اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پی این ایس اصلت نے پاک بحریہ کی زیرِ قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کی معاونت میں صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں کاونٹر پائریسی  پیٹرولنگ انجام دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی قیادت میں CTF-151، خلیج عدن، سوکوٹرا گیپ اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے اطراف قزاقی کے خطرات کے پیش نظر، علاقے میں مؤثر بحری موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان کوششوں کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہے تاکہ اہم تجارتی بحری راستوں کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔ پی این ایس اصلت کی اس تعیناتی سے نہ صرف بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی کے خلاف پاک بحریہ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے بلکہ یہ عالمی مشترکہ مفادات کے تحفظ اور خطے میں بحری تجارت کے آزادانہ تسلسل کو یقینی بنانے کی پاکستان نیوی کی کاوشوں کا بھی عملی مظہر ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک بحریہ

پڑھیں:

امریکا کسی کو بیدخل کرنا چاہتا ہے تو وہ ملک شہری کی واپسی یقینی بنائے، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کسی غیرملکی شہری کو بیدخل کرنا چاہتی ہو تو متعلقہ ملک اپنے اُن شہریوں کی بروقت وطن واپسی ممکن بنائے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت اس اصول کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہے اس لیے محکمہ خارجہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزا منسوخ کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی سوڈان کے باشندوں کی امریکی آمد روکنے کے لیے اب نئے ویزا بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔

مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امیگریشن قوانین کا نفاذ یقینی بنانا امریکا کی قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلیے انہتائی اہم ہے، یہ وقت ہے کہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت امریکا سے مفاد بٹورنا بند کرے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ اقدامات کا جائزہ اسی وقت لیا جائے گا جب جنوبی سوڈان کی حکومت امریکا سے مکمل تعاون کرے گی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پی این ایس اصلت کا صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحری قزاقوں کیخلاف گشت
  • امریکا کسی کو بیدخل کرنا چاہتا ہے تو وہ ملک شہری کی واپسی یقینی بنائے، مارکو روبیو
  • ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشتگرد افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں استعمال کرتے ہیں، پاکستان
  • افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ دہشتگردوں کے زیرقبضہ ،ہتھیار پاکستانی شہریوں اور مسلح افواج کیخلاف استعمال ہورہے ہیں، پاکستان
  • پی این ایس اصلت کی صومالیہ میں قزاقوں کیخلاف کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ
  • صومالیہ کے مشرقی ساحل پر پی این ایس اصلت کا کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت میں کاؤنٹر پائریسی پیٹرولنگ پیٹرول کا انعقاد
  • پی این ایس اصلت کی پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت سے کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ
  • درآمدی محصولات کی سیاست سے عالمی تجارت میں بے یقینی کا خطرہ، انکٹاڈ
  • رمضان میں 30 لاکھ مستحق خاندانوں کو ریلیف پیکیج دیا گیا: احسن اقبال