2025-04-21@11:29:21 GMT
تلاش کی گنتی: 3578

«روانہ کیا»:

(نئی خبر)
    عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں بطور مستقل مندوب چارج سنبھال لیا۔ رپورٹ کے مطابق منیر اکرم نے 30 مارچ کو مدت مکمل ہونے پر چارج چھوڑ دیا تھا۔ عاصم افتخار گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بطور قائم مقام مندوب اپنی ذمے داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کے سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب، منیر اکرم کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا بھی پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ بھی...
    بھارت اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے مداحوں نے محض ایک غلط فہمی کی بنیاد پر سرکٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کو نشانے پر رکھ لیا۔ گزشتہ روز چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ رائل چیلنجرز کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا منہ دیکھنا پڑا، یہ آر سی بی کی ایونٹ میں پہلی ہار تھی۔ پہلے کھیلتے ہوئے رائل جیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، اس میچ میں ویرات کوہلی محض 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہیں نوجوان بالر ارشد خان نے آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 17.5 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان...
    سندھ ہائیکورٹ نے معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست ریگولر بینچ کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم ساحر حسن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ ریگولر کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، لہٰذا درخواست کو ریگولر بینچ کے روبرو پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ بینچ کو 14 روز میں مسئلہ حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور اس پر منشیات برآمدگی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔...
    یورپی کمیشن کی سربراہ نے واضح کیا کہ اس صورتحال میں یورپ متحد ہے۔ اس میں سارا یورپ اکھٹا ہے۔ اگر آپ ہم میں سے کسی ایک کے ساتھ ایسا کریں گے تو اس کا مطلب ہو گا آپ نے سب کے ساتھ ایسا کیا ہے، ہمارا تحاد ہی ہماری طاقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کی جانب سے بھاری ٹیرف کے نفاذ کے اعلان پر یورپی یونین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وین ڈرلین نے کہا ہے کہ نئے امریکی ٹریف کے اطلاق کے بعد یہ پہلے دن سے ہی ہر کسی کو متاثر کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کے ٹیرف کے اثرات فوری طو پر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان  آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت دی ہے کہ بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بڑے بھائی کا کردار ادا کرے اور ہر ممکن مدد فراہم کرے۔انہوں نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور بلوچستان کے حالات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ہونے والی تفصیلی گفتگو پر بھی بریفنگ دی اور اہم امور پر مشاورت کی۔ جنگل میں آگ لگانے، درختوں...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوران وائرل ویڈیوز میں پُراسرا خاتون کیساتھ شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون لب کشائی کردی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے دوران وائرل ہوئی ویڈیوز و تصاویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام سوفی شائن ہے، جنکا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔ گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں اینکر نے پوچھا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے اور انکا نام کیا ہے؟ جس پر شیکھر دھون نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے لیکن نام لینے سے انکار کردیا۔ انکا کا کہنا تھا کہ کیمرے میں سب سے خوبصورت لڑکی میری گرل فرینڈ ہے، بعدازاں کیمرہ ایک ایسی خاتون پر فوکس کرتا...
    تقریب میں شرکت پر نئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا بھی پرتپاک استقبال کیا گیا، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ منیر اکرم کی بطور سفیر خدمات کو ہمیشہ سراہتے رہیں گے اور ان کے کام سے حاصل کردہ تجربات کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب منیر اکرم کے اعزاز میں پروقار الوداعی استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔ استقبالیہ میں مستقل مندوب منیر اکرم کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا...
    حریت لیڈر کا کہنا ہے کہ اس وقت کروڑوں بھارتی مسلمان اپنے حقوق کی کھلم کھلا پامالی دیکھ رہے ہیں اور وہ خود کو انتہائی بے بس محسوس کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وقف ترمیمی بل کے حوالے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مسلمانوں کے تحفظات کو دور کرنے میں کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے” ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ حکمران جماعت بی جے پی جس طرح پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کا دفاع کر رہی ہے وہ انتہائی افسوسناک اور...
    ٹرمپ نے غریب ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے اور خطاب میں کہا کہ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کیلئے اچھا ہوگا، آج کا دن امریکی تاریخ کے اہم دنوں میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آج ہماری اقتصادی آزادی کا دن ہے، ٹیرف سے حاصل رقم اپنے قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کریں گے، برسوں امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا، دوسری قومیں طاقتوربن گئیں، اب امریکا...
    یاسر نواز اور ندا یاسر کا شمار پاکستان کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ اس جوڑی کے 3 بچے ہیں اور یہ بیک وقت اپنے کیریئر کے ساتھ انصاف کرنے اور شادی نبھانے میں کامیاب ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ندا یاسر کا مارننگ شو کرنا پسند نہیں تھا‘، یاسر نواز یہ جوڑا  اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی بہت کھلا ہے اور زیادہ ڈپلومیٹک ہوئے بغیر جو دل کی بات ہوتی ہے وہ کہہ دیتا ہے۔ یاسر نواز عید کے لیے سماء ٹی وی کے مہمان تھے اور انہوں نے اسٹار اہلیہ ندا سے اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ ندا کی کوئی بات نہیں مانتے تو بہت...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ...
