ٹرمپ انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان ، امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار سمیت وفد اگلے ہفتے آئیگا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
نیویارک: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد امریکی انتظامیہ کا پہلا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار سمیت امریکی وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر بات ہوگی۔
امریکی وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کرے گا، وفد 8 سے 10 اپریل تک کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
امریکی انتظامیہ سے پاکستان میں امریکی کاروبار کے مواقع بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔
اس کے علاوہ وفید سینئر پاکستانی حکام سے بھی ملاقات کرے گا، ملاقات میں اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی؛ اگلے 3 روز کے دوران پارہ 39 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی
کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز گرم وخشک موسم کے دوران پارہ 39ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورت حال کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہرمیں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب حدت برقرار ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ تین روزکے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں پہلے پہرکے دوران منقطع رہ سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں بلوچستان کی شمال مشرقی گرم وخشک ہوائیں چلنے کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ پارہ 39ڈگری کو چھوسکتا ہے۔
ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق گرم موسم کے دوران ہوا میں نمی کاتناسب 25 تا 35فیصد کے درمیان رہنے کے سبب غیرمعمولی گرمی کا کوئی امکان نہیں ہے بلکہ گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت جتنی محسوس ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ شام کے وقت سمندری ہوائیں فعال ہوجائیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35.8 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد رہا، نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب دوپہرکے وقت حدت محسوس کی گئی،
دیہی سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 44.5 ڈگری جبکہ شہید بے نظیرآباد میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