیران کی رہائی کی جدوجہد پر مرکوز رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات سامنے آگئے، عاطف خان بھی بول پڑے
  • پی ٹی آئی اختلافات، شہرام ترکئی کے بعد عاطف خان بھی گنڈاپور کے متنازع انٹرویو پر بول پڑے
  • علی امین گنڈاپور اور عاطف خان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • وزیراعلیٰ کے پی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی خبریں، جنید اکبر کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
  • پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں شدت، علی امین گنڈاپور اور اسد قیصر آمنے سامنے
  • پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین ہوگئے، اسد قیصر اور وزیراعلیٰ گنڈاپور آمنے سامنے
  • پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین ہوگئے، اسد قیصر اور وزیراعلی گنڈاپور آمنے سامنے
  • علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا کو سازشی قرار دے دیا