    اسلام آباد  (خبرنگار خصوصی)  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ چیہکان کا دورہ کیا اور مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید الفطر منائی۔ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی غیر متزلزل لگن اور قوم کی مثالی خدمت کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا عزم اور جذبہ نہ صرف ہمارے وطن کو محفوظ بناتا ہے بلکہ پاکستان سے آپ...
    اسلام آباد +سیالکوٹ(خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک فتنہ جسے محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اپنے آبائی حلقے سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی  مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے واگزار کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر چاہتا ہوں کہ سیاسی گفتگو نہ کروں ، جب سیاسی گفتگو ہو تو اس میں پھر تلخیاں آتی ہیں، عید کا تہوار محبت کا پیغام دیتا ہے، مسلم امہ اس روز بھائی چارے...
    پشاور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلی خیبر  پی کے علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے صوبے کے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 161(2) میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے، جبکہ اس کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔  مشترکہ مفادات کونسل نے 1991 میں قاضی کمیٹی میتھاڈالوجی (کے سی ایم) کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 1992 میں اس وقت کے شمال مغربی سرحدی صوبے (خیبر پختونخوا) کو چھ...
    نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب، منیر اکرم کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا بھی پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں کی سرپرستی کر رہا ہے، منیر اکرم سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ منیر اکرم کی بطور سفیر خدمات کو ہمیشہ سراہتے رہیں گے اور...
    جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے چہکان کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر...
    صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کو نہیں دیئے جا رہے، خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگر دہشت گردی کے مسئلے پر سنجیدہ ہے تو خیبرپختونخوا کو معاشی طور پر مضبوط کرے، پن بجلی سمیت دہشت گردی کی مد میں صوبے کے بقایاجات جلد ادا کریں، بار بار یاد دہانی کے باوجود خیبرپختونخوا کو اس کا حق...
    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی کی سابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے باہمی ملاقات کے دوران پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ امن و امان کی بہتری کے لیے جامع کاوشیں کی جائیں گی اور دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں اور مشترکہ کوششوں...
    کولاج فوٹو: فائل وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں امن وامان کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں خارجی دہشت گردوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
    لاہور: مسلم لیگ ( ن ) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی  ۔ لاہور کے میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تینوں رہنماؤں نے خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے مربوط کاوشوں پر بھی اتفاق کیا گیا Post Views: 1
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان شہریوں کے انخلا کے عمل سے آگاہ کیا  ملاقات کے دوران پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیے: محسن نقوی منظر نامے سے غائب کیوں، اصل سبب کیا ہے؟ اس موقعے پر رہنماؤں نے مل کر خارجی دہشتگردوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے مربوط...
    سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ یہ آئین کے آرٹیکل 26 کی براہ راست خلاف ورزی ہے، جو مذہبی اقلیتوں کو اپنے مذہبی اداروں کو سنبھالنے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے وقف ترمیمی بل پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی قابل مذمت اقدام قرار دیا ہے جو مسلمانوں کے خلاف قانونی اعتبار سے امتیازی سلوک کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بل میں وقف ایکٹ 1995 کی اہم دفعات کو منسوخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جو پہلے مسلمانوں کو دوسرے مذہبی برادریوں کی طرح کے حقوق دیتے تھے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہندوستان...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اطلاعاتی مشیر محفوظ عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے ایک لاکھ سے زائد ارکان بھارت فرار ہو چکے ہیں۔ بنگلہ دیشی نیوز پورٹل کے مطابق، محفوظ عالم نے یہ بات ڈھاکہ میں عید کے ایک اجتماع کے دوران کہی، جس میں ان افراد کے اہل خانہ شریک تھے جنہیں مبینہ طور پر حسینہ واجد کے دورِ حکومت میں جبری گمشدگی یا قتل کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ اجتماع انسانی حقوق کی تنظیم ”مایر ڈاک“ کے زیرِ اہتمام شہر کے تیج گاؤں علاقے میں منعقد ہوا۔ محفوظ عالم نے حسینہ واجد پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنے والدین کے...
    کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے بلوچ یک جہتی کونسل (بی وائی سی) پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے حوالے سے کہا ہے کہ جب ان کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی، املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور بینک لوٹنے کی کوشش کی گئی تو کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد کے ساتھ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں ہلاک ہوئے افراد کی لاشیں وصول کرنے کا پہلا حق ورثا کا ہے، بی ایل اے دہشت گردوں کو ہیرو بنانے میں مصروف ہے جبکہ بلوچ...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سوارا بھاسکر نے شوہر فہد احمد اور بیٹی رابعہ کے ساتھ عید کی خوشگوار تصاویر شیئر کیں جس سے ہندو انتہاپسند جل بھن کر رہ گئے۔ سوارا بھاسکر نے مسلم سیاست دان کے بیٹے فہد احمد نے 16 فروری 2023 کو شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اداکارہ نے ایک خوبصورت کیپشن کے ساتھ عید کے موقع پر اپنی فیملی کے ساتھ کچھ دلکش تصاویر شیئر کیں۔ جسے جہاں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں انتہاپسندوں نے روایتی نفرت آمیز کمنٹس کیے۔ ہندو انتہاپسندوں جن میں زیادہ تر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکز شامل تھے۔ سوارا بھاسکر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ہندوتوا کے جنونیوں نے سوارا بھاسکر...
