پشاور:

کے پی میں دو روز کے دوران آئے سیاحوں کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی، سب سے زیادہ وادی ناران میں 28 ہزار سیاحوں نے رخ کیا۔

ترجمان محکمہ سیاحت کے مطابق عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر بڑی تعداد میں سیاح اُمڈ آئے، پہلے روز 10 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد ریکارڈ ہوئی، سب سے زیادہ وادی ناران میں دس ہزار 995، گلیات میں آٹھ ہزار سیاح آئے، وادی کمراٹ میں 1100 سیاحوں نے رخ کیا۔

اسی طرح جائزہ لیں تو دو روز کے دوران خیبر پختون خوا میں آئے سیاحوں کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی، سب سے زیادہ وادی ناران میں 28 ہزار 112، گلیات میں 17ہزار سیاح آئے، وادی کمراٹ میں 31سو سیاحوں نے رخ کیا۔

ترجمان محمد سعد کے مطابق ٹورازم پولیس کے اہلکار مختلف سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے بحال ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیاحوں کی

پڑھیں:

میانمار، زلزلے سے اموات کی تعداد 2719 ہو گئیں

میانمار کے شہر ینگون میں زلزلے سے 4 ہزار 521 افراد زخمی اور 400 سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔ میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے 3 دن بعد بھی ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میانمار میں آنے والے قیامت خیز زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 719 ہو گئی ہے۔ میانمار کے شہر ینگون میں زلزلے سے 4 ہزار 521 افراد زخمی اور 400 سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔ میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے 3 دن بعد بھی ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن کو بجلی کی بندش، ایندھن کی قلت اور ناقص کمیونیکیشن جیسے مسائل کی وجہ سے مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ بھاری مشینری کی کمی کے باعث لوگ 40 ڈگری سینٹی گریڈ میں اپنے ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر زندہ افراد کو تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔ میانمار کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ 28 مارچ کو میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے کے اثرات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے تھے جس سے فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں جمعہ کے روز 7.7 اور 6.4 کی شدت کے یکے بعد دیگرے 2 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھا۔

متعلقہ مضامین

  • میانمار: زلزلے سے اموات کی تعداد 3085 ہوگئی
  • پختونخوا میں سردی کو بریک لگ گئی؛ ہزاروں لوگوں نے عید سیاحتی مقامات پر منائی
  • عید کے تیسرے دن بھی موج مستی و دعوتوں کا سلسلہ عروج پر
  • وادی کاغان کا دل ’جھیل سیف الملوک‘ خطرے سے دوچار کیوں؟
  • مری جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سےاہم ہدایات جاری
  • مری جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے اہم خبر
  • مری جانے کے خواہش مند سیاحوں کیلئے ٹریفک پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں
  • میانمار، زلزلے سے اموات کی تعداد 2719 ہو گئیں
  • میانمار میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد2ہزار سے تجاوز کرگئی