مسلم لیگ (ن) کے نا سمجھ لوگ آئین نہیں پڑھتے ،شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ
ابھی تک پنجاب حکومت واضح نہیں کر سکی کہ کینالز میں پانی کہاں سے آئیگا، سینئر وزیر سندھ
سینئرصوبائی وزیرشرجیل انعام نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے واضح الفاظ میں کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ، مسلم لیگ (ن) میں کچھ نا سمجھ لوگ ہیں جو آئین پڑھتے نہیں اور بیان دے دیتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی گڑھی خدا بخش میں منائی گئی، اس برسی میں پی پی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی خطاب کیا، خطاب میں ملک کے موجودہ مسائل پر روشنی ڈالی، سندھ کے سب سے بڑے مسئلے کینالز پر واضح پالیسی بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں کہا کینالز نا منظور ہیں، بلاول بھٹو نے کہا ہم شہباز کے ساتھ نہیں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی بھی صورت میں کینالز کو بننے نہیں دیا جائیگا، پانی کے بارے میں ابھی تک پنجاب حکومت واضح نہیں کر سکی کہ پانی کہاں سے آئیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی صورت کینالز نہیں بننے دے گی ، بیرونی ہاتھ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کسی صورت ملک کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے ، چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے جو لوگ افراتفری چاہتے ہیں انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹونے کالا باغ ڈیم والے مسئلے پر دھرنا دیا تھا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ محترم آصف علی زرداری نے دیا، آصف علی زرداری نے ملک کے ہر کونے کی آواز کو سنا تھا اور کالا باغ ڈیم کے مسئلے پر فیصلہ دیا تھا، این ایف سی ایوارڈ کے بعد صوبائی خود مختاری پر بھی آصف علی زرداری کے دور میں کام ہوا تھا، خیبر پختونخوا کا نام بھی آصف علی زرداری نے ہی رکھا تھا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، شرجیل میمن
پیپلز پارٹی کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، کینالز کے مسئلے اور سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی اور بتایا کہ کل گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے اہم مسائل بالخصوص سندھ کے “برننگ ایشو” کینالز پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ کینالز کسی صورت نہیں بننے دیے جائیں گے اور حکومت پنجاب کے منصوبوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے حکومت پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ واضح نہیں کر سکی کہ کینالز کے لیے پانی کہاں سے لایا جائے گا، مزید کہا کہ 18 اپریل کو حیدرآباد میں کینالز اور دہشت گردی کے خلاف ایک تاریخی جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں عوامی حمایت کو اکٹھا کیا جائے گا۔
شرجیل انعام میمن نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں آئین پڑھنا چاہیے، حکومت پنجاب کا ایجنڈا پیپلز پارٹی اور وفاق کے درمیان تصادم پیدا کرنا ہے لیکن پیپلز پارٹی میچور سیاست کر رہی ہے اور عوامی مفادات کی حفاظت کرے گی۔
خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا فوکس امن عامہ پر ہونا چاہیے، انہوں نے ماضی میں طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی وکالت کی تھی، جس سے بدامنی پھیلتی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور پیپلز پارٹی سندھ کے حقوق کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی، کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور عوامی جدوجہد جاری رہے گی۔