    اویس کیانی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات  ہوئی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا ،باہمی ملاقات میں پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو  ہوئی ،کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا ،خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ  کیا ، امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے مربوط کاوشوں پر اتفاق کیا گیا   اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
    ٹیلی گراف کے بقول ایک اعلی سطحی ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر حملے کی صورت میں چاگوس جزیرہ نما میں ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی امور کے ماہر علی رضا تقوی نیا نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا: مجلے ٹیلی گراف کا دعویٰ ہے کہ ایک ایرانی فوجی عہدیدار نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر کسی قسم کی فوجی جارحیت کی صورت میں چاگوس جزیرہ نما میں ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ برطانوی حکومت کے ترجمان نے بھی اس بیان کی شدید مذمت کی۔ اگر اس ایرانی اہلکار کا بیان درست...
    بیجنگ :یکم اپریل سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے بری، بحری اور فضائی افواج ، راکٹ فورس اور دیگر افواج کو منظم کرکے، تائیوان جزیرے کے ارد گرد جنگی جہازوں اور طیاروں کو متعدد سمتوں سے تائیوان جزیرے تک پہنچنے کی مشق کی، جس میں بحری اور فضائی جنگی تیاریوں کے گشت ، جامع کنٹرول ، سمندری اور زمینی حملہ، اور کلیدی علاقوں اور راستوں کو سیل اور کنٹرول کرنے جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ، تاکہ تھیٹر کے فوجیوں کی مشترکہ کارروائیوں اور حقیقی لڑائی کرنے کی صلاحیت کو جانچا جاسکے۔ یہ “تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوتوں کے لئے ایک سنجیدہ انتباہ اور مؤثر روک تھام کا اقدام ہے، اور قومی خودمختاری کے...
    بیجنگ :چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے دورہ روس کے دوران ” رشیا ٹوڈے “بین الاقوامی میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا۔بد ھ کے روزانٹرویو کے دوران یوکرین بحران کو حل کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ نئی تجویز اور روس -امریکہ رہنماوں کی ٹیلی فونک بات چیت کے حوالےسے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ یوکرین بحران چار سال سے جاری ہے، جسے سرد جنگ کے بعد سب سے بڑا جغرفیائی تنازعہ قرار دیا گیا ہے۔ تنازعہ کے پہلے دن سے ہی چین نے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کی وکالت کی ہے اور امن کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے۔ یہ موقف بین الاقوامی برادری...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹزم کے شکار بچوں کو عیدالفطر کی خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ اسپیشل ایجوکیشن اور اسپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طور پر 12 آٹزم یونٹ قائم کئے گئے ہیں.صوبہ بھر کے 27 ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سینٹر قائم کئے...
    پشاور: کے پی میں دو روز کے دوران آئے سیاحوں کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی، سب سے زیادہ وادی ناران میں 28 ہزار سیاحوں نے رخ کیا۔ ترجمان محکمہ سیاحت کے مطابق عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر بڑی تعداد میں سیاح اُمڈ آئے، پہلے روز 10 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد ریکارڈ ہوئی، سب سے زیادہ وادی ناران میں دس ہزار 995، گلیات میں آٹھ ہزار سیاح آئے، وادی کمراٹ میں 1100 سیاحوں نے رخ کیا۔ اسی طرح جائزہ لیں تو دو روز کے دوران خیبر پختون خوا میں آئے سیاحوں کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی، سب سے زیادہ وادی ناران میں 28 ہزار 112، گلیات میں 17ہزار سیاح آئے، وادی کمراٹ میں 31سو...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ ایک نوجوان نے ایک ہی وقت اور ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی رچا لی۔ سوریا دیو نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرتا تھا، اور اسی لیے اس نے ایک ہی تقریب میں دونوں سے شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا دیو نے اپنی شادی کے دعوت نامے پر دونوں دلہنوں کے نام چھپوائے اور ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق سوریا دیو جب لال دیوی اور جھلکاری دیوی دونوں سے محبت کرنے لگا تو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ دو اپریل کو نئے محصولات کا اعلان کریں گے، انہوں نے آج کے دن کو ''لبریشن ڈے‘‘ کا نام دیا ہے۔ جو امریکی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور ان ممالک کو سزا دینے کی کوشش ہو گی، جو ان کے بقول سالوں سے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں میں ملوث ہیں۔ متعدد ایشیائی ممالک ٹرمپ کی بھاری محصولات پالیسی کی زد میں لیکن بیشتر ماہرین اقتصادیات کے مطابق اس خطرناک تجارتی اقدام سے معیشت کے بدحال ہو جانے اور کئی دہائیوں پرانے اتحادوں کو بھاری نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ ٹرمپ کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر ہر طرف سے جوابی کارروائی کا خدشہ بھی...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی رضامندی مانگی لیکن عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی حامی نہیں بھری البتہ بشریٰ بی بی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر راضی ہیں۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اعظم سواتی خاص پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے، اعظم خان سواتی کی ملاقات علی امین گنڈا پور نے مینیج کی تھی، اعظم سواتی گزشتہ چند دن سے ملاقات کی کوشش کررہے تھے۔ کوئٹہ میں موبائل...
    لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آج کل جاتی امرا میں پارٹی رہنماؤں سمیت دیگر لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ،کچھ روز قبل سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطااللہ لانگو نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے، ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق بلوچستان بار کے صدر میر عطا اللہ لانگو نے حالیہ صورتحال کے پیش نظر نواز شریف کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ دورہ بلوچستان ذرائع کے مطابق نواز شریف عید کے...
    فوجداری قانون یا قانونِ جنگ؟ سب سے پہلے تو اس سوال پر یکسوئی ضروری ہے کہ ’دہشتگردی‘ جرم ہے یا جنگ کی ایک قسم؟ پہلی صورت میں اس پر جرم و سزا کے قانون کا، جبکہ دوسری صورت میں اس پر قانونِ جنگ کا اطلاق ہوگا۔ جب امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے ’دہشتگردی کے خلاف جنگ‘ کا اعلان کیا، تو اس نے جرم و سزا کے قانون اور قانونِ جنگ کے درمیان حد بندی ختم کردی، اور یہیں سے نہایت سنجیدہ مسائل پیدا ہوئے۔’فتنۃ الخوارج‘ کے خلاف ’فوجی آپریشن‘اور’فساد برپا کرنے والوں‘ کے خلاف ’فوجی عدالتوں میں مقدمات‘ سے بھی اسی مخمصے کا اظہار ہوتا ہے۔ جب ’سول اتھارٹی کی مدد‘ کے لیے فوج طلب کی جاتی ہے،...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان  نے کہا ہے کہ اگر پارٹی رہنماؤں پر کرپشن کے الزمات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے تو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے عہدے سے مستفی ہوجانا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی  کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی  نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے دیگر دو لوگوں کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے، بانی کو بتایا سلمان اکرم راجہ آپ کا سودا نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بانی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات پر بتایا، میں نے بانی کو بتایا کمیٹی کے معاملات سامنے لائے...
    سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی بھی مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے واگزار کروایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک فتنہ جسے محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اپنے آبائی حلقے سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی بھی مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے...
    اربوں روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد صوبے کے اربوں روپے ادا کرنے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کاٹلنگ واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے گی، علی امین گنڈاپور میڈیا رپورٹ کے مطابق مطالبہ کیا ہے کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبے کے بقایاجات ادا کرے۔ خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیں لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی 75 ارب روپے کے واجبات جمع ہوگئے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کو درپیش مالی بحران کے...
    پاکستان نے زلزلے سے متاثر ہونے والے ملک میانمار کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی پاکستانی وزرات خارجہ کے مطابق بحران کے وقت بین الاقوامی تعاون کے اپنے عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان نے حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کے لیے میانمار کو 70 ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے۔ وزیر پارلیمانی امور طارق فضل نے 35 ٹن وزنی پہلی پرواز کو روانہ کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سے بات کرتے ہوئے میانمار کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں تباہی کے پیش نظر ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ واضح...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے بھی رابطہ کرلیا۔شہبازشریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ پن بجلی کا منافع ادا کرو، علی امین نے شہباز شریف کو مراسلہ لکھ دیاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہبازشریف کو مراسلہ لکھ دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا کرے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو بتایا کہ صوبے کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی اور...
    کراچی :صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زراری کی طبیعت گزشتہ رات خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔ صدر آصف زرداری گزشتہ روز انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے۔ صدر آصف زرداری کو گزشتہ رات کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہسپتال کے...
    بھارت کی ایک ہائی کورٹ نے بیوی کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دینے کی شوہر کی استدعا مسترد کردی جب کہ خاتون نے اس شخص کو ’کمزور‘ قرار دے کر اس کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنے اور اس کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی ہائی کورٹ نے ایک شخص کی طرف سے دائر درخواست کو مسترد کیا جس میں عدالت سے اپنی بیوی کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ خواتین کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا اور یہ مطالبہ خواتین کو دیے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔...
    وفد نے کرم پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے چھ ماہ سے جاری محاصرے میں دہشتگردی کے واقعات میں اور ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے میں کرم پولیس کا کیا کردار رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار ضلع کرم کے ایک نمائندہ وفد نے قائمقام ڈی پی او کرم ایس پی مظہر جہان سے ڈی پی او آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی نمائندگی ضلعی نائب صدر سید سرفراز علی شاہ، تحصیل صدر پیر سید مسرت کاظمی اور سیکرٹری سیاسیات ساجد کاظمی کر رہے تھے۔ ملاقات میں ضلع کرم کی مجموعی امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحصیل چئیرمین مولانا مزمل حسین فصیح کی جعلی مقدمات میں...
