آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عید کہاں پر منائی؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کے لیے مثالی خدمت کی تعریف کی اور مسلح افواج، قانون نافذکرنے والے اداروں اور خیبرپختونخوا کے عوام کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کی وابستگی اور قربانیاں ہمارے وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، یہ قربانیاں پاکستان سے آپ کی گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ امن واستحکام کے لیے شہدا کی جدوجہد ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عید کی نمازادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
ٹرمپ کی جانب سے حملے کی دھمکی پر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت ردعمل سامنے آگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آج کہاں کہاں عید الفطر منائی جارہی ہے؟
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، ترکیہ اور افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے بھی آج عید منا رہے ہیں۔ برطانیہ میں بھی مسلم کمیونٹی تقسیم ہے۔ بعض لوگ آج عید الفطر منا رہے ہیں جبکہ بعض کل بروز پیر نماز عید ادا کریں گے۔ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندے بھی آج عید الفطر منا رہے ہیں۔
ایران، عمان، بنگلہ دیش اور بھارت میں عید الفطر پیر کو منائی جائے گی۔ ملائشیا، انڈونیشیا، برونائی اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر پیر کو ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عید الفطر