جنید اکبر : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میرے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے درمیان بھی اختلاف تھا، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں، اس کا پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا، علی امین کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں چل رہی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ عاطف خان بطور پشاور ریجن صدر وزیر اعلیٰ کے ساتھ نہیں چل سکے، عاطف خان میرے ساتھ چل رہے ہیں۔

علی امین کے بیانات پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سخت ردعمل دے دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے سیاسی و کور کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا، سیاسی و کور کمیٹی اجلاس میں علی امین کے بیانات پر ارکان مشاورت کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیر اعلیٰ کے بیان کے معاملے کا نوٹس لیا ہے، دونوں فریقین کو صبر اور تحمل کا مشورہ دیا گیا ہے، پولیٹکل کمیٹی معاملے کو جلد حل کرلے گی۔

جنید اکبر نے کہا کہ اگلے ہفتے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا، احتجاج کے لیے جو حکم ہوگا وہ کریں گے، اس وقت ایسی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جنید اکبر وزیر اعلی علی امین

پڑھیں:

کارکن تیاری پکڑ لیں، اس دفعہ گولیاں کھانے نکلیں گے

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2025ء) جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ کارکن تیاری پکڑ لیں، اس دفعہ گولیاں کھانے نکلیں گے، عدالتوں سے امید نہیں، ہمیں انصاف نہیں دے سکتیں، جیسے ہی عمران خان حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہم ریاستی جبر اور دہشت گردی کا شکار ہیں، پیر سے خیبر پختونخواہ کے کارکن بازوں پر کالی پٹیاں باندھیں۔

انہوں نے کہا کہ عید گزر گئی، کارکن تیاری پکڑ لیں، جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کے صدر نے مزید کہا کہ اس دفعہ گولیاں کھانے نکلیں گے، عدالتوں سے امید نہیں، ہمیں انصاف نہیں دے سکتیں، عدالتی حکم کے باجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایک پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ امریکہ سے کچھ لوگ آ رہے ہیں اور حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔

یہ ہمیں سرخ بتی کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔ اپنا فوکس صرف عمران خان کی رہائی پر رکھیں۔ تمام ارکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر کو ہدایت دے جاتی ہے کہ اتوار تک اپنے کارکنان کے مشورے سے اپنے ریجن کے صدور سے اگلے ہفتے کے کسی بھی دن کا پہلے سے بتائے جس دن اس نے اپنے حلقہ میں قائد عمران خان صاحب ، بشرئ بی بی پارٹی قائدین اور کارکنان کے رہائی کیلئے احتجاج کرینگے۔ ریجن صدور تمام ریلیوں/احتجاج کی خود نگرانی کریں۔ قیادت خود اپنی شرکت یقینی بنائے.                                      

متعلقہ مضامین

  • کیا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹایا جا رہا ہے ؟ جنید اکبر کا مؤقف بھی آ گیا
  • وزیراعلیٰ کے پی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی خبریں، جنید اکبر کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
  • علی امین گنڈا پور کے بیانات سے عمران خان کی تحریک کو نقصان پہنچے گا: شہرام خان ترکئی
  • کارکن تیاری پکڑ لیں، اس دفعہ گولیاں کھانے نکلیں گے
  • عید گزر گئی کارکن تیاری پکڑلیں، جنید اکبر
  • جیسے ہی بانی پی ٹی آئی حکم دیں گے ہم سڑکوں پر ہوں گے، جنید اکبر
  • پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ ایک بار پھر ریاست کی پالیسیوں کے خلاف کھڑا ہو گیا
  • تیمور جھگڑا کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں: ترجمان وزیرِ اعلیٰ کے پی