    روس نے 2003ء میں طالبان کو ممنوعہ دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا، اب بتدریج افغانستان پر حکمرانی کرنے والی اس اسلامی تحریک کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے پراسیکیوٹر جنرل نے سپریم کورٹ میں طالبان پر پابندی ختم کرنے کی درخواست دے دی۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل پراسیکیوٹر آفس نے ملک کی سپریم کورٹ سے طالبان پر عائد پابندی کو معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔ روس کی سپریم کورٹ 17 اپریل کو طالبان پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ روس نے 2003ء میں طالبان کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا، اب بتدریج افغانستان پر حکمرانی کرنے والی اس اسلامی تحریک کے ساتھ...
    اپنے ایک جاری بیان میں صیہونی وزارت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ نتین یاہو رواں ہفتے بدھ کے روز اپنے سرکاری دورے پر پولینڈ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا کہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر نہتے شہریوں پر حملہ کیا۔ وہ انسانی جرائم کے مرتکب ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ نتین یاہو کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک کا ان کی گرفتاری کے بغیر کوئی بھی سفر، اسرائیل کو جرائم کرنے کی ترغیب دے گا۔ ایمنسٹی انٹڑنیشنل نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم کو پولینڈ کے دورے کی دعوت دینا بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے۔ پولینڈ کو چاہئے کہ وہ...
    وزیراعظم کا میانمار کے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو مین کہنا تھا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تقریباً 70 ٹن امدادی سامان میانمار کے لئے روانہ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سے رابطہ کیا اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر جنرل من آنگ ہلینگ، چیئرمین سٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل و وزیراعظم میانمار سے ٹیلیفونک گفتگو کی، تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس...
    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور  سرحد پر تعینات افسروں اور  جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کے لیے مثالی خدمت کی تعریف کی اور مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے...
    فوٹو: آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کیلئے مثالی خدمت کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق  جنرل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور  سرحد پر تعینات افسروں اور  جوانوں کے ساتھ عید منائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن  اور  قوم کے لیے مثالی خدمت کی تعریف کی اور مسلح افواج، قانون نافذکرنے والے اداروں اور خیبرپختونخوا کے عوام کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کی وابستگی اور قربانیاں ہمارے وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، یہ قربانیاں...
      راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے عید الفطر کے موقع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے چکّن کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، آرمی چیف نے عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ارمی چیف نے جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی بے لوث خدمات اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ “آپ کی...
    تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکی کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ر کیا تھا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس پر بمباری کی جائے گی اور سخت معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اس دھمکی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے، اور اگر امریکا نے ایسا کوئی اقدام کیا تو اسے سخت جوابی دھچکا پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں بغاوت کی کوشش کی گئی تو ایرانی عوام خود اس کا جواب دے گی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے ایران کو جوہری...
    جنوبی کوریا کے وزیر صنعت آہان ڈک گن نے کہا کہ اب ضروری ہو گیا ہے کہ علاقائی تعاون کو بڑھانے کے فریم ورک پر کام کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کی جانب سے ایشین آٹو انڈسٹری پر سخت محصولات کے معاملے پر چین، جنوبی کوریا اور جاپان نے باہمی آزادانہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایشین آٹو انڈسٹری جیسے گاڑیوں، ٹرک اور آٹو پارٹس پر سخت محصولات عائد کیے جانے کے معاملے پر چین، جنوبی کوریا اور جاپان نے علاقائی تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تینوں ممالک کے وزرائے تجارت نے ایک جامع سہ فریقی تجارتی معاہدے کے...
    ریاض احمدچودھری کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آوازوں کو دبانے کے لیے بھارت کی جانب سے فوجی اور فرقہ وارانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔حریت ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے کالے قوانین کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں،بلاجوازگرفتاریوں اور املاک کی ضبطی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت نے کشمیریوں کے خلاف بھرپور جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ ان جابرانہ اقدامات سے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے روکا نہیں جاسکتا۔ بھارتی اقدامات فلسطین میں اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کی طرح ہیں۔ بی جے پی کی زیر قیادت حکومت نے مقبوضہ علاقے میں اپنے نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے...
    کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے اپنے عید پیغامات میں شدید مشکلات کے باوجود آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام اور حریت قیادت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام کے صبر و استقامت اور عزم و ہمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کے لیے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر حریت رہنما شبیر احمد...
    اسلام آباد +لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف سے مسلم لیگ خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی، سیاسی، معاشی صورتحال پر تبادلہ حیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی پوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ فتنہ خوارج کا خاتمہ کریں گے۔ خواجہ احمد حسان نے کہاکہ حکومت کی پالیسیوں سے ملکی معیشت میں استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کے موثر اقدامات سے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے آئے دنوں بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کے صدر طیب اردگان سے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوام سے مسلسل رابطے کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عوام کے براہ راست سوالوں کے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ سماجی ویب سائٹس پر "سپیکر اور عوام" پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے سوال آپ نے کرنا ہے، جواب میں نے دینا ہے۔ پروگرام میں عوام سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپنے سوال کر سکیں گے۔ اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی نے پرومو جاری کر دیا۔
    کسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی دوبارہ کرنے پر 2,500 روپے کا اضافی جرمانہ عائد کیا جائے گا، جو کہ موجودہ خلاف ورزی کے جرمانے کے ساتھ وصول کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور ان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر شہر قائد میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ کر دیا گیا، جن پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹفصیلات کے مطابق ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت آئی جی سندھ پولیس نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، تمام...
    وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک بات چیت کی ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے صدر اردوان اور ترکیے کے عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔اس سال فروری میں صدر اردوان کے پاکستان کے تاریخی دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں ترکیہ-پاکستان اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے دوران دونوں فریقین کی طرف سے کیے گئے اہم فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ...
    رواں ہفتے میں دو درجن کے لگ بھگ جواسیس کو غزہ کی عدالتوں میں جرم ثابت ہونے کے بعد کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔ ان جواسیس کو کھلے عام عوام کے درمیان قتل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباریوں میں سیاسی قیادت کے متعدد ارکان کی شھادت کے بعد القسام بریگیڈ کی داخلی انٹیلیجنس مسلسل تحقیقات میں مصروف ہے۔ ان سرگرمیوں کے دوران اسرائیل اور اسرائیل کے اتحادی خلیجی ممالک کی حمایت یافتہ "فتح اتھارٹی اور محمود عباس" کے گینگز نے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر مشکوک اور شرپسند مظاہروں کا انعقاد کیا اور بعض مقامات پر عام مظاہروں میں شرپسندی کی کوشش بھی کی ہے۔   ان مظاہروں کے دوران...
    میرواعظ کشمیر نے امید ظاہر کی تھی کہ حکام کسی قسم کی مداخلت یا رکاوٹیں پیدا نہیں کرینگے اور لوگوں کے مذہبی جذبات و حقوق کا احترام کرتے ہوئے عیدگاہ میں نماز عید کے انعقاد کو آسان بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے تعمیراتی کام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر کے مرکزی علاقے میں واقع عیدگاہ میں عیدالفطر کی باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اعلان کیا کہ عیدگاہ میں جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے وہاں عید کی نماز نہیں ہوگی۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کی جانب سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مارچ 2025ء) شمالی یورپی ملک ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اسپیکٹرم (Spectrum) نامی یہ راکٹ خلائی سفر کے شعبے کی ایک جرمن اسٹارٹ اپ کمپنی ایزار ایروسپیس (Isar Aerospace) نے تیار کیا تھا۔ اس خلائی راکٹ کو ٹیک آف کیے ہوئے ابھی چند سیکنڈ ہی ہوئے تھے کہ اس کے اطراف سے دھواں نکلنا شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ راکٹ واپس زمین پر گرتے ہوئے ایک زور دار دھماکے کے ساتھ کریش کر گیا۔ سنیتا ولیمز کی خلاء سے محفوظ واپسی پر بھارت میں جشن کا ماحول یہ راکٹ، جس کا سفر جرمنی اور ناروے کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ تھا، آرکٹک کے علاقے...
    وزیراعظم نے آج ازبکستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں ازبک صدر اور ازبکستان کے عوام کو عید کی مبارکباد دی، دونوں ممالک کے عوام کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ ازبک صدر نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ازبک صدر اور ازبکستان کے عوام کو عید کی مبارکباد دی، دونوں ممالک کے عوام کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ ازبک صدر شوکت مرزیوف نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اردن کی ہاشمی سلطنت کے فرمانروا، عزت مآب شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے  گفتگو کی اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے شاہ عبداللہ اور اردن کے برادر عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ عبداللہ نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت اور انسانی امداد بھجوانے کے اقدام کو سراہا۔ وزیراعظم نے غزہ میں قیامِ امن، تشدد کے خاتمے، اور متاثرہ فلسطینیوں تک فوری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے شاہ عبداللہ دوم کی قیادت میں اردن کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی حکومت کو ایک سال سے زیادہ وقت ہوگیا ہے، حکومت کی جانب سے مختلف اوقات میں دعویٰ کیا گیا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہو گئے ہیں اور معاشی اشاریے مثبت ہیں، جبکہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد پر آگئی ہے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، کراچی اسٹاک مارکیٹ نے 22 سال میں بہترین منافع کمایا اور 100 انڈیکس میں 84 فیصد کا اضافہ ہوا، شرح سود میں 900 بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں...
    ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان کے کاوانوئے ہائی اسکول میں طلباء کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے 71 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبہ نے APT گانے پر زبردست ہم آہنگی کے ساتھ رقص کیا، جب کہ استاد بلیک بورڈ پر کچھ لکھنے میں مصروف تھے۔ طلبہ کے منفرد انداز اور پُرجوش ڈانس نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ گانا 2024 میں ریلیز ہوا تھا اور ریلیز کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ اس سے پہلے بھی بھرت ناٹیم ڈانسرز کی ایک ویڈیو نے APT پر پرفارم کر کے سب کو حیران کر دیا...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے آج  ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیوئیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے ازبک صدر اور ازبکستان کے عوام کو  عید کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے عوام کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔  صدر شوکت مرزیوئیف نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم پاکستان  محمد نواز شریف کو بھی عید کی مبارکباد دی۔  ملکہ کوہسار میں عید کا چاند؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تیاریوں کا سلسلہ جاری دونوں رہنماؤں نے فروری میں وزیر اعظم کے کامیاب دورہء ازبکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے...
    آئی جی کی زیرصدارت کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتربنانے، محفوظ سڑکوں کے لیےسخت اقدامات اور روڈ سیفٹی قوانین کا فیصلہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑحیں: کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی،کمشنر،سمیت پولیس حکام نےشرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک قوانین پرسختی سےعمل درآمد کرایا جائےگا۔ نئےقوانین ٹرانسپورٹرز، موٹرسائیکل سواروں، چنگچی رکشوں پرلاگو ہوں گے، سڑکوں پر پانی گرانے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ آئی جی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: کراچی میں بڑھتے ٹریفک...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سول اور عسکری قیادت کے اہم اجلاس میں جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے اور ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت سول اور عسکری قیادت کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوگئے۔ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا جائے گا ۔ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اپنانےکا فیصلہ کر لیا گیا۔ چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شریک...
    کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور ان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر شہر قائد میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ کردیا گیا جن پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت آئی جی سندھ پولیس نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، تمام زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی آئی ٹی، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس، ڈی آئی جی ٹریفک، اور تمام فیلڈ و ٹریفک ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق...
    الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند رہنمائوں کے خلاف منظم کریک ڈائون، جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے جیسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی حکام کی طرف سے علاقے میں جاری ظلم و ستم کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کرے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند رہنمائوں کے خلاف منظم...
    تیلگو کامیڈی فلم رابن ہڈ جو حال ہی میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے، شائقین کی جانب سے خوب توجہ حاصل کر رہی ہے۔ اس فلم سے اسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی اداکاری کی دنیا میں اپنا ڈیبیو دیا ہے۔ مرکزی اداکاروں نیتین اور سریلیلا کے علاوہ یہ فلم آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی خصوصی شرکت کی وجہ سے بھی خبروں کا حصہ رہی ہے تاہم اب اس فلم کیلئے ڈیوڈ نے کتنا معاوضہ لیا ہے یہ خبر بھی سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر سے اداکار بننے والے ڈیوڈ وارنر نے اس فلم کیلئے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈیوڈ وارنر کو اس فلم میں اپنے مختصر رول کیلئے 3 کروڑ...
    — فائل فوٹو آئی جی کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور محفوظ سڑکوں کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر سمیت پولیس حکام نے شرکت کی جس میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے قوانین ٹرانسپورٹرز، موٹرسائیکل سواروں اور چنگچی رکشوں پر لاگو ہوں گے۔اجلاس میں سڑکوں پر پانی گرانے والے واٹر ٹینکرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی اور چین اسپاکٹ پر چین کور نصب کرنا لازمی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: واٹر...
    ڈی جی انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی فرزانہ الطاف شاہ عہدے سے معطل کردیا گیا۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ گریڈ 20 کی افسر فرزانہ الطاف شاہ کو وزیراعظم کی منظوری سے ابتدائی طورپر 4 ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ فرزانہ الطاف کی معطلی سول سرونٹ ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن رولز2020 کے تحت کی گئی، وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد ڈی جی ای پی اے کو معطل کیا گیا۔ آئی ایم ایف کا ٹیکس وصولی کے ہدف میں 64 ارب روپے کی کمی کا اعلان
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: ترکی میں عوامی ہنگامے، کیا ہونے جارہا ہے؟ Public demonstrations in Turkey, what is going to happen? مہمان تجزیہ نگار: سید نوازش رضا میزبان و پیشکش: سید انجم رضا تاریخ: 30 مارچ 2025  
    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں گوتریس نے ان افراد کے لیے افسوس کا اظہار کیا جو جنگ، تنازعات یا نقل مکانی کی وجہ سے اپنے خاندانوں کے ساتھ عید منانے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس دن یکجہتی اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے اور امید ظاہر کی کہ عید کا موقع لوگوں کو قریب لانے اور ان اقدار کو فروغ دینے میں معاون ہوگا۔  
    وی  نیوز کے پروگرام ’وی ایکسکلیوسیو‘ میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاست دان مشتاق منہاس نے صحافت سے سیاست تک سفر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو گھٹی میں سیاست شامل ہے۔ کشمیر میں تقریباً ہر شخص سیاسی لحاظ سے متحرک ہے۔ مشتاق منہاس نے کہا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے سیاست میں ایکٹیو رہے ہیں، وہ ایف سی کالج میں الیکٹڈ وائس پریزیڈنٹ رہے، پھر صحافت میں آکر بھی وہ ٹریڈ یونین اور پریس کلب کی سیاست میں شامل رہے۔ مشتاق منہاس نے کہا وہ اب تک 20 سے زائد مختلف الیکشنز لڑتے چکے ہیں۔ مشتاق منہاس نے میڈیا کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں صحافت میں کچھ لوگوں...
    شگر میں یوم القدس کی مرکزی ریلی ضلعی ہیڈکوارٹر سے جامع مسجد روڈ، شہید جان علی شاہ روڈ اور حسن شہید چوک سے ہوتی ہوئی حسینی چوک پر پہنچی جہاں جلسہ کیا گیا اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی کے فرمان کے مطابق یوم القدس کو مذہبی قرار دیتے ہوئے قدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس بھرپور طریقے سے منایا گیا اور اس سلسلے میں بڑی ریلی نکالی گئی۔ ضلع بھر میں نماز جمعہ کے بعد ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ شگر خاص، چھورکاہ، چھوترون، تسر،...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پختونخوا اور بلوچستان کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔   کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں ہوا، جس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر  محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار، وزیر داخلہ آزاد کشمیر اور وزیر داخلہ گلگت بلتستان کی اجلاس میں موجود تھے۔...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان میرپورخاص ڈویژن کے صدر مولانا اعجاز علی سنجرانی اور ضلع صدر مولانا خیر محمد زرداری نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ میرپورخاص میں جعفریہ الائنس، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ خواتین اور پیام ولایت فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز اسٹیشن چوک سے ہوا اور ایوانِ صحافت میرپورخاص پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین، غزہ، شام اور یمن میں اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے...
    کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی اقرباء پروری اور ریگولیٹری بدانتظامی نے ہندوستان کے بینکنگ سیکٹر کو بحران میں ڈال دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بینکوں کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے بینکوں کو "کلیکشن ایجنٹ" بنا دیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 2018ء سے 2024ء کے درمیان بینکوں نے عوام سے کم از کم بیلنس نہ رکھنے پر 43500 کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت نے بینک فیس کے نام...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں لاکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین تحسین کرتے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے، پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم...
    کارنی کے 9 مارچ کو کینیڈا کے حکمران لبرلز کی قیادت حاصل کرنے کے بعد امریکی صدر سے رابطہ کیا تھا، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ یہ ایک انتہائی نتیجہ خیز کال تھی، ہم نے بہت سی چیزوں پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ طویل، باہمی فائدہ مند اقتصادی اور سیکیورٹی تعلقات اب ختم ہو چکے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے محصولات عائد کرنے کی تازہ ترین دھمکی کے خلاف کینیڈا اگلے ہفتے تک انتظار کرے گا اور ممکنہ جوابی اقدامات کے بارے میں کچھ بھی طے...
    بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں ترجمان گو جیاکھون نے اعلان کیا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای 31 مارچ سے 2 اپریل تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ہفتہ کے تر جمان نے بتا یا کہ دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای روسی وزیر خارجہ سر گئی لاوروف اور روسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ اس دورے سے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دیا جا سکے گا اور اگلے مرحلے میں چین روس تعلقات کی ترقی اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور...
    بیجنگ:چینی فنکار  لیو وانمنگ  کی پینٹنگ  سے   امریکی اسکالر   متاثر  مشی گن یونیورسٹی کے ایمریٹس پروفیسر اور پیکنگ یونیورسٹی میں وزٹنگ پروفیسر مارٹن جوزف پاورز نے چائنا نیشنل اکیڈمی آف پینٹنگ کا دورہ کیا۔ اپنے قیام کے دوران وہ  چینی  فنکار  لیو وانمنگ کے اسٹوڈیو  بھی گئے  اور ان کی پینٹنگ ” دی چارم آف انک  پینٹنگ البم ” سے بہت متاثر ہوئے۔ Post Views: 1
    نئی دہلی( ویب ڈیسک) بھارت میں ایک انوکھے واقعے میں شوہر نے خود اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو مندر لے جا کر دونوں کی شادی کرادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اپنی ہی اہلیہ کی اُس کے آشنا کے ساتھ نہ صرف شادی کرادی بلکہ گواہ بھی بنا کہ کہیں وہ دونوں اُسے جان سے نہ ماردیں۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے گاؤں کٹار جوٹ میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ببلو نامی شخص نے 2017ء میں گورکھ پور سے تعلق رکھنے والی رادھیکا سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ محنت مزدوری کے لیے دوسری ریاست میں رہائش پذیر ببلو کو پتا چلا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) یورپین یونین کے تمام رکن ممالک کے درمیان ایک عارضی معاہدہ طے پایا ہے، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ان میں سے کسی بھی ملک میں ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص پر ستائیس رکنی بلاک میں ڈرائیونگ پر پابندی عائد کی جائے گی۔ تو جس ملک میں اس نوعیت کی خلاف ورزی کی گئی ہو گی، وہاں اس کا ارتکاب کرنے والے شخص پر لگائی گئی پابندی اس ملک میں بھی لاگو ہو گی جہاں اسے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا گیا ہو گا۔ اور پھر یہ لائسنس جاری کرنے والے ملک کی ذمہ داری ہو گی کہ متعلقہ شخص...